دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قیدی عید قرباں پیاروں کے سنگ منانے کے خواہاں

عید سے پہلے عدالتوں اور وکلاء کے چیمبرز میں رش بڑھ گیا

قیدی عید قرباں پیاروں کے سنگ منانے کے خواہاں ہیں، لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں ضمانت کیلئے سینکڑوں درخواستیں دائر کر دی گئیں

عید سے پہلے عدالتوں اور وکلاء کے چیمبرز میں رش بڑھ گیا

کوئی گرفتاری سے بچنے کیلئے کوشاں ہے تو کسی کو بعد از گرفتاری ضمانت درکار ہے،

جبکہ متعدد گرفتار ملزمان بھی پرمسرت تہوار اپنوں کے ساتھ منانے کے خواہش مند ہیں

عدالتوں میں آئے، مختلف مقدمات میں اسیر ملزموں کے عزیز و اقارب پرامید ہیں کہ وہ اپنے پیاروں کی عید سے پہلے ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے

بزرگ اور خاتون کا ساٹ۔۔۔بچے کی ضمانت کے لیے آئی ہوں۔۔۔ہمارے بچے کی ضمانت ہو گئی ہے خوشی کہ وہ اس بار ہمارے درمیان ہوگا۔۔

قانونی ماہرین کے مطابق عید سے پہلے عدالتوں کی جانب سے ریلیف دیا جانا خوش آئند ہے، کورونا کے باعث متعدد کیسز التوا کا شکار ہیں ان کا بھی نوٹس ہونا چاہیے

سردار بلخ شیر کھوسہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، شعیب سلیم ایڈووکیٹ

لاہور ہائیکورٹ میں ایک سو سے زائد، سیشن کورٹ میں دو سو تئیس، ضلع کہچری میں ایک سو تین، کینٹ کچہری میں اٹھانویں اور ماڈل ٹاون کچہری میں ایک سو سات ضمانتیں دائر ہوئی ہیں

عدالتی راہداریوں میں کئی ماہ سے چکر لگانے والے سائلیں کہتے ہیں اگر عید سے پہلے ان کے پیارے گھر پہنچ جائیں تو خوشیاں دوبالا ہو جائیں گی ۔

About The Author