دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ اور وفاقی حکومت میں کراچی پر مشاورتی کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق

اجلاس میں کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے بارے میں رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا۔

سندھ اور وفاقی حکومت میں کراچی پر مشاورتی کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا ۔

ابتدائی طور پر پانچ رکنی کمیٹی بنے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی وفاقیوزیر اسد عمر سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران اتفاق رائے طے پایا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے بارے میں رابطہ کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا۔

کمیٹی میں وزیر اعلی سندھ ، وزیر بلدیات ناصر شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی،

وفاقی وزرا علی زیدی اور امین الحق شامل ہوں گے۔

کمیٹی سندھ بھر میں صفائی ستھرائی کےمنصوبے سے متعلق ضروری مشاورت کرے گی۔

About The Author