دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

 ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجدظفر ڈال نے بارش کے ایام میں متعلقہ محکموں کو

ہائی الرٹ کرنے کے ساتھ خود بھی متحرک ہو گئے.

انہوں نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ وڈور رود کوہی کا معائنہ کیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت ہمراہ تھے.

کمشنر نے رود کوہی وڈور سائفن کا جائزہ لیا انہوں نے رود کوہی میں پانی کی مقدار

اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ

رود کوہیوں میں پانی کی صورتحال کومانیٹر کیا جائے۔رود کوہی کے پانی کے قدرتی راستوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کی جائے۔پ

انی کے قدرتی راستوں میں تجاوزات اور رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہیئے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ اہم رود کوہیوں کے دروں پر عملہ تعینات ہے۔

بلوچستان اور کوہ سلیمان پر بارشوں سے دروں پر پانی کی مقدار مانیٹر کی جارہی ہے۔اس وقت ضلع کی تمام رود کوہیاں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔

رود کوہی وڈور میں بھی نارمل مقدار میں پانی گزر رہا ہے۔

وڈور میں ڈیڑھ بجے دن تک 4032 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا.
دریں اثنا کمشنر نے بارش کے دوران شہر کا بھی دورہ کیا.

کارپوریشن اور دیگر محکموں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے بارش کے پانی کی نکاسی کی ہدایات جاری کیں.

انہوں نے کہاکہ ڈسپوزل ورکس 24گھنٹے مکمل گنجائش کے ساتھ چلائے جائیں. پانی کی نکاسی ہونے تک تمام عملہ متحرک رہے.

انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور بارش کے بعد پیدا ہونے وا لے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے

"””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے آر پی او عمران احمر کے ہمراہ نو اور

دس محرم الحرام کو رات گئے ڈیرہ غازی خان،

چوٹی اور دیگر علاقوں میں جاکر محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،

ڈی پی او اختر فاروق،اے سی کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران ہمراہ تھے کمشنر دونو ں ایام میں کنٹرول روم کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں رہے

ڈیرہ غازیخان ڈویژن محرم الحرام کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رہنے کے ساتھ ضروری احکامات بھی جاری کیے.

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے بلاک 45 ڈیرہ غازی خان،چوٹی زیریں اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے عاشورہ محرم کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم ضلعی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا.

آر پی او عمران احمر کے ہمراہ ضلع بھر کی مجالس اور جلوسوں کی آن لائن کیمروں کے ذریعے صورتحال کا جائزہ لیا.

ڈ پٹی کمشنر طاہر فاروق نے
2
بریفنگ دی. علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے دسویں محرم الحرام کو مانہ احمدانی اوردیگر مضافات میں جاری مجالس کا بھی دورہ کیا

اور انتظامات کی نگرانی کی. ڈپٹی کمشنر نے حساس مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر قائم ہیلتھ، ریسکیو 1122، کارپوریشن،

سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اوردیگر محکمو ں کے کیمپس کا دورہ کیا اور تعینات عملہ کو شاباش دی

"”””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

ڈیرہ غازی خان

ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے عاشورہ محرم کے دوران ضلع ڈیرہ غازیخان میں

3384عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور 31شدید زخمیوں کو ہسپتالو ں میں منتقل کیاگیا.

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے بتایاکہ

تحصیل ڈیر ہ غازیخان 1759عزادار زخمی ہو ئے جن میں سے 1742کو ابتدائی طبی امداد اور 17کو ہسپتال منتقل کیاگیا.

تحصیل تونسہ میں 440میں سے 439کو ابتدائی طبی امداد اور ایک کو ہسپتال منتقل کیاگیا.

تحصیل کوٹ چھٹہ میں 1185زخمی عزاداروں میں سے 1172کو ابتدائی طبی امداد

اور 13کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔.

"”””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں محرم الحرام کے دوران تمام محکموں نے احسن اقدامات کیے.

عاشورہ محرم کے دوران اللہ تعالی کے فضل و کرم سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا. ضلعی انتظامیہ،

ریسکیو 1122، کارپوریشن، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، پولیس اوردیگر سرکاری محکموں کے ملازمین نے دن رات مستعدی،

جانفشانی، جوانمردی اور پروفیشنل ازم کے تحت ڈیوٹیاں انجام دیں. امن وامان کی فضا برقرار رکھی گئی.

امن کمیٹی کے اراکین نے بھی احسن کردارادا کیا. ٹیم ورک سے عاشورہ محرم پر امن اور احسن انداز میں اختتام پذیر ہو ا

.

"”””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

ڈیرہ غازی خان

مشیر صحت پنجاب و چیئرمین محمد حنیف خان پتافی نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹرملک عابد محمود نے انہیں شہر میں جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی

ڈائریکٹر فنانس اعجاز احمد بھٹہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ شجاعت احمد بھی موجود تھے.

چیئرمین محمد حنیف پتافی کو بتایاگیا کہ ڈی جی خان کی 6 منظور شدہ سکیمیں حسین پارک ماڈل ٹاؤن کھوسہ پارک،جناح پارک،

سٹی پارک انٹری ایگزیٹ پوائنٹ تونسہ شریف، کمال پارک اورپبلک پارک کیلئے

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے مطلوبہ فنڈز جاری کر دیئے ہیں.

About The Author