مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور(وقائع نگار )

خواجہ سرا ءبھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ان کی مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

حکومت پنجاب ان کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے آج سوشل ویلفیئر کے آفس میں خواجہ سراو¿ں، غریبوں اور بیواووں میں خشک راشن تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد، تنزیل الرحمان علوی اور جمشید فرید بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ان غریبوں اور مستحق افراد کے لیے مالی امداد جاری رکھے گی اور مخیر حضرات بھی ان لوگوں کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راجن پور تہمینہ دلشاد نے بتایا کہ خشک راشنسماجی تنظیم ہیلپ فاو¿نڈیشن کے تعاون سے تقسیم کیا جا رہا ہے۔

اس میں آٹا، چینی،کوکنگ آئل،چاول،صابن،چائے اور کورونا سے بچاو کے لیے حفاظتی کٹ اور دیگر سامان شامل ہیں۔


جام پور

( وقائع نگار )

محرم الحرام ہمیں باہمی اخوت ،مساوات اور صبر و تحمل کا درس دیتا ہے ۔

ضلع راجن پور  کے تمام مکاتب فکر کے علماءکرام میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور ان کا تعاون ہمیشہ مثالی رہا ہے ۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راجن پور ظہور حسین بھٹہ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزاورڈی ایس پی کے علاوہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام ضلعی افسران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔پولیس کی جانب سے سیکیورٹی پلان بھی مرتب کر دیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام مجالس اور جلوسوں میں حکومتی ایس او پیز کا خیال رکھا جائے تاکہ کورونا سے محفوظ رہیں۔

محرم الحرام کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راجن پور ظہور حسین بھٹہ کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔

داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ بھی لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے راستوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔

اجلاس میں تمام ممبران امن کمیٹی نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔۔


جام پور

( وقائع نگار )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس   کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران تمام افسران اپنی ذمہ داری بھر پور

طریقہ سے انجام دیں۔ریسکیو 1122اور سول ڈیفنس محرم الحرام سے پہلے فرضی مشقوں کا انعقاد کریں۔میونسپل کمیٹیوں کے چیف آفیسر ز صفائی ستھرائی کی خود نگرانی کریں۔

انہوں نے ایکسین میپکو کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

لوڈ شیڈنگ یا ٹرانسفارمر کی خرابی کی صورت میں متبادل انتظام ہونا چاہئے۔

اس سلسلے میں سستی ہرگز نہ کی جائے۔انہوں نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں

اور داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کی جائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راجن پور کو محرم الحرام کے حوالے سے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔


روجھان

ذرائع کے مطابق سردار محمد حسین مزاری روڈ پر واقع ریلوے پھاٹک کو ریلوے حکام کی جانب سے بند کیا جا رہا ہے

عوام کے لیے مشکلات کا سامنا پھاٹک سے گزرنے والی ٹریفک بشمول ایمرجنسی ایمبولینسز و دیگر ٹریفک کو دشواری کا سامنا ذرائع

اس سے بیشتر بھی محکمہ ریلوے کی جانب سے محمد حسین روڈ پر پھاٹک کو بند کیا جا رہا تھا مگر آپ کی بروقت مداخلت سے اس دن پھاٹک بند کرنے کے کام پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا

اب روجھان کے عوامی حلقوں نے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری سے اپیل کی ہے کہ پھاٹک کو بند کرنے سے روکا جائے

کیونکہ یہاں سے اکثر ایمرجنسی ایمبولنسز اور دوسری ٹریفک کی گزر گاہ ہے ۔


روجھان

اس وقت میں موجود ہوں سردار محمد حسین مزاری روڈ کی کہر خان سرگانی پھاٹک پرجس کو ریلوے حکام کی جانب سے بند کرنے کے احکامات صادر ہوئے ہیں

دوسری جانب روجھان کی اکثر ٹریفک اورایمر جنسی ایمبولنسز کی گزر گاہ ہے اور تقریبا” بہت سی آبادیوں کی گزر گاہ ہے

روجھان کے عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار وزیر ریلوے شیخ رشید رکن قومی قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری،

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سے اپیل کی ہےکہ سردار محمد حسین مزاری روڈ کی پھاٹک بند ہونے سے ایمرجنسی ایمبولنسز ٹریفک اور علاقائی آبادیوں کو شہر جانے کے لیے شدید مشکلات اور دشواری کا سامنا ہوگا ۔


روجھان

پاکستان ریلوے کے اعلی حکام کی جانب سردار محمد حسین مزاری روڈ روجھان پر قائم غیر قانونی ٹریفک کی (گزر گاہ) پھاٹک کو بند کرنے کا عمل جاری ریلوے اعلی حکام کے

افسران نے پاکستان ریلوے حکام کے حکم عمل درآمد کرتے ہوئے اسے پھاٹک کو جملہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے

پی ڈبلیو آئی راجن پور تا کشمور ایریا عقیل احمد نے تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل ضامن حسین بکھر سے، گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

پاکستان ریلوے حکام کی جانب سےکی گئی ہدایات پر من و عن عمل کرتے ہوئے تاحکم ثانی بند کردیاگیا ہے ۔

اس موقع پر سیکورٹی کی موجودگی میں سردار محمد حسین مزاری روڈ پر عارضی پھاٹک بند کردی گئی ہے ریلوے روجھان کا جملہ عملہ موجود تھا۔

دوسری جانب عوام کو اور ایمرجنسی ایمبولنسز اور ٹریفک کی آمدورفت کے کے دشواری کا سامنا ہے۔روجھان کے عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب،

وزیر ریلوے شیخ رشید اور رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری و ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری سے اپیل کی ہے کہ

اس پھاٹک کو مستقل کرنے کے لیے سرکاری اجازت نامہ این او سی لے کے پھاٹک منظور کرایا جائے تاکہ عوام کو گزرنے میں دشواری کا سامنا نہ ہو۔

%d bloggers like this: