سندھ حکومت کا کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ، تعمیراتی صنعتوں کو فائدہ
کراچی : کراچی سمیت سندھ بھر کے لئے خوشخبری،
سندھ حکومت نے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم ہونے سے تعمیراتی صنعت اور رئیل سٹیٹ کے شعبے کو فروغ ملے گا،
سندھ حکومت نے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات کا بھی اعلان کیا ہے جس سے 40 صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔
کیپٹل ویلیو ٹیکس غیر منقولہ جائیداد کی لیز، خرید و فروخت، منتقلی پر وصول کیا جاتا ہے۔
کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کے لئے فنانس بل میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے،
سندھ فنانس ایکٹ کا ترمیمی مسودہ اسمبلی سے منظوری اور گورنر کی توثیق کے بعد نافذ العمل ہوگا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،