دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رائیونڈ میں قتل ہونے والے دو سالہ بچے کے قاتل گرفتار

ملزمان نے شادی کے دوران موقع پا کر بچے کو قتل کر دیا تھا

رائیونڈ کے علاقہ میں قتل ہونے والے دو سالہ بچے کے قاتل سگا تایا اور تائی نکلے

ملزمان نے شادی کے دوران موقع پا کر بچے کو قتل کر دیا تھا

چار اگست کو رائیونڈ کے علاقے میں قتل ہونے والے دو سالہ بچے کے قاتل پکڑے گئے،،

پولیس کے مطابق بچے کی تائی ملزمہ فوزیہ نے اپنے جیٹھ علی احمد کے ساتھ مل کر بچے کا گلہ دبایا اور اینٹیں مار کر قتل کر دیا تھا،،

ملزمان نے بچے کو بے دردی سے قتل کرکے نعش گھر کے پیچھے خالی پلاٹ میں پھینک دی تھی،،

ملزم تایا اور تائی نے گھر میں شادی کی تقریب کے دوران موقع پا کر بچے کو قتل کیا،، پولیس نے مزید بتایا کہ

ملزمہ فوزیہ مقتول دو سالہ بچے اویس کو اپنے بھائی کوگود دینا چاہتی تھی،خاندان کے لوگ مقتول بچے اویس سے بہت پیار کرتے تھے

جو ملزمہ فوزیہ کو برداشت نہیں تھا،،مقتول بچے کے بڑے تایا علی احمد اورچھوٹی تائی فوزیہ کے درمیان ناجائز تعلقات بھی تھے۔

About The Author