دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ریلوے کا ایکسپریس ٹرینوں کی ٹکٹوں میں کمی کا اعلان

اب مسافر ٹرینوں میں ناشتہ ، دوپہر کا کھانا ، چائےا ور دیگر سامان خرید سکیں گے

مسافروں کیلئےاچھی خبر۔

ریلوے نے ایکسپریس ٹرینوں میں ڈائننگ ریسٹورنٹ بحال اور ٹکٹوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

محکمہ ریلوے کے مطابق کورونا وباکےباعث ڈائننگ ریسٹورنٹس پر لگائی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

اب مسافر ٹرینوں میں ناشتہ ، دوپہر کا کھانا ، چائےا ور دیگر سامان خرید سکیں گے۔

دوسری جانب اے سی کلاسوں میں ٹکٹوں کی قیمتوں میں پانچ سے دس فیصد کمی کردی گئی ہے۔

اس کمی کا اطلاق اکیس ستمبر سے اے سی بزنس کلاس اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاس دونوں پر ہوگا۔

About The Author