مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،،تبصرے اور تجزیے۔

: مظفرگڑھ

(علی جان سے)

عشرہ محرم میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے تمام انتظامات کرلیے۔ مجالس اور جلوسوں کو سی سی ٹی وی،

ڈرون کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹر کیا جا ئے گا۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کے جوان بیک اپ فورس کے طور پر

فرائض انجام دیں گے۔ یہ تفصیلات ایس ڈی پی او تحصیل جتوئی ریحان رسول خان افغان نے پریس بریفنگ کے دوران بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ جتوئی میں کا80سے زائد جلوس اور اے بی سی کیٹیگری کے حوالے 200 سے زائد مجالس منعقد ہوں گی۔

جن کی نگرانی اور حفاظت کے لیے 400 سے زائد پولیس جوان اور رضا کاروں کی نفری تعینات کی گئی ہے۔

جلوس کے شرکاسماجی فاصلے سمیت تمام ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ کسی قسم کی پیچیدگی یا پریشانی کا امکان باقی نہ رہے۔

عشرہ محرم الحرام کا تقدس برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔شرکاء جلوس،مجالس اور مقامی کمیونٹی اپنے اردگرد نگاہ رکھیں۔

مشکوک سرگرمی یا افراد کی اطلاع مقامی پولیس سٹیشن یا ان کے موبائل نمبر پر دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

عشرہ محرم کے دوران اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو ہر صورت قائم رکھیں۔ افواہوں پر بالکل کان نہ دھریں۔ ان شاءاللہ شر پسند عناصر کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

ضلع مظفرگڑھ کانیا اضافہ شدہ گزٹیئر شائع ہوگیا. 60 کی دہائی کے بعد لکھا جانے والا یہ کسی بھی ضلع کا پہلا گزٹیئر ہے یہ

گزٹیئر سابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ بیرسٹر ڈاکٹر احتشام انور( 2018 تا 2019 ) نے تحریر کیا ہے .

اس پہلے 1908 ,1929 اور 1964 میں ضلع کا گزٹیئر لکھا گیا تھا. اضلاع کے گزٹیئر مرتب کرنے کی روایت انگریز دور میں شروع ہوئی تھی

جسے پاکستان بننے کے بعد ختم کردیا گیا ہے اب 60 سال بعد سابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ بیرسٹر ڈاکٹر احتشام انور نے زندہ کیا ہے .

آپ نے اپنا عرصہ تعیناتی 2018 تا 2019 کے دوران اس کام کا بیڑہ اٹھایا تھا جو اب پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے .

ابتدائی طور پر اسے آن لائن www. gazetteers. punjab. gov. pk پر شائع کیا گیا ہے جبکہ کتابی صورت میں لاہور کا ایک معروف پبلشنگ ادارہ اسے شائع کررہا ہے. اس گزٹیئر کی خاص بات یہ ہے کہ

60 سال کے دوران ہونے والی تبدیلیوں اور پیش رفت کا بھی اس میں احاطہ کیاگیا ہے .یہ اپنی نوعیت کا منفرد گزٹیئر ہے جس میں ضلع کی تاریخ,

جغرافیہ, ثقافت, سیاست, اہم شخصیات, اہم مقامات, معیشت اور حکومتی اداروں کے متعلق اہم اور جامع معلومات دی گئی ہیں.

ضلع کے ادبی وسماجی حلقوں نے ساٹھ سال بعد ضلع کے بارے گزٹیئر شائع ہونے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے اور اسے ایک اہم پیش رفت قراردیا ہے


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں،

صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور عوامی مسائل کو فوی حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ بات انہوں نے کلر والی میں واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے مختلف وجوہات کی بنا پ

زیر زمین پانی خراب ہوچکا ہے جو مختلف بیماری کی وجہ بنتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ پانی کو ابال کر یا فلٹر کرکے استعمال کیاجائے تاک

بیماریوں سے محفوظ رہا جائے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر فلٹر کی تنصیب کے ساتھ ضروری ہے کہ

اس کی صفائی ستھرائی کا مسلسل خیال رکھا جائے۔ وقت پر اس کے فلٹر تبدیل کئے جائیں کوئی آلہ یا مشینری خراب ہوتو فوری مرمت کرایا جائے

اور اس کی مکمل نگہداشت کی جائے تاکہ علاقہ کی عوام اس سے مسلسل مستفید ہو سکے، اس موقع پر قاری عبدالغنی ثاقب اور ڈاکٹر محمد داؤد میاں سمیت معززین

علاقہ بھی موجود تھے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے تحصیل آفس مظفرگڑھ میں محکمہ ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے لئے

لگائے گئے خصوصی کاوئنٹر کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس،

اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، تحصیلدار صاحبزادہ ظفر سمیت ریونیو سٹاف بھی موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریونیو سے متعلق عوامی مسائل کو فوری حل کیا جائے، آنے والے تمام سائلین کے مسائل کو ایک ہی دن میں حل کیا جائے

تاکہ اس کو دوبارہ نہ آنا پڑے تاکہ لگائے گئے خصوصی کاؤنٹر کے مقاصد حاصل ہوں اور عوام کو ریلیف ملے۔

انہوں نے کہا کہ زیر التواء رجسٹریوں اور انتقالات کو ترجیح بنیادوں پر درج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ

عوامی مسائل کا فوری حل نہ صرف ہمارے سرکاری فرائض میں شامل ہے بلکہ کہ خدمت خلق بھی ہے،

اللہ کی خوشنودی عوام کی خوشنودی میں ہی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل بھی سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی۔


: مظفرگڑھ

( علی جان سے)

سرائیکی تحریک کے نوجوان ہمارافخرہیں ڈاکٹرعاشق ظفربھٹی
بہاولپورسیکرٹریٹ کے اعلان سے سرائیکیوں کولڑانے کی کوشش کی جارہی ہے

فضل حسین خان نمبردار
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعاشق ظفربھٹی صوبائی کوآرڈینیٹرایس ڈی پی اورسرائیکی تحریک کے بزرگ رہنماسردار فضل حسین خان نمبردارنے اپنے مشترکہ بیان میں

کہا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے آج ستر سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے مگر پاکستان میں محکوم اقوام کے حقوق ہمیشہ غصب کئے گئے

اور سرائیکی قوم و وسیب کا ہمیشہ استحصال کیا گیا جس سے مسلسل احساس محرومی جنم لے رہا ہے اور اس احساس محرومی کے خاتمہ کیلئے

مقتدر قوتیں فوراً صوبہ سرائیکستان کے قیام کا اعلان کریں ورنہ سرائیکی دھرتی کے غیور فرزندان بہت جلد بھر پور طریقے سے احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کے دوران کئے گئے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے فوری طور پر صوبہ سرائیکستان کا قیام عمل میں لایا جائے

اور سرائیکی وسیب میں غیر قانونی الاٹمنٹس کو منسوخ کر کے وسیب کے کاشتکاروں کو یہ رقبےالاٹ کئے جائیں اور ملتان میں فوری طور پر سیکرٹریٹ بنایا جائے


.
: مظفرگڑھ

(علی جان سے)

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجراء نے کہا کہ ایک نااہل شخص کے ہاتھوں پاکستان کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے،

ملک کی معیشت 7فیصد گر گئی ہے، دیگر خطوں کے مقابلے میں ہماری معیشت بتدریج مزید گراوٹ کا شکار ہے،

نواز شریف پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں،جب معالجین نے سرٹیفکیٹ دیا تو نواز شریف ایک دن ضائع کیے بغیر وطن واپس آ جائیں گے،ہنجراء خاندان 35سال سے عوام کی خدمت مصروف عمل ہے،

