دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سشانت سنگھ کی موت میں انکی گرل فرینڈ ریا چکر ورتی کا ہاتھ ہے؟

بالی ووڈ کے ابھرتے ستارے سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی نے انکے چاہنے والوں کو ہلا کر رکھا دیا

سشانت سنگھ کی موت میں انکی گرل فرینڈ ریا چکر ورتی کا ہاتھ ہے؟

بالی ووڈ کے ابھرتے ستارے سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی نے انکے چاہنے والوں کو ہلا کر رکھا دیا تھا۔

ان کی موت کے بعد بالی ووڈ میں رائج اقربا پروری کی بہت بات ہوئی ہے اور انکے حوالے سے کئی شخصیات یہ کہتی سنی گئیں کہ یہ خود کشی نہیں ہو سکتی کہ سشانت ایسا نہیں کر سکتے تھے۔

اس لئے قتل کی واردات کے حوالے سے جانچ ہونی چاہئے۔

تاہم اب نئی پیش رفت کے مطابق سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو سشانت کی موت کے ساتھ جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔

اوراس حوالے سے سُشانت سنگھ راجپوت کے والد نے پٹنہ میں ریا چکرورتی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

یوگیندر روی نے بتایا کہ سُشانت کے والد نے ایف آئی آر میں ریا چکرورتی کے خلاف ’سُشانت سے پیسے اینٹھنے اور انھیں خودکشی پر آمادہ کرنے‘

کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اطلاع ہے کہ پٹنہ پولیس کی ایک ٹیم اس سلسلے میں ممبئی بھی گئی ہے.

ریا کے خلاف ایف آئی آر سُشانت کے والد کے کے سنگھ نے 25 جولائی کو درج کروائی تھی۔

About The Author