دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دو گروپوں میں بجلی کے بل پر فائرنگ، 5 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق مسلح تصادم افغان باشندوں کے 2 گروپوں میں ہوا

دو گروپوں میں بجلی کے بل پر فائرنگ، 5 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ہری پور :

کھلا بٹ کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مسلح تصادم افغان باشندوں کے 2 گروپوں میں ہوا

جس میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بجلی کا بل مسلح تصادم کا سبب بنا، مقتولین اور ملزمان ایک ساتھ رہائش پذیر تھے،

بجلی کا بل مشترکا طور پر ادا کرتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد 3 ملزمان کو

گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جب کہ دیگر افراد فرار ہو گئے ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے

چھاپے مارنا شروع کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ

لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

About The Author