ڈیرہ غازیخان
ڈیرہ غازی خان شہر میں ون ٹائم صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا
کمشنر ساجد ظفر ڈال نے شہر کے بلاکس اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے کنٹرول روم کا دورہ کیا
چیف ایگزیکٹو آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے بریفنگ دی.
کمشنر ساجد ظفر ڈال نے شہر میں جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عید چیلنج میں کامیابی حاصل کرنے بعد شہر کی ون ٹائم صفائی کا آج سے آغاز کردیا ہے
اور ایک ماہ کے اندر شہر کی 17 یونین کونسلوں میں نہ صرف صفائی کرے گی بلکہ شجرکاری،ڈرین کی صفائی اور تمام معاملات کو حل کیا جائیگا۔
صفائی کی ٹیسٹ رن میں اس کا بھی ریکارڈ بنایا جائیگا کہ آئیڈیل صفائی کیلئے کتنی افرادی قوت اور مشینری درکار ہوگی۔
عمارتی مٹیریل بھی صاف کیا جائیگا مالکان کو ایک دن کی مہلت دی جائے گی،نہ اٹھانے والا عمارتی مٹیریل ضبط کرلیا جائیگا۔
ہر بلاک سطح پر اہل محلہ کی کمیٹیاں بھی قائم کی جائیں گی۔ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے کنٹرول روم کے معائنہ کے دوران کمشنر نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
سی ای او کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کی ہر گاڑی پر ٹریکنگ سسٹم نصب کردیا گیا ہے
اور گاڑی کی لوکیشن کو آن لائن نظام کے ذریعے مانیٹر کیا جاتا ہے،ویسٹ کلیکشن پوائنٹس کی بھی جیو ٹیکنگ کی گئی ہے۔
شہر میں روزانہ کی بنیاد پر 200 ٹن سے زائد ویسٹ جنریٹ ہوتا ہے۔بہتر صفائی کرکے عوام کا اعتماد حاصل کریں گے
ڈیرہ غازیخان :
سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازیخان میں مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے۔ڈویژنل محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام تقریب میں افسران اور بین لاقوامی کھلاڑیوں نے شرکت کی
اور سایہ دار پودے لگائے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈاکٹر عابد محمود ملک،ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن
ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد جنید جتوئی،والی بال کے انٹر نیشنل کھلاڑی حفیظ اللہ،انٹر نیشنل پہلوان و شیر پنجاب عمیر پہلوان،
سابق کپتان انڈر19 کرکٹ ٹیم عمران رفیق،فرسٹ کلاس کرکٹرز ریاض بھٹہ،آصف گنگولی،ڈویژنل کوچز جاوید الیاس،
یاسر عباس،خالد محمود،ارشد علی،آصف الرحمن،عبدالغفار مغل اور دیگر نے سپورٹس کمپلیکس میں پودے لگائے،
ملک اور قوم کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔شرکاء نے کہا کہ درخت آلودگی سے پاک ماحول کیلئے ضروری ہیں۔
ہر فرد اپنے حصے کا پودا لگاکر ان کو تن آور درخت بنانے کیلئے دیکھ بھال کرے۔
ڈیرہ غازیخان
رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔زیادہ پودے لگاکر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے یہ بات گرلز گائیڈ کے آفس اور تربیتی سنٹر میں شجرکاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے بھی گرلز گائیڈ کے ساتھ ملکر پودے لگائے۔ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ
2
نے کہا کہ گرلز گائیڈ بھی ٹائیگر فورس کی طرح فعال کردار اداکریں اور شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے۔
پودے لگاکر ان کی بہتر دیکھ بھال کرکے درخت بنائیں۔درختوں سے کرہ ارض کا درجہ حرارت کم ہونے کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں آر پی او عمران احمر،
ڈی پی او اختر فاروق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال، فقہ جعفریہ کے نمائندے موجوتھے۔ لیہ، راجنپوراورمظفر گڑھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اظفر ضیاء،انجینئر امجد شعیب ترین اور ذوالفقار علی کھرل اور تینوں اضلاع سے فقہ جعفریہ کے نمائندوں نے
ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی.
کمشنرساجد ظفر ڈال نے اجلاس میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی،
قواعد و ضوابط کی پاسداری سمیت دیگر انتظامات کیلئے متعلقہ محکموں کو متحرک کردیا گیاہے۔جلد ڈویژنل،ضلعی،
تحصیل اور تھانہ سطح کی امن کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کرائے جائیں گے۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے منتظمین تعاون کریں۔
محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے قواعد و ضوابط کی پاسداری کی جائے۔
آر پی او عمران احمر نے کہا کہ
امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں گے،باہمی تنازعات مل بیٹھ کر حل کئے جائیں۔
ڈیرہ غازیخان
ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا ہے کہ نئی نسل حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہے۔
انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ڈیرہ ڈویژن کے 15 سے 25 سال تک کی عمر کے نوجوانوں کے درمیان ملی نغموں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا نئی نسل نہایت باشعور ہے اور وہ زندگی کے ہر میدان میں بھرپور انداز سے آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کی روشنی میں سخت محنت کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ زندگی کامیابی صرف اور صرف محنت اور جدوجہد سے مشروط ہے۔ پروگرام آفیسر فضل کریم نے کہا کہ
پاکستان بزرگوں کی قربانیوں اور طویل جدوجہد کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا اس لیے ہمیں اس کی قدر اور رب کائنات کا شکر ادا کرنا چاہیئے.
معروف شاعر اور تقریب کے ناظم محبوب جھنگوی نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ہم سب کو دن رات محنت کرنا ہوگی۔
تقریب کے ججز اسلم کلاچی اور ابوذر غفاری کے مطابق جنید ناصر نے پہلی،انس نے دوسری اور عمیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جنہیں بالترتیب پانچ ہزارروپے،تین ہزار روپے اور دو ہزار روپے کے چیک موقع پر دیئے گئے جبکہ شرکت کرنے والے تمام نوجوانوں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے.
اس موقع پر کرونا سے بچاؤ کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کیا گیا اور تقریب کے تمام شرکا نے ماسک لگا کر تقریب میں شرکت کی۔
جبکہ کونسل کی طرف سے سینی ٹائزر کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔
تقریب میں نوجوانوں نے خوبصورت ملی نغمے ساز وآواز کے ساتھ پیش کیے جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔
ملی نغموں کے مقابلے کی اس تقریب کو ڈی جی خان آرٹس کونسل کے فیس بک اکاونٹ سے براہ راست بھی دکھایا گیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون