دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حمزہ شہباز کے بعد ان کی اہلیہ ڈاکٹر رابعہ بھی کورونا کا شکار

ہفتے کے روز تمام اہل خانہ نے جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی تھی

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کے بعد ان کی

اہلیہ ڈاکٹر رابعہ بھی کورونا کا شکار ہوگئیں۔

حمزہ شہبازشریف کے ترجمان عمران گورائیہ کے

مطابق حمزہ شہباز کے بعد ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں

اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

ہفتے کے روز تمام اہل خانہ نے جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات کی تھی

اور ہفتہ، اتوار کی درمیانی شب حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا

جس کے بعد احتیاطی طور پر رابعہ حمزہ نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیاہے۔

About The Author