سٹیزن پورٹل: ایف بی آر افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال مکمل، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
اسلام آباد :
چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے پاکستان سٹیزن پورٹل پر ایف بی آر افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد بھیجی گئی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے 68 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کی گئی، ایف بی آر کے 10 اعلیٰ افسران کو ناقص کارکردگی پر سخت تنبیہ کی گئی،
ممبر کسٹم پالیسی، ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس، چیف کولیکٹر بلوچستان، چیف کمشنر آئی آر کراچی، چیف کولیکٹر اسلام آباد، ڈی جی کسٹمز کراچی کو ناقص کارکرردگی پر تنبیہہ کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ناقص کارکردگی پر ممبر کسٹم آپریشنز، چیف کمشنر آئی آر فیصل آباد کو بھی تنبیہہ کی گئی۔
افسران کو شہریوں کی شکایات سے متعلق کارکرگی بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کے مسائل کے تسلی بخش حل نہ کرنے کی صورت میں سخت کاروائی کا عندیہ بھی دیا گیا۔
وزیراعظم آفس نے چئیرمین ایف بی آر کو 556 حل شدہ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کہا شہریوں کی شکایات کو دوبارہ میرٹ پر حل کیا جائے،
چئیرمین آیف بی آر شکایات کے حل کی رپورٹ جمع کروائے۔
رپورٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کی تعریف کی گئی،
ممبر آئی ٹی، چیف مینیجمنٹ آئی آر، چیف کمشنر آئی آر راولپنڈی اور بہاولپور کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،