علاقے میں حقیقی معنوں میں معاشی ترقی کی بناء پر اور عوام کی خدمت کی بدولت لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکاہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ 2سال بعد حالات یہ ہیں کہ کہ ملک کی معیشت 7فیصد گر گئی ہے،بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنے کے بعد سرکلر ڈیٹ بڑھ گیا،

انہوں نے کہاکہ ایک نااہل شخص کے ہاتھوں پاکستان کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے،ملک میں آٹا چینی کا بحران ہے،مہنگائی،

بے روز گاری عام ہو گئی ہے،تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لئے مارے مارے پھررہے ہیں،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کو تنزلی کی طرف لے گئی جہاں سے دیگر خطوں کے مقابلے میں

ہماری معیشت بتدریج مزید گراوٹ کا شکار ہے جبکہ افغانستان کی کرنسی پاکستان کے مقابلے میں مستحکم ہوچکی ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ

نواز شریف حکومت کی تسلی کے بعد علاج کے لیے بیرو ن ملک گئے تھے،جب معالجین نے سرٹیفکیٹ دیا تو نواز شریف ایک دن ضائع کیے بغیر وطن واپس آجائیں گے،

ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ ہنجراء خاندان کاجینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، وہ سیاسی شعبدہ بازنہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں،

حلقے کے عوام باشعور ہیں،شعبدہ بازوں کی چالوں کو سمجھ چکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عہدے اور اقتدار آنی جانی چیز ہے،

ہنجراء خاندان لوگوں سے خدمت کے ذریعے رشتوں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے پر کاربند ہے


عزت اللہ تعالیٰ عطا کرتا اس کی بنیاد لوگوں کی خدمت ہے
مہر محمد سعید ترگڑ ریٹائرڈ ٹیچر کی اہلیہ مہر محمد مظہر یزدانی ترگڑ نائب تحصیلدار بصیرہ,مہر محمد صفدر ترگڑ کی والدہ محترمہ کی قل خوانی ادا کر دی گئی ہےمظفر


گڑھ

(علی جان سے )

مہر محمد سعید ترگڑ ریٹائرڈ ٹیچر کی اہلیہ مہر محمد مظہر یزدانی ترگڑ نائب تحصیلدار بصیرہ,مہر محمد صفدر ترگڑ کی والدہ محترمہ کی قل خوانی ادا کر دی گئی ہے

جس میں خصوصی خطاب سید زوالقرنین شاہ صاحب سجادہ نشین آف پیر جگی شریف, پیر سید گلزار احمد شاہ, حاجی میاں ربنواز تاجر,

مہر ارشاد احمد خان سیال ایم این اے, مخدوم سید محمد بلال عابد بخاری,مہر مشتاق احمد اسراں ایڈووکیٹ ,

سردار عبدالحئی خان دستی مشیر زراعت,سردار جمشید احمد خان دستی, میاں علمدار قریشی ایم پی اے, مہر محمد تقی رضا ریٹائرڈ واپڈا ریونیو آفیسر, مہر محمد شمعون تحصیلدار ملتان,

سید محمد سبطین شاہ, ملک غلام قاسم ہنجرا ایم پی اے, مہر عبدالحسین ترگڑ چیئرمین ضلعی زکوۃ کمیٹی,مہر اظہر عباس ترگڑ,

مہر ناصر عباس ترگڑ, مہر غلام مصطفے ترگڑ. , سید اکبر عباس بخاری, رانا محمد شعیب اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ,

مطیع الرحمن کھیڑا,رانا عمر دراز فاروقی جماعت اسلامی ,ڈاکٹر غلام کاظم ڈی ایچ او مظفر گڑھ, شیخ وجیہہ الدین ,

محمد حماد نواز خان ٹیپو , سید محمد عباس شاہ ایڈووکیٹ, سردار اظہر عباس خان چانڈیہ ایم این اے,, سردار امجد عباس خان چانڈیہ,

ملک محمد سلیم رضا ڈوگر صدر انجمن تاجران رنگپور,ملک محمد صفدر کھوکھر, ملک سجاد حسین ملانہ, ملک مختار احمد تجرا,ملک اعجاز حسین تجرا, ملک محمد عامر نواز ایڈووکیٹ, ملک محمد پرویز تجرا,

ملک محمد اکرم تجرا, ملک ظفر اقبال آرائیں سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ, ڈاکٹر وقاص ظفر آرائیں, مہرحاجی محمد مقبول لک,

مہر محمد اسلم لک ,حاجی رانا محمد عثمان اسلام, حاجی رانا محمد اسلام,

میاں محمد قادر نواز,پریس کلب رنگپور اور سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اللہ پاک اماں مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

خواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد کی روک تھام ضروری ہے ماں کا بیٹے

  کے ہاتھوں قتل اور شوہر کا بیوی کی ٹانگ کاٹ دینا زمانہ جہالت کی یاد تازہ کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سماجی کارکن ایگزیکٹو ڈائریکٹر سائیکوپ

ام کلثوم سیال نے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کوٹ ادو میں بیٹے نے ماں کو قتل کر کے اور جتوئی میں شوہر نے بیوی کی ٹانگ کاٹ کر زمانہ جہالت کی

یاد تازہ کر دی ہے اور ان قابل افسوس و قابل مذمت افعال نے ہماری اخلاقی گراوٹ کا پول کھول دیا ہے انہوں نے کہا کہ

آج کے دور میں تعلیم تو دی جارہی ہے مگر تربیت کا فقدان ہر جگہ نظر آرہا ہے جس سے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں انہوں نے کہا

ہمیں تشدد کی ہر سطح پر مذمت کرنی چاہئے اور معاشرتی میں ایسے قبیح افعال ناقابل برداشت ہیں جس سے معاشرے میں دہشت،

وحشت اور جرائم جنم لے رہے ہیں اور ان واقعات کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت قوانین وضع کر کے ایسے افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان واقعات میں ملوث افراد کو سخت ترین سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ کر سکے


مظفرگڑھ

(ڈسٹرکٹ رپورٹرعلی جان سے)

جہدمسلسل کادرس دینے والی ڈاکٹرسعدیہ کمال باہمت اورقابل تقلیدخاتون ہیں
جنہوں نے دوسری باراین پی سی کاالیکشن جیت کرسرائیکیوں کاسرفخرسے

بلندکردیاہے
ڈاکٹرعاشق ظفربھٹی صوبائی کوآرڈینیٹرسرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ

سعدیہ کمال سرائیکی وسیب کی ایک ایسی انفرادیت کی حامل خاتون ہےجس کے اندرسرائیکی زبان اورقوم سے محبتاس سے بڑھ کرکیاہوسکتی ہے کہ

انہوں نےممتاز بزرگ اورسرائیکی زبان ک عظیم صوفی شاعرحضرت خواجہ غلام فریدپرPHDکرکےثابت کیا ہےکہ

وہ کس قدراپنی زبان اورقوم سے محبت کرتی ہیں وہ ہرپہلوسے مکمل انسان ہےہیں عموما”عورتوں کوکمزور سمجھاجاتا ہے

مگرسعدیہ کمال میں ہمت اورحوصلے کے اعتبارسے مردوں کوپیچھے چھوڑ دیا ہے ڈاکٹرسعدیہ کمال نے اسلام آباد جیسے طاقت ورمردوں کے شہرمیں ثابت کیا ہےکہ

وہ کسی بھی امتحان سے گھبرانے والی نہیں وہ ایسی خوش قسمت ہیں کہ جوبھی کام کریں اس میں سرخروہوتی ہیں

اورنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کامیابی کے بعد ثابت کیا ہے کہ وہدوردراز کے لوگوں کے اندرچاہے وہ مردہوں یاعورت ان کے اندرٹیلنٹ موجود ہے

دوسری بارنائب صدرمنتخب ہوکرانہوں نے سرائیکی قوم کاسرفخرسے بلندکردیاہے ہم انہیں تہہ فل سے مبارکباد دیتے ہیں۔

%d bloggers like this: