سیشن کورٹ لاہور نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی وزیراعظم اور چیئرمین نیب کیخلاف اندراج
مقدمہ کی درخواست منظور کر لی، پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔۔۔
ایڈیشنل سیشن جج اعجاز گوندل نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست پر سماعت کی،،
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پیشی کے دوران مریم نواز پر قاتلانہ حملہ اور سرکاری مشینری کی جانب سے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا،
واقعہ کی رپورٹ تھانہ چوہنگ میں درج کرانے کے باوجود ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی،،
فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ایس ایچ او تھانہ چوہنگ کو درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرنے اور کارروائی کرنے کا حکم دے دیا،،
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مریم نواز پر حملہ کے الزام میں
عمران خان، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور شہزاد اکبر سمیت دیگر کے خلاف اندارج مقدمے کی درخواست دائر کی تھی۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،