نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں چھ سال بعد ٹیبل ٹینس کی اکیڈمی بحال ہو گئی

کہتے ہیں کوچنگ سنٹر کھل جانے سے کھیل میں نکھار آئیگا

لاہور میں چھ سال بعد ٹیبل ٹینس کی اکیڈمی بحال ہو گئی

کھلاڑیوں نے انڈور فیسلیٹی میں جم کر پریکٹس کی

کہتے ہیں کوچنگ سنٹر کھل جانے سے کھیل میں نکھار آئیگا

پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے نشتر اسپورٹس کمپلیکس میں ٹیبل ٹینس کی انڈور اکیڈمی میں کھیل کی سرگرمیوں کا آغاز،

لاکھوں روپے مالیت کی دو نئی ٹیبلیں لگی تو کھلاڑی دوڑے چلے آئے

تجربہ کار کوچز کی زیر نگرانی اکیڈمی میں ٹریننگ شروع ہو چکی،، جہاں نوعمر کھلاڑیوں کو ٹاپ اسپن، سمیش اور ڈرائیو سمیت مختلف شاٹس سیکھائی جاتی ہیں ،، فزیکل ٹریننگ کا بھی اہتمام ہے

اککوچ، ساجد حسین ،، "یہ ہال بند پڑا تھا،، بہت اچھا لگ رہا ہے، یہاں مختلف بچوں کو ٹریننگ کراتے ہیں،، یہاں سے نیا ٹیلنٹ نکلنے گا”

نہ صرف نوجوان بلکہ کم عمر بچے بھی اپنی خامیوں کو دور کرکے بہترین کھیل پیش کرنے کے پرعزم ہیں
کھلاڑی،،، "ہمیں بہت اچھا لگ رہا ہے، یہاں اچھے کوچ ہے،، دو گھنٹے یہاں ٹریننگ کرتے ہیں”

کھلاڑی ٹریننگ فیسیلیٹی ہفتے میں پانچ روز استعمال کرسکتے ہیں

ایک عرصہ بعد ٹیبل ٹینس کے میدان آباد ہونا کھلاڑیوں کے لیے خوش آئند ہے،،

کوچز کا ماننا ہے اکیڈمی کھلنے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔

About The Author