اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد چڑیا گھر کے عملےنے کچھار میں آگ لگادی، شیر پر ڈنڈوں اور سریوں سے تشدد

ذرائع کا کہناہے کہ اسلام آباد چڑیا گھر سے جانوروں کی منتقلی کے دوران ہرن اور کئی جانور اور پرندے زخمی ہوئے ہیں،

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھرمیں شیر کو کچھار سے نکالتے وقت عملے نے بد انتظامی کی انتہا کر دی ۔۔۔ عملے نے کچھار میں آگ لگائی اور شیر کو ڈنڈوں سے ڈرانے کی کوشش کی ۔۔۔ جس سے شیر زخمی ہو گیا ۔ جو آج زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔ اس سے پہلے چڑیا گھر کی شیرنی ہلاک ہو چکی ہے

ذرائع کا کہناہے کہ اسلام آباد چڑیا گھر سے جانوروں کی منتقلی کے دوران ہرن اور کئی جانور اور پرندے زخمی ہوئے ہیں، جانوروں کی منتقلی کے دوران 3 نیل گائے،ایک شتر مرغ بھی ہلاک ہوچکا ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر چڑیا گھر کے ہاتھی کاون کو بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

%d bloggers like this: