اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ اور راجن پور کے236 شعرا،

ادیبوں اور فنکاروں میں مالی امداد کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ اور راجن پور کے236 شعرا،

ادیبوں اور فنکاروں میں مالی امداد کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں شعراء،فنکاروں اور ادیبوں کی مالی امداد کی جارہی ہے

ڈیرہ غازی خان،کوٹ چھٹہ،تونسہ اور کوہ سلیمان کی تحصیلوں کے ساتھ مظفر گڑھ اور راجن پور کے شعراء، فنکاروں اور ادیبوں میں مالی امداد کے چیکس دئیے جائیں گے

بیشتر شعراء،فنکاروں اور ادیبوں کو گھر کی دہلیز پر عزت و تکریم کے ساتھ مالی امداد دے دی گئی ہے

دیگر شعراء،فنکاروں اور ادیبوں میں مالی امداد کی تقسیم جلد مکمل کرلی جائے گی

شعراء،فنکاروں اور ادیبوں کا معاشرے میں نمایاں مقام ہے،عزت و تکریم کے ساتھ مالی امداد کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں شہریوں میں آلائشوں کےلئے گھر گھر پلاسٹک بیگز کی فراہمی شروع کردی گئی

ڈپٹی کمشنر و چئیرمین طاہر فاروق نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ گھر گھر دستک دیکر پلاسٹک بیگز دئیےسی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق

اور دیگر ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مویشی منڈی کا بھی دورہ کیاڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے پلاسٹک بیگز دیتے وقت شہریوں کو عید کی ایڈوانس مبارکباد بھی دی۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ شہری عید پر کورونا وائرس کے حوالے سے خصوصی احتیاط کریں۔

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے دوران جانوروں کی آلائشیں کھلے عام نہ ڈالیں۔

قربانی کے جانور کی آلائشیں فراہم کئے گئے بیگز میں ڈال کر رکھیں۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ملازمین گھر گھر سے آلائشیں خود اٹھائیں گے۔ڈیرہ کوصاف رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کا ریکارڈ رکھا جائیگا، بیگز کی تقسیم کےلئے شہر کے مختلف مقامات پر خصوصی کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کا مویشی منڈی کا بھی دورہ کیا۔

چیف فنانشل آفیسر کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی ڈاکٹر فقیر حسین اور اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ بھی موجود تھے

ڈپٹی کمشنر نے مویشیوں کی خرید اور فروخت میں مصروف افراد سے بھی ملاقات کی اورکورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے مویشی منڈی میں سرکاری محکموں کے قائم کئے گئے کیمپس کا بھی معائنہ کیا

ڈپٹی کمشنر نے مویشی منڈی اور کیمپس کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔

انہوں نے مویشی منڈی کے انتظامی امور کے عملہ کو”نو ماسک ،نو سروس” پر عملدرآمد کے

احکامات بھی جاری کئے۔


ڈیرہ غازیخان

جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشہ کے پیش نظر سیاحوں کیلئے تین دن تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس و پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر یہ حفاظتی قدم اٹھایا گیا ہے۔

شہریوں کی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کی چھٹیوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد فورٹ منرو کا رخ کرتی ہے۔

سماجوں فاصلوں کا خیال نہ رکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے پابندی کا فیصلہ کیا گیاہے۔

لاک ڈاؤن کے تحت فورٹ منرو 31 جولائی سے تین دن کیلئے بند رہے گا۔ کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس و بلوچ لیوی حمزہ سالک نے کہا ہے کہ

شہری ان ایام میں فورٹ منرو کا رخ نہ کریں۔فورٹ منرو کے مختلف مقامات پر قبائلی فورس کی چیک پوسٹیں لگائی جائیں گی

اور کسی بھی سیاح کو فورٹ میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

ہم قربانی کیوں کرتے ہیں؟ اس کا سیدھا سا جواب یہ ہے کہ ہم قربانی اس لیے کرتے ہیں کہ رسول پاک ؐ نے قربانی کی اور قربانی کرنے کا حکم دیاان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ

نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستا ن نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔آپ ؐ نے حج کے موقع پر بھی قربانی کی اور حج کے علاوہ ہر عید قربان پر بھی قربانی کی۔

قربانی ایک عمل ہے جس سے قربانی کے جانور کو معین دنوں میں اللہ کی راہ میں ذبح کرنے سے وہ کیفیت نصیب ہو تی ہے

جو حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کو اپنی شان کے مطابق نصیب ہوئی اور ہر مسلمان کو اپنی حیثیت،اپنی استعداد،

اپنے خلوص کے مطابق نصیب ہو تی ہے۔قربانی کی حقیقت یہ ہے کہ کوئی چیز،دنیا کا کوئی کام، کوئی محبت،

کوئی پیار،کوئی عزیز ترین رشتہ،کوئی محبوب ترین شے اللہ کی اطاعت کے مقابلے میں رکاوٹ نہ بنے۔ظاہر ہے کہ ہر عبادت کے اپنے انوارات اور اپنے ثمرات ہو تے ہیں

اور ہر بندے کے الگ ہوتے ہیں کیونکہ ہر بندے کا اللہ سے رشتہ الگ ہو تا ہے ایک ہی جگہ دس بندے نمازپڑھتے ہیں

لیکن ہر ایک کی کیفیت الگ ہو تی ہے۔اس کے ایما ن، اس کے خلوص اور اس کے دل کی گہرائی کے اعتبارمختلف ہو تی ہے۔

اسی طرح ہر اطاعت پر بندے کی حیثیت کے مطابق انوارات و برکات نازل ہو تی ہے۔اسی واقعہ میں دیکھیے ایک ابراھیم خلیل اللہ ایک اسماعیل ذبیح اللہ۔دونوں اللہ کے اولوالعزم رسول ہیں۔

ایک ذبح کرنے والا،ایک ذبح ہونے والا اور یہ سب محض اللہ کے نام پر، اللہ کے حکم پر ساری محبتیں،سارے تعلقات،سارے رشتے،

اپنا اور اولاد کا سارا مستقبل چھری کی ایک جنبش کے نیچے ہے۔اس پر کس قسم کی رحمتیں نازل ہو ں گی۔کس طرح کی تجلیات برسی ہوں گی۔

کون سی کیفیات عطا ہو ئی ہوں گی۔اب یہ اس کا کرم ہے کہ اس نے امت محمدیہ علیٰ صاحب الصلوٰۃ والسلام کو قربانی کرنے کا حکم دے دیا۔

آج ہمیں بطفیلِ محمد رسول اللہ ؐاللہ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ ہم بھی اللہ کی راہ میں جانور ذبح کریں اور ان رحمتوں کا،ان عنایات کا اور اللہ کی اس بخشش کا مزا لیں

اور وہ کیفیات ہم پر بھی وارد ہوں۔اس بخشش سے ہم بھی حصہ لیں تو یہ قربانی کی حقیقت ہے۔اور عوام الناس کے لیے روئے زمین پر اللہ نے یہ رحمت کا دروازہ کھول دیا کہ

جو مسلمان جہاں ہے وہ اس دن قربانی کرے تو اللہ کریم اسے وہی برکات عطا فرما دیتا ہے اور اسے سمجھ آجاتی ہے کہ

دین کا مقصد کیا ہے؟دین مکمل اطاعت کانام ہے۔ رب کریم کا یہی وہ احسان ہے کہ اس نے ابراھیمؑ کے اس عمل میں نبی کریم ؐ کی امت کو شریک فرمایا اور قربانی کرنے کا حکم فرمایا۔

اسی تاریخ پر کرنے کا حکم فرمایا اور اس دن یومِ عید قرار دیا اور پھر اس قربانی پر وہ کیفیت نازل ہوئی اس کیفیت کے اجر کو ہر انسان اپنی عملی زندگی کو پرکھ کر خود جان سکتا ہے۔

قربانی کا مقصد اس جذبے کو حاصل کرنا ہے جس سے بندہ اللہ کی خوشنودی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کرے

اور اس کے حصول کا ذریعہ اللہ نے قربانی رکھا ہے۔

حضور ؐ نے قربانی کرنے کا حکم دیا ہے اور سکھایا ہے کہ اللہ کی خوشنودی کے لیے قربانی کرو۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ کے بلا ک ای میں چار منزلہ پلازہ پر آگ بھڑک اٹھی۔لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر،

ریسکیو نے آگ پر قابو پا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان شہر کے وسط بلاک ای میں قائم جمشید نامی شخص کے پلازہ میں اچانک شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں

ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا

تاہم کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خاں کی تحصیل کوہِ سلیمان کے پہاڑی راستوں پر موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز اگست میں کردیا جائیگا۔

ادارہ رسیکیو 1122 کو 15 موٹر سائیکل دی جائیں گی۔قبائلی بارتھی میں شناختی کارڈ کے اجراءکےلئے نادرا سنٹر کا 10اگست سے افتتاح کردیا جائیگا۔

تونسہ میں معیاری تعلیم کے فروغ کےلئے ڈسٹرکٹ پبلک سکول قائم کیا جائیگا جس کےلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے فوری طور پر فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے قبائلی علاقہ میں عوام کی امنگوں کے مطابق صحت کی بہترین سہولیات کےلئے احسن اقدام کیا ہے

اگست کے آخر تک ریسکیو 1122 کے تمام 15 موٹرسائیکل ایمبولینسز باقاعدہ کام شروع کردیں گی۔

ایمبولینس سروس سے دور دراز اور انتہائی دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں مریضوں کو بروقت صحت کی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے تونسہ شریف میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے کےلئے ڈی پی ایس کے قیام کا اعلان کردیا ہے

اور محکمہ تعلیم کو فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ

اہلیان کوہِ سلیمان کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارکی طرف سے ایک نادر تحفہ کی تیاری تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

قبائلی علاقہ کے عوام کو قومی شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے درپیش مشکلات کے خاتمہ کے لیے بارتھی میں نادرا کا دفتر قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے

اور نادرا سنٹر 10 اگست سے باقاعدہ کام شروع کر دے گا۔عوام کے دیرینہ مطالبہ پورا ہونے کے اعلان پرعوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈیرہ غازیخان محمد حمزہ سالک کا احسن اقدام سامنے آیاہے اب کوہ سلیمان میں بھی قبائلی لوگ آلائشیں ایسے نہیں پھینکیں گے۔

پہلی بار ویسٹ بیگ قبائلی لوگوں میں تقسیم کر دیئے گئے ۔ تحصیل کوہ سلیمان کی طرف پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد حمزہ سالک کی ہدایت پرتمن لغاری تمن بزدار تمن قیصرانی سمیت پورے کوہ سلیمان

میں ویسٹ بیگ قبائلی لوگوں میں تقسیم کیے گئے پولیٹیکل اسسٹنٹ نے کہا کہ

کوہ سلیمان بھی خوبصورت اور صفائی ستھرا علاقہ ہے

اور ویسٹ بیگ تقسیم کرنے کے بعد آلائشوں کو اٹھایا بھی جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ عید کے بعد کوہ سلیمان میں فوری طور آلائشوں کو اٹھانے اور صفائی ستھرائی کا کام ہو گا۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے شہر کے مختلف مقامات کا دور ہ کیا اوربارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا

انہوں نے عید کی تیاریوں کےلئے صفائی مہم کا بھی جائزہ لیامشیر وزیر اعلیٰ نے بارش کے پانی کی نکاسی میں مصروف اہلکاروں سے ملاقات کی اورانہیں شاباش دی.

مشیر وزیر اعلی نے ڈسپوزل ورکس کا بھی جائزہ لیاانہوں نے کہاکہ

شہر کے تمام ڈسپوزل ورکس کو مکمل گنجائش کے ساتھ چلا یا جائے اوربجلی کے متبادل انتظام کےلئے جنریٹرز کا بندوبست کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ رات گئے تک اکثریت علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کرلی گئی ہے


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ عید کے ایام میں تمام محکمے الرٹ رہیں۔

ڈیوٹی کی جگہوں پر افسران اور ملازمین کی حاضری چیک کی جائے گی۔

غیر حاضری اور فرائض میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

مویشی منڈیوں،مساجد،عید گاہوں اور عید کے دیگر اجتماعات میں کورونا وائرس کی ایس او پیز عملدرآمد کرایا جائے۔

انہوں نے یہ بات ڈیرہ غازی خان کی مویشی منڈی کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی

انہوں نے مویشی منڈی میں ریسکیو 1122،لائیو سٹاک،ہیلتھ،کارپوریشن اور دیگر محکموں کے کیمپس کاجائزہ لیا۔

ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ساتھ موجود عملہ سے معلومات حاصل کیں۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے مویشیوں کی خریداری میں مصروف افراد اور بیوپاریوں سے بھی ملاقات کی۔

سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے ساتھ مسائل دریافت کئے

اور انتظامیہ کو مسائل کے حل کےلئے موقع پر احکامات جاری کئے


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے کوٹ چھٹہ میں عید الاضحٰی کے اجتماعات کےلئے مساجد،عید گاہوں کا دورہ کیا۔

منتظمین سے ملاقات کے ساتھ کورونا وائرس کی ایس او پیز کے بارے میں آگاہی دی

انہوں نے شہریوں کو بھی کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کی درخواست کی۔

اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ عید نماز کے اجتماعات کی جگہوں پر صفائی،

سکیورٹی اور دیگر انتظامات کویقینی بنایا جائے گا۔

میونسپل کمیٹی کے سٹاف کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا


ڈیر ہ غازی خان

شاہصدر دین میں اسلحہ کے زور پر 3 ڈاکوں نے تاجر سے 27 لاکھ روپے کی رقم چھین لی، پولیس مقدمہ دینے سے انکاری،

تاجروں کا پولیس کے خلاف احتجاج تفصیل کے مطابق محمد رمضان ولد حاجی دین محمد قوم لاشاری سکنہ شاہصدر دین نے بتایا ہے کہ

میری بسم اللہ زرعی سروس پل شیخانی پر موجود آڑھت ہے میں مورخہ 23 جولائی کو رات 1 بجے پیر جگی موڑ سے واپس اپنی آڑھت پر رات تقریبا 1 بجے پہنچا تو دیکھا کہ

آڑھت کے CCTV کیمرے بند پڑے ہیں آڑھت کا گیٹ کھولا تو اچانک مسلح 3 افراد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر میری آڑھت کے اندر گھس کر آڑھت میں رکھی

موجود رقم مبلغ 27 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے علاقہ کے تاجروں میں ماسڑ عظیم،حبیب لاشاری، محمد رمضان،

کونسلر قلندر لاشاری، محمد قاسم لاشاری،غلام عباس جروار، میوہ خان جروار، بشیر خان ٹنواری سجاد حسین، ظفر اقبال نے پولیس تھانہ شاہصدر دین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ

شاہصدر دین کے علاقہ میں ڈاکو راج قائم ہے یہاں پر نہ ہی تاجر برادری محفوظ ہے نہ ہی کوئی شریف شہری محفوظ ہیں

ڈی آئی جی ڈیرہ ڈی پی او ڈیرہ اختر فاروق سے کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔


ڈیر ہ غازی خان

چیک پوسٹ ترمن پولیس نے ڈکیتی شدہ کار پکڑ لی

تفصیلات کے مطابق چیک پوسٹ ترمن پولیس نے جدید طریقہ سے دوران چیکنگ ضلع رحیم یارخان سے سال2012میں ڈکیتی ہونے والی کار GLI پکڑ کر مزید قانونی کاروائی شروع کردی،

اس موقع پر سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے.

ایس ایچ او تھانہ وہوا عبداللطیف کی زیرکمان وہوا پولیس سماج دشمن عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر

چیکنگ کا نظام سخت کر دیا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے مزموم عزائم کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔


ڈیر ہ غازی خان

ضلع بھر میں کریمنل کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تھانہ سٹی پولیس نے 2 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا،ڈی پی او اختر فاروق کی خصوصی ہدایت پرسعادت علی

ایس ڈی پی او تونسہ کی زیر نگرانی سٹی تونسہ پولیس کا موٹرسائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری تھانہ سٹی تونسہ پولیس نے موٹر سائیکل چورحافظ محمد شفیع سکنہ تونسہ کو

گرفتار کرکے 2 چوری شدہ موٹرسائیکلز برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا ایک موٹرسائیکل بعد قانونی پراسیس اصل مالک کے حوالے کردیا گیا ہے

اس موقع پر سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے.

ایس ایچ او تھانہ سٹی تونسہ عبدالکریم کی زیرکمان سٹی تونسہ پولیس سماج دشمن عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔


ڈیر ہ غازی خان

وزیر اعلی کے ضلع میں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ورکرز کی شکایات مجھے سننے آنا پڑا وزیر خود شکوے شکایت دور کرتے

مگر ایسا نہیں ہوا پارٹی کارکنان کے ساتھ زیادتی برداست نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف جنو بی پنجاب کے صدر نور محمد بھابھہ نے صدر میٹروپولیٹن کارپوریشن

ملک محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ کی زیر صدارت تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے عہدوں پر ن لیگی اور پیپلزپارٹی کے گماشتہ عناصر کو نوازنے کی مذمت کی انہوں نے کہا کہ

ہم نے ٹکٹ دئیے نظریہ دیا لیڈر دیا مگر متخب ہونے والے کہتے ہیں کہ ہم ووٹ نہ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں

آپ بھی پارلمنٹ میں نہ ہوتے ملک پر مافیاز کا قبضہ ہے عمران اور ہم لڑ رہے ہیں منصوصی بحران پیدا کئے جاتے ہیں

تاکہ نظریے کی جدوجہد کو ناکام کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان کی آواز بنیں گے انکے حق کے لٹریں گے کسی انتظامی آفسر کو پارٹی کارکنان کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

پارٹی میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان کا کہانا تھا کہ نظریے کے لئے لڑنا ہے اور لڑتے رہیں گے۔

صدر میٹروپولیٹن کارپوریشن ملک محمد اقبال ثاقب ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سسٹم کل بھی کرپٹ تھا آج بھی کرپٹ ہے ورکرز کے جائزہ کام کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کہیں دکھائی نہیں دیتی اور بالخصوص پنجاب پر تو مکمل نواز لیگ کے کل پرزوں کی حکومت ہی دکھائی دیتی ہے پارٹی کارکنان نے عزت نفس کے لئے

جدوجہد کی مگر تحریک انصاف کی حکومت میں جہاں ورکرز کو انصاف نہیں مل رہا وہاں عام آدمی کو انصاف کیا ملے گا

عمران خان نے 22 سال جدوجہد کی ہم نے اس سسٹم میں 40 سال گزار دئیے آپ نے سئنرز کو نظر انداز کیاحکمرانوں کو ہوس کے ناخن لینا ہونگے کارکنان کی عزت نہیں ہو رہی

انکو مقام نہیں دیا جا رہا ہم نے لوگوں سے وعدے کئے ان کے جوایدہ حکمران بھاگ جائیں گے ہم اپنے لوگوں میں رہیں گے۔ورکرز کنونشن سے ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ،محمد اسلم خان سرکانی، اشفاق سرور دستی نے بھی خطاب کیا۔

ورکرز کنونشن میں ملک فاروق پنوار، قاسم وہاب،مظفر خان سکھانی،آفسر وہاب خان،میاں نوید بودلہ، ملک انیس ببر،

اے ڈی خان کھوسہ، جہانگیر بدر لسکانی، ریاض خان لغاری، منظور لغاری و دیگر ورکرز نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر کا دورہ کیا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا اور دیگر موجود تھے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کمپنی کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے بریفنگ دی۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اس علاقہ کی ضرورت تھی۔کمپنی کےلئے عید الاضحیٰ ایک چیلنج ہے امید ہے کہ

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسران اپنی بہتر صلاحتیوں کو استعمال میں لاتے ہوئے شہر کو آلائشوں سے پاک رکھیں گے۔

سی ای او سمیع اللہ فاروق نے کیمروں اور ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

کمپنی کی ہر گاڑی اور مشینری کو آن لائن نظام کے ذریعے مانیٹر کیا جائیگا۔آلائشوں کےلئے گھر گھر پلاسٹک بیگز کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا ہے

%d bloggers like this: