اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھرمیں شیر کو کچھار سے نکالتے وقت عملے نے بد انتظامی کی انتہا کر دی ۔۔۔ عملے نے کچھار میں آگ لگائی اور شیر کو ڈنڈوں سے ڈرانے کی کوشش کی ۔۔۔ جس سے شیر زخمی ہو گیا ۔ جو آج زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔ اس سے پہلے چڑیا گھر کی شیرنی ہلاک ہو چکی ہے
ذرائع کا کہناہے کہ اسلام آباد چڑیا گھر سے جانوروں کی منتقلی کے دوران ہرن اور کئی جانور اور پرندے زخمی ہوئے ہیں، جانوروں کی منتقلی کے دوران 3 نیل گائے،ایک شتر مرغ بھی ہلاک ہوچکا ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر چڑیا گھر کے ہاتھی کاون کو بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،