دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

نامعلوم ملزمان کی پولیس پر فائرنگ ، پولیس اہلکار خوش قسمتی سے بال بال بچ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تھانہ ٹاﺅن کی حدود میں واقع علاقہ وانڈہ ڈھاوا میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران نامعلوم ملزمان کی پولیس پر فائرنگ ، پولیس اہلکار خوش قسمتی سے بال بال بچ

گئے،جوابی فائرنگ کے دوران ملزمان موٹرسائیکل اور موبائل فون چھوڑ کر فرار ہوگئے ،پولیس نے آپریشن کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق ٹاﺅن پولیس کی

جانب سے علاقہ وانڈہ ڈھاوا میں جرائم پیشہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اس پر فائرنگ کردی تاہم پولیس اہلکار خوش قسمتی سے بال بال بچ گئے

،پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران ملزمان ایک عدد موٹرسائیکل 125 اور ایک عدد موبائل فون چھوڑ کر فرارہوگئے ،پولیس نے موٹرسائیکل اور موبائل فون قبضہ میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل اور

پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،دوسری جانب پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران ملزمان عبدالغفار ،عبدالجبار پسران محمد رمضان ساکنان وانڈہ

ڈھاوا کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور ایک عدد پشپشہ تیس بور برآمد کرکے انہیں گرفتارکرلیا ،پولیس نے دوسری کاروائی میں ملزم حاجی کامران ولد ظفر اللہ سکنہ کورائی کو گرفتارکرکے ایک عددرائفل 7.62 بور

،ایک عدد رائفل 7mm ،ایک عدد پسٹل 7.62 بور ،ایک عدد پسٹل 32 بور اور ایک عدد خنجر بمعہ نیام برآمد کرکے اسے گرفتارکرلیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں ۔
٭٭٭
ڈاکٹرکے نسخے کے بغیرادویات کا استعمال صحت کی سنگین پیچیدگیوں کا باعث بن سکتاہے‘طبی ماہرین

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ڈاکٹرکے نسخے کے بغیرادویات کا استعمال صحت کی سنگین پیچیدگیوں کا باعث بن سکتاہے‘ سلیف میڈیکیشن کا رواج عام ہوتاجارہاہے اورپڑھے لکھے

افرادبھی ڈاکٹر کے نسخہ یا ہدایت کے بغیر ادویات لیتے دکھائی دیتے ہیں اور فارماسسٹ بھی بغیرنسخہ دیکھے ادویات فروخت کردیتے ہیں جو خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتاہے‘ڈاکٹروں کی بھاری فیسوں اور

اخراجات سے بچتے ہوئے شہری عام طورپر کسی فردیادوست کے مشورے پر دوابازار سے خریدلیتے ہیں اور میڈیکل سٹورزبھی اس ضمن میں نسخہ دیکھے بغیر ادویات فروخت کرتے ہیں جسے ماہرین صحت کسی بھی

بڑی پیچیدگی کا باعث قرار دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔انہوں نے کہا کہ ذاتی طورپر لوگوں کا دوا تجویزکرلینا عام ہوتاجارہاہے لیکن لوگوں کو اس کے مضمرات کا

علم نہیں ہو تا جو کسی بڑی پیچیدگی کا باعث ہوسکتاہے لہذامریضوں کو چاہئیے کہ نسخے کے بغیر ادویات کا استعمال نہ کریں بلکہ کسی مستندڈاکٹر سے رجوع کرکے اپنا چیک اپ کرواکرمیڈیسن لیں۔
٭٭٭
طلائی زیورات چوری کرنے کی واردات میں ملوث خواتین کے گروہ کو ٹریس کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ سٹی چوگلہ کے قریب شوکت جیولرز سے طلائی زیورات چوری کرنے کی واردات میں ملوث خواتین کے گروہ کو ٹریس کرکے گروہ کی سرغنہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا

،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود چوگلہ کے قریب واقعہ شوکت جیولرز میںخانہ بدوش تین خواتین خریداری کے بہانے داخل ہوئیں اور وہاں سے قیمتی طلائی زیورات چوری کرکے فرارہوگئیں ،پولیس نے

دوران تفتیش چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کو ٹریس کرکے اس کی سرغنہ نورین بیگم زوجہ اخترقوم چنگڑ سکنہ تونسہ شریف اور اس کی ساتھی خواتین ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاہے،پولیس

ذرائع کے مطابق خانہ بدوش خواتین کا مذکورہ گروہ ڈیرہ ٹانک سمیت دیگر متعدد اضلاع میں متعددچوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے ،
٭٭٭
ہتھالہ کے شہری صاف پانی کے بوند بوند کو ترس گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)دور جدید میں بھی ہتھالہ کے شہری صاف پانی کے بوند بوند کو ترس گئے تبدیلی سرکار بھی علاقے کی تقدیر نہ بدل سکی اہل علاقے 2سے 3 سو روپے فی ڈرم پانی خریدنے پر مجبور کوئی

پرسان حال نہیں، اہل علاقے نے اعلیٰ حکام سے ہتھالہ میں ہنگامی بنیادوں پر صاف پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ ٹانک روڈ پر واقع ہتھالہ تحصیل کلاچی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا

اہم دیہات جو تقریباً 11 ہزار نفوس پر مشتمل ہے مگر بدقسمتی سے ہتھالہ کے مکینوں کو دور جدید میں بھی پینے کا صاف پانی میسر نہیں محکمہ پبلیک ہیلتھ کی جانب سے علاقے میں زیر زمین واٹر ٹینک بنائے گئے ہیں

جن میں ہتھالہ سے 7 سے 8 کلومیٹر دور سے ٹیوب ویل کا پانی بذریعہ پائپ لائنز منتقل کیا جاتا ہے اور پھر اس پانی کو مختلف ذریعوں سے گھروں میں لا کر اہل علاقہ استعمال کرتے ہیں آبنوشی کے یہ زیر زمین

ٹینک گزشتہ کئی ماہ سے پائپ لائنز کی جگہ جگہ پر ٹوٹنے کی وجہ سے خشک پڑے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں پینے کے صاف پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور علاقہ مکین مہنگے داموں ٹینکروں سے پینے کا پانی

خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں ٹینکرز مالکان نے بھی موقع کو غنیمت جان کر پانی کا نرخ بڑھا دیا ہے فی ڈرم پانی 2 سے3 سو روپے تک فروخت کررہے ہیں،علاقائی ذرائع کے مطابقہتھالہ کے لئیے2 ٹیوب ویل

لگائے گئے ہیں پہلا ٹیوب ویل تقریبا” 7/8 کلومیٹر دور بمقام گرہ عبد اللہ میں موجود ھے جو کہ معیاری پانی کا ہے اس ٹیب ویل سے پانی بذریعہ پائپ لائن ان واٹر ٹینکوں میں آتا ہے یہ پائپ لائن مختلف

مقامات پر شکستہ ھے۔ جسکی وجہ سے ان واٹر ٹینکوں میں پانی نہیں آ رہا اور تقریبا” چھ ماہ سے یہی حال ہے۔ جبکہ واٹر ٹینک بھی خستہ حالی کا شکار ہیں۔ دوسرے ٹیوب ویل کا پانی پینے کے قابل نہی یہ 3 کلومیٹر دور

ھے۔ اس ٹیوب ویل کی پائپ لائن بھی جگہ جگہ سے ٹوٹی پڑی ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک تیسرا ٹیب ویل حال یی میں 4/5 کلومیٹر کی دوری پر شیخ یعقوب کے فنڈز سے لگایا جا رہا ہے جو کہ ابھی تک زیر

تعمیر ہے اور اس پانی میں ریت کی مقدار زیادہ آنے کی بھی شکایت ہے اہلیان ہتھالہ نے منتخب ایم این اے شیخ محمد یعقوب ایم پی اے آغاز خان گنڈاپور اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں پینے کے

