مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خصوصی بچوں کی آگہی کیلئے ہیلپ لائن متعارف

اگلے سال اسپیشل طلبہ کیلئے آئی ٹی بیسڈ کورسز سامنے لائیں گے۔۔۔

خصوصی بچوں کی آگہی کیلئے ہیلپ لائن متعارف کروا دی

وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب کہتے ہیں اگلے سال اسپیشل طلبہ کیلئے آئی ٹی بیسڈ کورسز سامنے لائیں گے۔۔۔

محکمہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے چوہدری محمد اخلاق نے بتایا پانچ سو پچاسی اساتذہ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی کئے گئے،،

مزید تین سو چھ تیچرز کیلئے ریکوزیشن پی پی ایس سی کو بھیج دی

صوبائی وزیر کے مطابق خصوصی طلباء کو فری سفری سہولت کی فراہمی کیلئے رواں سال تینتیس کروڑ کی لاگت سے اکاون بسیں فراہم کیں،

سترہ اسپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں عمارتیں تعمیر کی گئیں

اور ایک کروڑ چالیس لاکھ کی لاگت سے ایک سو سینتالیس اداروں میں لائبریری کیلئے کتابیں فراہم کی گئی ہیں

چوہدری اخلاق کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن پالیسی مرتب کی گئی ہے۔۔۔

%d bloggers like this: