مالا کنڈ:علم حاصل کرنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ،،، جو گودسے گورتک حاصل کیاجاسکتا ہے ،، مالاکنڈ کے 74 سالہ سید محمد خان نے بھی بی اے کرنے کی ٹھان لی ،مالاکنڈ یونیورسٹی نے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔
حصول علم کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔۔۔ سچی لگن اور محنت سے کوئی کام کیاجائے تو منزل مل ہی جاتی ہے۔۔۔ یہ ثابت کیا مالاکنڈ کی تحصیل درگئی سے تعلق رکھنے والے74 سالہ سید محمد خان نے…..جنہوں نے بڑھاپے کے باوجود بیڑااٹھایا اعلی تعلیم کے حصول کا….وہ مالاکنڈ یونیورسٹی کے زیراہتمام اگلے برس بی اے کا امتحان دیں گے…..
سید محمد خان بابا نے مقامی اسکول میں ٹیچرکی حیثیت سے خدمات بھی انجام دیں۔ ملازمت سےسبکدوشی نے ان کے علم کی پیاس مزید بڑھائی۔ان کاکہناہے کہ انہیں تعلیم ہی سے لگاو ہے اور وہ جیتے جی اس خواہش کی تکمیل کرتے رہیں گے…
بزرگ کا عزم دیکھ کر یونیورسٹی حکام نے ان کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیاہے ہے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،