دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پٹرول 7 روپے لٹر مہنگا کرنے کی تجویز

جبکہ ڈیزل کے نرخ 8 روپے بڑھنے کا امکان ہے

مہنگائی کے ایک اور طوفان کا خدشہ

پٹرول 7 روپے لٹر مہنگا کرنے کی تجویز جبکہ ڈیزل کے نرخ 8 روپے بڑھنے کا امکان ہے

قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی۔

اوگرا ورکنگ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ 30 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی کی بنیاد پر کی گئی

پٹرول کی موجودہ قیمت میں 26 روپے 70 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی شامل ہے،

ڈیزل کی موجودہ قیمت میں 25 روہے 73 پیسے فی لیٹر پٹرولیم لیوی شامل ہے۔

پٹرولیم لیوی کی موجودہ شرح میں اضافہ نہ ہونے پر پٹرول، ڈیزل 4 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا ورکنگ میں مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجویز ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 روز کے لئے کیا جائے گا۔

About The Author