مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہالی وڈ کی بڑی فلموں کی ریلیز کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار

کورونا کی وجہ سے سب سے بڑا جھٹکا لگا دنیا کے سب سے بڑے جاسوس جیمز بانڈ زیرو زیرو سیون کو

ونڈر وومن اور ایونجرز سمیت بڑے بڑے جاسوس اور سپر ہیروز کورونا کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئے  ہالی وڈ کی بڑی فلموں کی ریلیز ،، کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی ۔

کورونا کی وجہ سے سب سے بڑا جھٹکا لگا دنیا کے سب سے بڑے جاسوس جیمز بانڈ زیرو زیرو سیون کو
فلم ، نو ٹائم ٹو ڈائی ، کو اپریل میں ریلیز ہونا تھا لیکن شائقین اب نومبر میں جیمز بانڈ کو ایکشن میں دیکھیں گے

ونڈر وومن کے لاجواب ایکشن سے بھرپور فلم ونڈر وومن 1984 کے سیکوئل کو جون کے بجائے اکتوبر تک موخر کر دیا گیا

ایونجرز کی بلیک وڈو کا یکم مئی کو ریلیز ہوکر سب کو اپنا فین بنانے کا سپنا ادھورا ہی رہ گیا
فلم اس سال اب اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی

کار ریسنگ پر مبنی سیریز ‘فاسٹ اینڈ فیوریئس’ کی نویں فلم کا تین سال سے انتظار کرتے مداحوں کا انتظار طویل ہو گیا
ون ڈیزل کے مداح اب انہیں آئندہ سال مئی کی بجائے اپریل 2021 میں جرائم کے خاف جنگ کرتا دیکھ سکیں گے

ٹام کروز کے پرستاروں کو بھی کرنا ہو گا انتظار ، جانباز پائلٹ کی فلم اب جولائی 2021 میں ریلیز کی جائے گی

ہالی وڈ کی ایک اور سیکوئل ” اے کوائٹ پلیس ٹو “ کی ریلیز بھی کورونا کی نذر ہوگئی
ہالی وڈ کی اس ہارر فلم کو مارچ میں ریلیز ہونا تھا لیکن اب اس فلم کی ریلیز2021 اپریل میں فائنل کی گئی ہے

چینی جنگجو خاتون پر بنائی گئی فلم مولان چوبیس اگست کو سینما گھروں میں ریلیز کی جانی تھی

لیکن اب خطروں سے کھیلتی اس جانباز خاتون کی فلم کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے

%d bloggers like this: