ٹیبل ٹینس کے میدان میں لاہور کی ایک فیملی کامیابی کے جھنڈے گاڑنے میں مصروف ہے
، والدہ موجودہ نیشنل چمپئن ہے تو بیٹی اور بیٹا بھی جونیئر نیشنل گیمز میں فتوحات سمیٹ چکے ہیں،،،
تیزترین گیم کھیلنی والے فیملی سے ملوا رہے ہیں
دم دار فارہینڈ ڈرائیو اور وہ بھی نشانے پر، سمیش ایسی کہ حریف کیلئے کھیلنا مشکل ہو جائے
یہ ہے لاہور سے تعلق رکھنے والے کم عمر بہن بھائی جو آپس میں کھیل کر کامیابیوں کی سڑھیاں عبور کر رہے ہیں
چودہ سالہ ردا فاطمہ ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈلسٹ اور ڈبلز میں کانسی کا تمغہ جیت چکی ہیں، تو، محمد رعیان نے تیرہ سال کی عمر میں انڈر ایٹین کٹیگری میں بڑے بڑوں کو تگنی کا ناچ نچایا
ردا فاطمہ، ٹیبل ٹینس پلئیر،، "ہمییں یہ سکھائے جاتا ہے کہ ٹیبل پر اچھا کھیلنا ہے چاہے کچھ بھی ہو،، بھائی کے ساتھ کھیل کربورنگ فیل نہیں ہوتا،، کافی کچھ سیکھتی ہوں”
دوںوں نو عمر کھلاڑیوں کی والدہ محمودہ حیدر نے نہ صرف نیشنل گیمز میں
واپڈا کی نمائندگی کر کے متعدد بار گولڈ، سلور میڈل اپنے نام کئے ہیں،،
بلکہ اپنے بچوں کی کوچنگ کا فریضہ بھی بخوبی نبھا رہی ہی
محمودہ حیدر کوچ / پلئیر، "ہفتے میں تین دن بچوں کو دیتی ہوں،، ٹیکنکل ٹریننگ ہوتی ہے، منی بال سیشن کراتی ہوں،، ڈرائیو شاٹ بہت مشکل ہوتی ہے مگر انہوں نے بہت جلدی سیکھ لی”
تینوں کھلاڑی سپانسرز اور حکومتی اسپورٹ نہ ہونے پر شکوہ کناں ہیں
ٹیبل ٹینس کے کھیل سے یہ خاندان یوں جڑا کہ ماں کے ساتھ بچے بھی ملک کی نمائندگی کرنے میں مصروف ہیں اور پرعزم ہیں کہ سلسلہ عالمی سطح تک بڑھائیں گے
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،