صاف پانی مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے جگہ جگہ پر ٹوٹی ہوئی پائپ لائنز اور واٹر ٹینکوں کی مرمت کی جائے کیونکہ پانی عدم فراہمی کے باعث علاقہ مکین مہنگے داموں پینے کا پانی خریدنے پر مجبور ہیں
٭٭٭
وانڈہ لوہانی کے گھر گھر تک پینے کا صاف پانی پہنچانے کا کام شروع

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)وفاقی وزیرامور کشمیر وگلگت بلتستان سردارعلی امین خان گنڈپوروپی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار فیصل امین خان گنڈپور کی خصوصی کاوشوں سے حلقہ این اے 38تحصیل

پہاڑپورکے علاقہ وانڈہ لوہانی(کتی خیل)کی عوام کے دیرینہ مطالبہ پرمحکمہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے وانڈہ لوہانی کے گھر گھر تک پینے کا صاف پانی پہنچانے کا کام شروع کردیا، الیکشن میںعوام سے کئے وعدے

ہر حال میں مکمل کرینگے، امین برادران۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 38تحصیل پہاڑپور وانڈہ لوہانی(کتی خیل) میں پینے کے صاف پانی کی سہولیات کے فقدان کے باعث علاقہ کے عوام کو پینے کے

صاف پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ الیکشن مہم کے دوران وفاقی وزیرامور کشمیر وگلگت بلتستان سردارعلی امین خان گنڈپوروپی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار فیصل امین خان گنڈپور نے علاقہ

میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر سپلائی سکیم کے قیام کا وعدہ کیا تھا۔امین برادران کی کاوشوں سے صوبائی حکومت سے فنڈز کی منظوری کے بعد پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے وانڈہ لوہانی کے گھر گھر تک

پینے کا صاف پانی پہنچانے کا کام شروع کردیاہے۔ منصوبے کے تحت علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پائپ لائن بچھانے کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت

بلتستان علی امین خان گنڈپوروپی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی فیصل امین خان گنڈپورنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میںعوام سے کئے وعدے ہر حال میں مکمل کرینگے، ترقیاتی کام ہمارا فرض اور عوام

کا ہم پر قرض ہیںاور آئندہ الیکشن میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پرسرخرو ہوکر عوام کے سامنے جائینگے۔
٭٭٭
پولیس لائن میں مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کے لیے جاری تربیتی مشقوںکا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈی پی او ڈیرہ نے پولیس لائن میں مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کے لیے جاری تربیتی مشقوں کی فارمیشن کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر)حافظ واحد محمود

نے کہا ہے کہ درپیش چیلنچز سے بہتر طور پر نبرآزما پولیس فورس امن کی ضامن بن گئی ہے۔ زمانہ امن میں منعقد ہونے والے تربیتی مشقیں ہی عملی میدان میں ریاست کی رٹ قائم رکھنے والی فورسسز کی بلا امتیاز

نقصان کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے پولیس لائن ڈیرہ میں جاری مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی تربیتی مشقوں کی فارمیشن کا جائزہ لینے کے موقع پر پولیس افسران و جوانان سے خطاب

کرتے ہوئے کیا۔ پولیس کی تربیتی مشقوں میں شریک پولیس اہلکاروں کو ڈی پی او نے خود مختلف فارمیشن سیکھائے اور تربیتی مشقوں کے خلاف پر تشدد احتجاجی مظاہروں کو منتشر کرنے کی عملی کاروائی کے حوالے

سے پولیس جوانوں کو مختلف ڈرل بھی کرائے گئے۔ پولیس جوانوں کو عملی طور پر سیکھایا گیا کہ کس قسم کی حکمت عملی سے فورس کا کم سے کم استعمال کرکے مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی ترکیب نکالی جائے۔ مشقوں

کے دوران پولیس جوانوں کو مذاحمت کرنے والے افراد کے ساتھ بھرپور طریقہ سے نمٹنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کے استعمال اور ان کی گرفتاری عمل میں لانے کے علاوہ پولیس کے ساتھ مذاحمت کے

دوران زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور مذاحمت کاروں کے حملے سے خود کو محفوظ رکھنے موثر احتیاطی تدابیر بھی سکھائے گئے۔ پولیس لائن ڈیر ہ میں منعقدہ تربیتی مشقوں میں پولیس جوانوں

کی طرف سے پیش کردہ عملی مظاہرہ کا جائزہ لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ نے ان تربیتی مشقوں کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے بتایا کہ زمانہ امن میں منعقد ہونے والے مشقیں ہی عملی میدان میں ریاست

کی رٹ قائم رکھنے والی فورسز کی بلا نقصان کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری صرف پولیس کی ہے۔ جس کے لیے

تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
٭٭٭
سراجیہ ہومیو پیتھک ایجوکیشنل سوسائٹی رجسٹرڈ کی گورننگ باڈی کا اہم اجلاس منعقد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سراجیہ ہومیو پیتھک ایجوکیشنل سوسائٹی رجسٹرڈ کی گورننگ باڈی کا اہم اجلاس زیر صدارت چیئرمین ہومیو ڈاکٹر محمد سہیل گنگوہی سراجیہ ہومیو پیتھک میڈیکل کالج میں منعقد ہوا جس

میں ڈاکٹر صابر حسین الٰہی،ڈاکٹر محمد شعیب،ڈاکٹر محمد عبداللہ،ڈاکٹر رخشندہ جبین ،ڈاکٹر تمکین فاطمہ، ڈاکٹر عبد المعز گنگوہی اورمحمد شعیب گنگوہی نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ

ہومیوپیتھی کے خلاف کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔سینٹ آف پاکستان میں ہومیو پیتھک چار سالہ ڈپلومہ کی بنیادی اہلیت میٹرک سائنس سے بڑھا کر ایف ایس سی(FSC) کرنے کی مذمت

اور اسے فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اگر حکومت نے ایف ایس سی کی بنیاد پر ہومیو پیتھک تعلیم حاصل کرنے کا قانون بنایا تو ہومیو پیتھک ڈپلومہ کو ڈگری کا درجہ دیا جائے اس حوالہ سے کسی بھی قسم کی قانون

سازی سے قبل ہومیو پیتھک قائدین سے مشاورتی عمل مکمل کرے،ہومیو پیتھک طریقہ علاج نہ صرف سستا بلکہ مو¿ثر ہے اس میں مرض کا نہیں مریض کا علاج کیا جاتا ہے ایلوپیتھک مافیا کسی صورت ہومیو پیتھک

طریقہ علاج کا فروغ نہیں چاہتا ہے۔اس جانب اگر توجہ نہ دی گئی توباہمی مشاورت سے لائحہ عمل بنائیں گے۔اجلاس میں وبائی مرض کرونا میں کمی کے باعث کالج کھلنے کے باعث حکومت اور نیشنل کونسل برائے

ہومیوپیتھی کی ہدایات کے مطابق ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنےپر زور دیا گیااور سالانہ امتحانات تمام ایس او پیز کے تحت کرانے اور پرسکون ماحول میں کرانے پر غور کیا گیا۔فری میڈیکل ڈسپینسری کے قیام کو

یقینی بنانے کافیصلہ کیا گیا
٭٭٭٭٭٭
کسانوں میں بڑے پیمانے پرغیرمعیاری وزہریلی کھاد تقسیم ہونے کا انکشاف

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) محکمہ زراعت کی ملی بھگت سے کسانوں میںبڑے پیمانے پرغیرمعیاری وزہریلی کھاد تقسیم ہونے کا انکشاف سامنے آگیا ،ڈیرہ کے نواحی علاقہ کھتی کے معروف زمیندارریاض

خان گنڈہ پور نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کے مشترکہ تعاون سے ضلع میں چلنے والی پی ایس ڈی پی سکیم میںکاشتکاروں کومختلف زرعی مداخل جن میں بیج کھاد اوربیج

شامل ہیں زمینداروں کوفراہم کی جارہی ہے،لیکن عجیب بات یہ ہے کہ ضلع کے سادہ لوح کسانوں کو غیرمعیاری اورزہریلی کھاد کنگ سپرنائیٹروفاس کثیرتعداد میںتقسیم کی گئی ہے،جوکہ غیرمعیاری ہونے کے

ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کیجانب سے اس پرپابندی عائد کی گئی ہے۔اوربعض مقامات پر اس کھاد کی تقسیم اورفروخت پر تھانوں میںمقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔انھوں نے کہاکہ کنگ سپرنائیٹروفاس

کوپنجاب میںمکمل طورپربندکردیاگیاہے جبکہ بھکر کے محکمہ زراعت کی جانب سے باقاعدہ طورپرلیٹرکااجراءبھی کیاگیاہے کہ اس کھادکااستعمال فصلوں کیلئے نقصان کاباعث ہے لیکن اس کااستعمال ترک کیاجائے

،ضلع لیہ میںاس کھاد کے خلاف باقاعدہ طورپر ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ریاض خان گنڈہ پور نے کہاکہ انتہائی افسوس ناک امر یہ ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اس کھاد کی تقسیم میں وہ افسر ملوث ہے جواس

کے تدارک اورکھادوں کے کنٹرول کاذمہ دار ہے، مذکورہ افسر بلیک مارکیٹ سے یہ کھاد خرید کر کسانوں میںتقسیم کررہاہے،مذکورہ افسر ضلع میںکھادوں اورزرعی ادویات کی کوالٹی کے معیار چیک کرنے کاذمہ

دارہے۔انھوں نے کہاکہ ڈیرہ کے کسانوںکاحکومت سے مطالبہ ہے کہ اس افسرجس کانام امان اللہ ہے کوفوری طورپریہاں سے تبدیل کیاجائے اوراسکے خلاف تحقیقات کرکے قانونی کاروائی عمل میںلائی

جائے۔
٭٭٭
گالی دینے پر چاقو چل گئے ،ایک نوجوان زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)گالی دینے پر چاقو چل گئے ،ایک نوجوان زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقہ پوٹہ میں گالی

دینے کے تنازع پر ملزم اکرام ولد محمد جان بلوچ سکنہ پوٹہ نے چاقو کے وار سے محمد بلال ولد فضل الرحمٰن گنڈہ پور سکنہ پوٹہ کو زخمی کردیا اور موقع سے فرارہوگیا ، زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا

ہے۔پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا
٭٭٭
ٹریکٹر ڈرائیور پر فائرنگ کرنے اور اسلحہ کی نوک پر اسے لوٹنے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)یونیورسٹی پولیس نے علاقہ نائیویلہ کے قریب ٹریکٹر ڈرائیور پر فائرنگ کرنے اور اسلحہ کی نوک پر اسے لوٹنے کے الزام میں ملزم محمد عارف سکنہ نون کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر

دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ نائیویلہ کے رہائشی جمعہ گل ولد گنڈہ پور قوم سلیمان خیل نے تھانہ یونیورسٹی میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ ٹریکٹر پر جارہا تھا کہ اس دوران ملزم محمد

عارف ولد حسین بخش قوم چھجڑا سکنہ نون نے میرے اوپر فائرنگ کی سے میں بال بال بچ گیا جبکہ فائرنگ سے ٹریکٹر کے ٹائر کو نقصان پہنچا ،اس دوران ملزم اسلحہ کی نوک پر میرے سے زبردستی بیس ہزار روپے

نقدی اور شناختی کارڈ کے گیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
ملزمان نے مخالف کے مکان میں گھس کرمیاں بیوی کو چھری اور اینٹوں کے وار سے زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خواتین کے تنازع پر ملزمان نے مخالف کے مکان میں گھس کرمیاں بیوی کو چھری اور اینٹوں کے وار سے زخمی کردیا ،چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے

مطابق تھانہ صدر کی حدود ایوبیہ ٹاﺅن میں ملزمان نے اپنے مخالف محمد نواز ولد مہر داد قوم سانولہ کے مکان میں داخل ہوکر چھری اور اینٹوں کے وارسے اسے اور اس کی بیوی کو زدوکوب کر کے زخمی کردیا ،وجہ عداوت

خواتین کا تنازع بیان کیا گیا ،پولیس نے زخمی محمد نواز کی رپورٹ پر چار ملزمان محمد مجید ولد عبدالرشید پسران محمد حسین ،سانول اور سجاول پسران مجید اقوام میتلا ساکنان کورائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
ایپ ٹک ٹاک اگست میں سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ ہونے والی ایپ بن گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) شارٹ وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اگست میں سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ ہونے والی ایپ بن گئی۔دیویا میگزین کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک اگست میں سب سے زیادہ

ڈاﺅن لوڈ کی جانے والی ایپ ہے جسے اگست میں 63.3 ملین بار ڈاﺅن لوڈ کیا گیا ہے جس میں 2019 کے مقابلے میں1.6فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس ایپ کو انڈونیشیا اور برازیل میں بہت زیادہ استعمال کیا

جاتا ہے۔
٭٭٭
کماد کی ستمبر کاشت کیلئے صحت مند ، بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں سے پاک فصل سے بیج کا انتخاب کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کماد کی ستمبر کاشت کیلئے صحت مند ، بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں سے پاک فصل سے بیج کا انتخاب کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار بیج

بناتے وقت بیمار اور کمزور گنے چھانٹ کر نکال دیں نیز پیداواری فرق کو کم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر بھی عملدرآمد کیاجائے تاکہ گنے کی اوسط پیداوار 626 من فی ایکڑ کی بجائے کاشتکاروں کو دیگر ترقی پسند

کاشتکاروں کی طرح 2000 من فی ایکڑ پیداوار حاصل ہو سکے۔محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ جن کھیتوں میں رتہ روگ کی بیماری موجود ہو وہاں سے بیج کا انتخاب ہرگز نہ کیاجائے اور بیج کیلئے گنے کا اوپر والا حصہ

استعمال کرنے کو ترجیح دی جائے۔انہوںنے کہاکہ کماد کی ستمبر کاشت کیلئے ستمبر کاشتہ کماد اور مونڈھی فصل کا بیج استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم کاشتکار گری ہوئی فصل سے بیج نہ لیں اور گنے کی آنکھوں کو زخمی ہونے سے

بچائیں۔انہوںنے کہاکہ بیج کیلئے گنے کو درانتی سے نہ چھیلا جائے بلکہ ہاتھوں سے کھوری اتاری جائے۔ انہوںنے کہاکہ باربرداری کے دوران کاشتکار خصوصی احتیاط برتیں اور بیج کو بوائی کے کھیت میں لاکر ہی

چھیلیںنیزسموں پر کھوری یا سبز پتوں کا غلاف نہیں ہونا چاہئے وگرنہ اگاﺅ کم ہوگا۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار درمیانی ذرخیز زمین میں بوائی کے وقت 2بوری ڈی اے پی اور 2بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال

کریںاسی طرح کھیلیوں میں پہلے فاسفورس اور پوٹاش کی کھادیں ڈالیں اور پھر سیاڑوں میں سموں کی دو لائنیں 8سے 9انچ کے فاصلے پر اس طرح لگائیں کہ سموں کے سرے آپس میں ملے ہوئے ہوں اور مٹی

کی ہلکی سی تہہ سے ڈھانپ دیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار سہاگہ نہ پھیریں اور ہلکا پانی لگا دیں اور مناسب وقفہ کے بعد جب کھیلیاں خشک ہو جائیں تو دوبارہ پانی لگا دیں اور فصل کے اگنے تک حسب ضرورت

آبپاشی کرتے رہیں۔
٭٭٭
انار کے پودوں پر ضرررساں کیڑوں کے حملے کے باعث باغبان ضرررساں کیڑوں پر خصوصی نظر رکھیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ چونکہ موجودہ موسم میں انار کے پودوں پر انار کی تتلی ، سکیلز، سفید مکھی ، پھل کی مکھی اور دیگر ضرررساں کیڑوں کے حملے کا خدشہ رہتاہے لہٰذا کاشتکار اور

باغبان ضرررساں کیڑوں پر خصوصی نظر رکھیں اور کسی بھی قسم کے حملہ کی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر تدارکی و حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایاجائے۔انہوںنے بتایاکہ سکیلز اور سفید مکھی پتوں سے رس چوس کر

فصل کو کمزور کر نے کے ساتھ ساتھ اپنے جسم سے فاسد مادے خارج کرتی ہے جس سے سیاہ الی اگ آتی ہے جو ضیائی تالیف کا عمل متاثر کر سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سکیلز اور سفید مکھی کے کیمیائی تدارک کیلئے

باغبان کارگوسلفان 20ای سی کی اڑھائی ملی لیٹر مقدار فی لیٹر پانی میں حل کر کے سپرے کریں جبکہ کیڑوں کے خطرناک حملہ کی صورت میں لیمڈااسائی ہیموتھرپن یا ٹرائی کلور فان کی اڑھائی ملی لیٹر مقدار فی لیٹر

پانی میں حل کرکے اس کے سپرے سے بھی بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
٭٭٭
کاشتکارپھول گوبھی کی پنیری کا شت بروقت شروع کردیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ترجمان محکمہ زراعت نے پھول گوبھی کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ پھول گوبھی کی پنیری کا شت بروقت شروع کردیں زمین کی تیاری کیلئے ریت گلی سڑی گوبرکی کھاداور

عام مٹی کو 1.2.3کی نسبت سے بالترتیب ملائیں اس طرح تیارشدہ امیزے میں تقریباً 5تا 8انچ اونچی اور اڑھائی سے تین فٹ چوڑی کیاریاں بنائیں بہتر پیداوارکے حصول کیلئے گوبھی کی منظورشدہ اقسام

کاشت کریں‘پنیری کیلئے کیاریوں میں 2 سے 2انچ فاصلے پر آدھے انچ گہری لائنوں میں کاشت کریں۔انہوں نے بتایا کہ نرسری کاشت کے بعد پہلا ہفتہ اسے سرکنڈے پرالی یہ کھجورکے پتوں سے دن کے

وقت ڈھانپ دیں اور رات کے وقت ان کو ہٹادیں اگاﺅمکمل ہونے کے بعد اگر تیارشدہ پودزیادہ گھنی ہو تو اس کی چھدرائی کرکے بیمار اور کمزورپودوں کو نکال دیں۔
٭٭٭
سپرے کے بعدجڑی بوٹیوں کوچارے کے طورپر استعمال نہ کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) زرعی ماہرین نے سپرے کے بعدجڑی بوٹیوں کوچارے کے طورپر استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کاشتکار زہریلی ادویات کے سپرے کے بعد جڑی

بوٹیوں کو چارے کے طورپر مویشیوں جانوروں بالخصوص بکری‘گائے اور بھینس وغیرہ کو ڈالنے سے گریزکریں کیونکہ سپرے کے زہریلے اثرات جڑی بوٹیوں کے ذریعے جانوروں کے پیٹ میں داخل ہوکر

دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بری طرح متاثرکرسکتے ہیں جبکہ ان جانوروں کی زندگیوں کو بھی خطرے سے دوچار کرسکتے ہیں۔ماہرین نے بتایا کہ زہرکے چھڑکاﺅکے بعد گوڈی یا بار ہیروکے استعمال سے بھی

گریزکیاجائے تاکہ زہر کا اثردیر تک برقراررہے‘سپرے کے دوران انتہائی احتیاط سے کام لیاجائے اور اس دوران کوئی جگہ خالی نہ چھوڑی جائے‘گندم کے کھیت کے خالی کناروں پر بھی اگرسپرے کردیاجائے تو

اس کے بھی بہترین اثرات حاصل ہوسکتے ہیں۔

About The Author