مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

 جام پور

( وقائع نگار )

حالیہ بارشوں کے دوران ممکنہ سیلاب کے پیش نظر رود کوہی نالوں اور دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹرکیا جا رہا ہے۔

تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ ادارے ریلیف کیمپ کے لیے سکولوں اور دیگر محفوظ جگہوں کا معائنہ کریں۔ فی الحال سیلابی صورتحال تسلی بخش ہے۔

حالیہ بارشوں سے آنے والا پانی اپنے قدرتی راستوں سے گزر رہا ہے اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پوذوالفقارعلی نے ضلعی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ ،ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان، اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کے علاوہ ریسکیو 1122،

پی ڈی ایم اے، بلڈنگ، تعلیم، صحت ،لائیوسٹاک، سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہوگی کہ ناگہانی آفت کی صورت میں لوگوں کا نقصان کم سے کم ہو۔ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور لائیوسٹاک سیلابی علاقوں میں ریلیف کیمپ لگائیں اور کیمپ میں تمام سہولیات موجود ہونی چاہئیں۔

جام پور

( وقائع نگار )

جامپور ٹریفک پولیس کے اھلکاروں نے لوٹ مار کی حد کر دی ایک چالان شدہ گاڑی کو دوبارہ چالان کر ڈالا تفصیلات کے مطابق ڈرائیور محمد عرفان ٹریلر نمبر ٹی ایل ایف 706جب جامپور پہنچا

تو ٹریفک پولیس جامپور کے اھلکار وں نے اسے روک کر کاغزات چیک کرانے کا کہا مزکورہ ڈرائیور نے انہیں کاغزات دکھائے اور ساتھ ھی اسی روڈ پر ٹریفک پولیس کے پہلے چالان کی رسید بھی

دکھائی مگر جام پور ٹریفک پولیس کے اھلکار کہاں چھوڑنے والے تھے اسے ایک ھزار جرمانہ کا نوٹس پکڑا دیا ڈرائیور نے روھانسا ھو کر بتایا کہ

اس سے سات سو روپے لیکر پانچ سو روپے کی رسید تھما دی گئی ھے آپ شفقت کریں مگر اھلکار بضد رھے اور اس سے ایک ھزار روپیہ جبری وصول کر لیا

محمد عرفان ڈرائیور نے میڈیا کے نمائندگان کو بتایا کہ وہ ڈرائیور لوگ ھیں اور پورے ملک میں مختلف مقامات پر آتے جاتے ھیں

اگر پولس اھلکاروں کو پہلے چالان کی رسید دکھائی جائے تو وہ جانے دیتے ھیں مگر یہ ظلم جام پور کی حدود میں پہلی مرتبہ دیکھا ھے

جہاں ایک ھی دن میں چند لمحات کے بعد دوسرا چالان کر دیا گیا اسکا کہنا تھا ھم لوگ کہاں جائیں مال برداری کا کرایہ تو مالکان کے کھاتہ میں جاتا ھے ھم

غریب تو تنخواہ دار ھوتے ھیں اکثر اوقات جرمانے کی رقم ھماری تنخواھوں سے کاٹ لی جاتی ھے اس نے دونوں رسیدیں بھی میڈیا نمائندگان کو دکھائیں واضح رھے کہ

جام پور ٹریفک پولیس کا عملہ شہر میں ٹریفک کے بے قابو اور بے ھنگم ھجوم کو کنٹرول کرنے کی بجائے دن رات بائی پاس کے دونوں جانب ناکے لگائے رکھتا ھے

اور ھر آنے جانے والا ٹریکٹر ٹرالی ۔ٹرک ۔اور ٹریلر ان کا خاص نشانہ ھوتے ھیں

شہری حلقوں نے آر پی او ڈیرہ غازیخان ڈی پی او راجن پور اور دیگر حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے ۔۔

جام پور

( وقائع نگار )

حالیہ بارشوں کے دوران ممکنہ سیلاب کے پیش نظر رود کوہی نالوں اور دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹرکیا جا رہا ہے۔

تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ ادارے ریلیف کیمپ کے لیے سکولوں اور دیگر محفوظ جگہوں کا معائنہ کریں۔ فی الحال سیلابی صورتحال تسلی بخش ہے۔

حالیہ بارشوں سے آنے والا پانی اپنے قدرتی راستوں سے گزر رہا ہے اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پوذوالفقارعلی نے ضلعی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ ،ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان، اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کے علاوہ ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے،

بلڈنگ، تعلیم، صحت ،لائیوسٹاک، سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہوگی کہ ناگہانی آفت کی صورت میں لوگوں کا نقصان کم سے کم ہو۔ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور لائیوسٹاک سیلابی علاقوں میں ریلیف کیمپ لگائیں اور کیمپ میں تمام سہولیات موجود ہونی چاہئیں۔

جام پور

( وقائع نگار )

جامپور ٹریفک پولیس کے اھلکاروں نے لوٹ مار کی حد کر دی ایک چالان شدہ گاڑی کو دوبارہ چالان کر ڈالا تفصیلات کے مطابق ڈرائیور محمد عرفان ٹریلر نمبر ٹی ایل ایف 706جب جامپور پہنچا

تو ٹریفک پولیس جامپور کے اھلکار وں نے اسے روک کر کاغزات چیک کرانے کا کہا مزکورہ ڈرائیور نے انہیں کاغزات دکھائے اور ساتھ ھی اسی روڈ پر ٹریفک پولیس کے پہلے چالان کی رسید بھی

دکھائی مگر جام پور ٹریفک پولیس کے اھلکار کہاں چھوڑنے والے تھے اسے ایک ھزار جرمانہ کا نوٹس پکڑا دیا ڈرائیور نے روھانسا ھو کر بتایا کہ اس سے سات سو روپے

لیکر پانچ سو روپے کی رسید تھما دی گئی ھے آپ شفقت کریں مگر اھلکار بضد رھے اور اس سے ایک ھزار روپیہ جبری وصول کر لیا محمد عرفان ڈرائیور نے میڈیا کے نمائندگان کو بتایا کہ

وہ ڈرائیور لوگ ھیں اور پورے ملک میں مختلف مقامات پر آتے جاتے ھیں اگر پولس اھلکاروں کو پہلے چالان کی رسید دکھائی جائے تو وہ جانے دیتے ھیں

مگر یہ ظلم جام پور کی حدود میں پہلی مرتبہ دیکھا ھے جہاں ایک ھی دن میں چند لمحات کے بعد دوسرا چالان کر دیا گیا اسکا کہنا تھا

ھم لوگ کہاں جائیں مال برداری کا کرایہ تو مالکان کے کھاتہ میں جاتا ھے ھم غریب تو تنخواہ دار ھوتے ھیں اکثر اوقات جرمانے کی رقم ھماری تنخواھوں سے کاٹ لی جاتی ھے

اس نے دونوں رسیدیں بھی میڈیا نمائندگان کو دکھائیں واضح رھے کہ جام پور ٹریفک پولیس کا عملہ شہر میں ٹریفک کے بے قابو اور بے ھنگم ھجوم کو کنٹرول کرنے کی بجائے

دن رات بائی پاس کے دونوں جانب ناکے لگائے رکھتا ھے اور ھر آنے جانے والا ٹریکٹر ٹرالی ۔ٹرک ۔

اور ٹریلر ان کا خاص نشانہ ھوتے ھیں شہری حلقوں نے آر پی او ڈیرہ غازیخان ڈی پی

او راجن پور اور دیگر حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے ۔۔

%d bloggers like this: