مئی 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تیس لاکھ اہل پاکستانیوں کو انتخابی فہرست میں شامل کرنیکا فیصلہ

آئندہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے ان اہل پاکستانیوں کو ووٹر بنانے کیلئے نادرا کو ہدایات جاری کی گئی ہیں

لاکھ اہل پاکستانیوں کو انتخابی فہرست میں شامل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد :

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں 30 لاکھ سے زائد اہل پاکستانیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئندہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے ان اہل پاکستانیوں کو ووٹر بنانے کیلئے نادرا کو ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ تمام اہل افراد الیکشن میں حصہ لے سکیں۔

اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن نے حتمی انتخابی فہرستیں شائع کرنے کیلئے 18 دنوں کی توسیع کر دی ہے۔

انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ کے زیر صدارت اجلاس میں الیکشن کمیشن نے اس بات کی منظوری دی ہے کہ

اب انتخابی فہرستوں کی حتمی اشاعت 16 ستمبر 2020ء کی بجائے 4 اکتوبر 2020ء کو ہوگی۔

%d bloggers like this: