مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور پولیس نے کورونا کو شکست دے دی

وائرس سے لڑتے ہوئے چار اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا

لاہور پولیس نے کورونا کو شکست دے دی، موذی وبا سے متاثر ہونیوالے تمام پولیس افسران و اہلکاروں نے دوبارہ فرائض منصبی سنبھال لئے،،

وائرس سے لڑتے ہوئے چار اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا

لاہور پولیس میں کوئی اہلکار یا افسر کورونا پازیٹو نہیں رہا،، چار سو چھپن اہلکاروں و افسران نے صحت یابی کے بعد دوبارہ ڈیوٹی شروع کر دی،

کورونا سے مجموعی طور پر چار سو ساٹھ اہلکار متاثر ہوئے، جن میں سے چار نے جام شہادت نوش کیا

ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے بھی کورونا کو شکست دی،،، جن کا پیغام ہے کہ شہری اپنے لئے نہیں تو اپنے پیاروں کیلئے ہی احتیاط کریں

لیاقت علی ملک، ایس ایس پی ایڈمن، آپ کے ساتھ بہت سے لوگ جڑے ہوتے ہیں جو آپ کی وجہ سے اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں

سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید کے مطابق محرم الحرام میں موذی وبا کے پھیلاو کا خطرہ ہے، جس کے باعث تمام اسٹاف کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں
ذولفقار حمید، سی سی پی او لاہور، ہم نے تمام سٹاف کو یہی بتایا کہ

محرم میں آپ نے سکیورٹی کی ڈیوٹی کے ساتھ کورونا سے بچاو کے ایس او پیز پر عمل کریں

کورونا سے چار ایس پیز، چودہ ڈی ایس پیز، پندرہ انسپکٹرز، چونتیس سب انسپکٹرز اور چھیالیس ٹریفک وارڈنز متاثر ہوئے تھے

موذی وائرس کا خاتمہ احتیاط سے ہی ممکن ہے،، اس لئے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا ۔

%d bloggers like this: