مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ملک اوراپنے علاقہ میں امن کے قیام کے لیے مذہبی رواداری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس لئے تمام مسالک کے علمائے کرام اور امن کمیٹی کے ممبران آپس کے باہمی تعاون سے شرپسند اور دہشت گرد عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا سکتے ہیں۔

یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسن سیف اللہ اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ تحصیل جام پور اورروجھان میں ماتمی جلوسوں اور اعزاداری مجالس کی

سیکیو رٹی انتظامات چیک کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور عاشورہ کے دوران ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر کسی قسم کا

سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

اس موقع پر ڈیوٹی پر مامور افسران نے جلوسوں،روٹس کی تفصیل،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب،

کیٹگری وائز جلوسوں کی تفصیل اور ان کی سابقہ ہسٹری،ہیلتھ مراکز، لنگر،نیاز،سبیلوں کی مکمل تفصیل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے اراکین اور دیگر علماءکرام بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملک کے امن اور استحکام کے لیے شر پسند عناصر اور دہشت گردی کے خلاف موجود ہ

حکومت ہر طرح کے اقدامات اٹھائے گی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر آفس جام پور میں امن کمیٹی کے ممبران کے اجلاس کی صدارت کی ۔

اجلاس میں عشرہ محرم الحرام کے لئے کئے گئے انتظامات کو زیر بحث لایا گیا اور کویڈ 19سے بچاﺅ کی ایس او پیز اختیار کرنے کی ہدایت کی۔

"””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ یوم عا شور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے

اور اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے جان تک کی قربانی پیش کرنے کا درس دیتا ہے۔یہ دن واضح کرتا ہے کہ فتنہ و فساد کے خلاف ڈٹ جانا ہی انسانیت کا اعلیٰ ترین مقام ہے۔

یہ دن ہمیں حق کی سر بلندی کے لیے ذاتی مفادات سے بلند ہونے کا سبق دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین اور ان کے خانوادے کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین

طریقہ یہ ہے کہ عالم اسلام اپنے باہمی اختلافات، فرقہ پرستی اور گروہ بندی کا خاتمہ کر کے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اسلام کی سربلندی کے لیے متحد ہو جائیں۔

حضرت امام حسین کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے ہم ملک سے دہشت گردی،

انتہا پسندی اور معاشرتی عدم برداشت کا خاتمہ کرسکتے ہیں اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جمہوری اقدار کو بھی فروغ دے سکتے ہیں۔

انہی تعلیمات پر عمل پیراہ ہوکر ہم عالمی امن اور بھائی چارہ قائم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زندہ اقوام کی علامت یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنی تاریخ،

اسلاف کے کارناموں اور واقعات سے باخبر رہتی ہیں اور یومِ عاشور بھی ہمیں

تاریخی حقائق سے باخبر رہنے، سیکھنے اور اپنے نبی کے دین کی خاطر قربان ہونے کا درس دیتا ہے

"”””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””:

 

راجن پور

( آفتاب نوز مستوئی )

صوبائی ممبر پنجاب اسمبلی سردار محمد اویس دریشک نے کہا ہے کہ عاشورہ کے دوران ضلع بھر میں تمام اعزاداروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے اور زیادہ سے

زیادہ سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا کردار قابل تعریف ہے۔ واقعہ کربلا ہمیں ایثاراور قربانی کا درس دیتا ہے۔یہ باتیں انہوں نے

آج یہاں ڈپٹی کمشنر آفس سے ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی اور سپرنٹنڈنٹ پولیس (انویسٹی گیشن) عثمان بٹ کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ

ضلع راجن پور میں محرم الحرام کے دوران امن ہمیشہ سے مثالی رہا ہے

اور اس ضمن میں ممبران امن کمیٹی سمیت تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے احسن کردار نبھایا ہے۔ ملاقات کے دوران ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کو ڈپٹی کمشنر نے

ضلع بھرمیں مجالس،

جلوسوں اور امام بارگاہوں میں فراہم کردہ سہولیات، ماتمی جلوسوں کے روایتی راستوں کی صفائی اور ضلعی و تحصیلوں کی سطح پر دن رات فعال کنٹرول روم جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن نے سیکیورٹی انتظامات بارے آگاہ کیا ۔

"””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””””

راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ

جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات پر صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر کیا جائے ۔

اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی نہ کی جائے ۔محرم الحرام ایک مقدس مہینہ ہے جو ہمیں ایثار ،

اخوت اور قربانی کا درس دیتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔

اس موقع پر چیف آفیسر ز میونسپل کمیٹیز اور پرسنل اسٹاف آفیسر عبدالرحمان موجود تھے۔

%d bloggers like this: