مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

25 سالہ نوجوان کوبے دردی سے قتل کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پنیالہ کے علاقہ وانڈہ لالی میں قتل کی سنگین واردات ،25 سالہ نوجوان کوبے دردی سے قتل کردیاگیا ،دو افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پنیالہ

کے علاقہ وانڈہ لالی میں مسلح ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کرکے پچیس سالہ نوجوان بخت میر ولد نذیر احمد سکنہ وانڈہ لالی کو قتل کردیا او رارتکاب جرم کے بعد جائے وقوعہ سے فرارہوگئے ، واقعہ کی اطلاع پر پولیس

موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا ،مقتول کے والد کی رپورٹ پر دو ملزمان رضوان ولد رحمت اللہ اورغلام اسحاق ولد غلام غلام قادر ساکنان وانڈہ لالی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

٭٭٭

احساس پروگرام میں لوگوں سے رقم وصول کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) احساس پروگرام میں لوگوں سے رقم وصول کرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پنیالہ کے

رہائشی ظفر عزیز شاہ ولد عبدالعزیز شاہ قوم قریشی نے تھانہ نواب پنیالہ میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزم عرفان اللہ ولد صاحب جان قوم اعوان سکنہ بڈھ احساس پروگرام میں لوگوں سے رقم وصول کرتاہے ۔پولیس

نے ملزم کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکرلیاہے۔ 

٭٭٭

 تیز رفتار کار کی ٹکر سے اٹھارہ سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ کینٹ کی حدود ڈیرہ بنوں روڈ باب ڈیرہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے اٹھارہ سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا ،متوفی کے والد کی رپورٹ پر حادثے کا مقدمہ درج

کرلیاگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ بنوں روڈ باب ڈیرہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے اٹھارہ سالہ نوجوان اسد خان ولد محمد اسلم کنڈی سکنہ حال نیو بنوں چونگی شدید زخمی ہوکر موقع پر دم توڑ گیا ۔پولیس نے

کار کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ د رج کرلیاہے۔

٭٭٭

 مسلح ملزم نے فائرنگ سے مشکوة اللہ کو شدید زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پنیالہ کے علاقہ وانڈہ گنڈھیر میں مسلح ملزم نے فائرنگ سے مشکوة اللہ کو شدید زخمی کردیا ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ

نواب کی حدود پنیالہ کے علاقہ وانڈہ گنڈھیر میں مسلح ملزم نے فائرنگ کرکے مشکوة اللہ ولد کرامت اللہ سکنہ وانڈہ گنڈھیرکو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرارہوگیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے

،زخمی کے مطابق ان کے درمیان کوئی وجہ عداوت نہیں ہے ۔پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر ملزم رضوان ولد روزی خان سکنہ وانڈہ گنڈھیر کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔

٭٭٭

موٹرسائیکل سوار 38 سالہ خاتون جاں بحق ،پندرہ سالہ بیٹے سمیت دو افراد شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)درابن روڈ پرتیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 38 سالہ خاتون جاں بحق ،پندرہ سالہ بیٹے سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے ،متوفی اور زخمیوں کوفوری طور پر ہسپتال منتقل

کردیاگیا ،پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،ریسکیو ذرائع کے مطابق علاقہ کھتی کا رہائشی پندرہ سالہ محمد اسد ولد بشیر احمد قوم چھجڑاپنے والدہ اور قریبی رشتہ دار محمد رمضان ولد سید رسول

موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ تھانہ ٹاﺅن کی حدود درابن روڈ پر ڈسٹری نمبر 7 کے قریب پہنچنے پر تیز رفتار ان کے اوپر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا اور قریبی رشتہ دار شدید زخمی ہوگئے

،واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئے ،خاتون کی لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیاگیا ،جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے زخمی محمد اسد کی

رپورٹ پر بس ڈرائیور کے خلاف ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔ 

٭٭٭

 ڈیرہ پولیس نے عید الاضحی کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس نے عید الاضحی کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری کر دیا سیکورٹی کے حوالے سے ضلع کو 6 سیکٹرز میں تقسیم کردیاگیا ، تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سر براہ کیپٹن

(ر)واحد محمود کی جانب سے جاری ہونے والے عید الاضحی کے لےے جامع سیکورٹی پلان کے مطابق ڈیرہ پولیس نے ضلع کو چھ سیکٹرز میں تقسیم کیاگیا ہے۔ہر سیکٹر کا انچارج سرکل ڈی ایس پی ہوگا۔عید الاضحی میں امن

و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لےے ڈیرہ پولیس کے 1508 جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔اسی سلسلہ میں ضلع کے بیرونی 12 اور اندرونی 28 مقامات پر ناکہ بندیاں قائم

کر کے سخت چیکنگ کا عمل شروع ہے ۔ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت ناکہ بندی ،ضلع میں داخل ہونے والی ہر قسم کی گاڑیوں اور ان کے سامان کی چیکنگ، مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے اور

قانون شکن و سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس کے علاوہ ضلع کے 243 مقامات پر خفیہ کیمروںکے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہےعید الاضحی کے اجتماعات کے دوران تمام

عید گاہوں ،مساجد ،بازاروں ،مارکیٹوں سمیت سرکلر روڈ پر پیدل اور موبائل گشت کی جائے گی ۔پاک آ ر می اور پولیس مشترکہ طور پر 18رائیڈرز کے ذریعے عید الاضحی کے اجتماعات کی سیکورٹی کے فرائض سر انجام

دیں گے۔عید الاضحی کے دوران شہر میں داخل ہونے والے مقامات پررش کو کنٹرول کرنے کے لےے 21 ٹیکٹنگ آ فیسرز سمیت 63 ٹریفک وارڈن دن رات ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔سماج دشمن عناصر کے

خلاف ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آ پریشن کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ نے عوام الناس پر زور دیا کہ اپنے ارد گرد مشکوک افراد ،اشیائ،گاڑی اور بیگ پر کڑی نظر رکھیں۔کسی بھی

ہنگامی صورت میں فوراً پولیس کنٹرول روم 0966-9280325 پر اطلاع دیں تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔عید الاضحی کے اجتماعات کی سیکورٹی کو فول پروف رکھتے ہوئے تمام عید گاہوں اور بڑی مساجد

کی بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے سویپنگ کرائی جائے۔ضلعی پولیس سر براہ نے عوام الناس کو ہوائی فائرنگ جیسے عمل سے گریز کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے قیمتی جانوں کا نقصان ہو سکتا ہے ایسا نہ

ہو کہ آ پ کا یہ عمل کسی کی خوشیوں کو عمر بھر کے روگ میں بدل دے۔

٭٭٭

 بی اے اور ایم اے کی ڈگری ختم کرنے کے فیصلہ پر دوبارہ نظرثانی کی گزارش

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی سے ملاقات’بی اے اور ایم اے کی ڈگری ختم کرنے کے فیصلہ پر دوبارہ نظرثانی کی گزارش ،وائس چانسلر گومل

یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)اسلام آباد ڈاکٹر فتح محمد مری سے ملاقات کی اور بی اے اور ایم اے کی ڈگری ختم ہونے سے خیبرپختونخوا طلبائ کو پیش

ہونیوالے مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کو بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی وزیرستان،ٹانک،وانا جیسے پسماندہ علاقوںسمیت

خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع کے تقریبا 2لاکھ کے قریب پرائیویٹ طلبائ بی اے اور ایم اے کی ڈگری ختم ہونے سے مشکلات اورہیجانی کیفیت کا شکار ہو گئے ہیں۔ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ ایچ ای سی طلبہ کو

پرائیویٹ بی اے اور ایم اے کا نعم البدل مہیا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایچ ای سی کا ایسوسی ایٹ ڈگری کا نوٹیفیکیشن خود متضادات کا شکار ہے اور اس پر عمل کرنا کسی بھی کالج کے لئے ممکن نہیں ہے۔انہوں نے

کہا کہ اس کو ٹھیک کیا جائے اور کالجوں کی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے اورکالجوں کیلئے آسان ترین 2+2ماڈل کو لاگو کیا جائے۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فتح محمد مری نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کو یقین

دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میں چیئر مین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد سے اس معاملے میں بات کروں گا۔

٭٭٭

پاکستان میں پہلا اسلامی گدا متعارف کرادیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پاکستان میں پہلا اسلامی گدا متعارف کرادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کھانے پینے کی اشیاءکے ناموں کے ساتھ لفظ اسلامی تو ہم پہلے بھی سنتے آرہے ہیں تاہم

مارکیٹ میں ایک ایسا گدا متعارف کرایا گیا ہے جسے اسلامی گدے کا نام دیا گیا ہے۔گدے بنانے والی ایک معروف کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ اس نے پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک اسلامی گدا متعارف کرایا گیا ہے

جو ایسے افراد کے آرام کے لیے تیار کیا گیا ہے جو اسلامی اصول اپناتے ہوئے دائیں کروٹ یا پشت کے بل سوتے ہیں۔کمپنی کے ایک افسر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گدا ایسے لوگوں کے لئے معاون ثابت

ہوگا جو سوتے وقت اسلامی طریقہ کار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دائیں جانب سونے سے دل اوپر کی جانب رہتا ہے جس سے فجر کی نماز پڑھنے کی غرض سے طلوع آفتاب سے قبل جاگنے میں مدد ملتی

ہے۔اس گدے کے حوالے سے تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں تاہم مذکورہ افسر کا کہنا ہے کہ اس تشہیر سے کمپنی کا کوئی تعلق نہیں۔سائنسی بنیاد پر تیار کردہ یہ مذکورہ گدا ہر قسم کی جسامت کے لئے موزوں

اور اسلامی اصولوں کے عین مطابق ہے۔یہ گدا اس وقت بازار کی زینت بھی بن چکا ہے۔کمپنی کی ویب سائٹ پر اس گدے کی تفصیل مشتہر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سیدھی کروٹ سونے سے معدے اور

آنت کے وزن سے دل دبتا نہیں ہے۔تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اگر بائیں یا اوندھے منہ سویا جائے تو ان کی کمپنی کا گدا دوسرے گدوں کے برخلاف ایسی کیا رکاوٹ پیدا کرتا ہے جس سے سونے والا

صرف سیدھی کروٹ یا پشت کے بل ہی سوئے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس گدے کی تصویر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔

٭٭٭

 جانور کو منفرد رکھنے کیلئے انھیں آرائشی سامان سے سجا کر گلیوں کے چکرلگوائے جانے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)عید الاضحٰی کے موقع پر ملک بھر کے دیگر شہروں کی طر ح ڈیرہ کے نوجوان اور بچے بھی اپنے جانور کو منفرد رکھنے کیلئے انھیں آرائشی سامان سے سجا کر گلیوں کے چکر لگاتے ہیں اور

دیکھنے والوں سے داد وصول کرتے ہیں ، قربانی کے جانوروں کی آرائشی سامان کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں جبکہ دکانوں پر خریداروں کا رش بڑھنے سے دکاندار منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں میں جہاں قربانی کی جانوروں کی خریداری عروج پر پہنچ گئی وہیں منچلے نوجوان اپنے پسندیدہ جانور جس میں گائے ، بچھڑے اور بکرے شامل ہیں انھیں

خریدنے کے بعد مویشی منڈیوں میں قائم آرائشی سامان کی دکانوں سے خوبصورت مہرے، گلے کے ہار ، رنگین دوپٹے ، تاج اور پائل خرید کر انھیں سجانے اور سنوارنے کے بعد گھروں کو لے جاتے ہیں تاکہ ان

کے جانور محلے میں آئے ہوئے دیگر قربانی کے جانوروں سے منفرددکھائی دیں ،علاقوں میں قائم جانوروں کے آرائشی سامان کی دکانوں پر بھی نوجوانوں کا رش لگا رہتا ہے جہاں قربانی کے جانوروں کو سجایا جاتا

ہے ، ڈیرہ کے مختلف علاقوں کی مویشی منڈی میں کھڑے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی فروخت کے ساتھ ساتھ جانوروں کی آرائشی سامان کی ہر چیز فروخت کرتے ہیں اور انہیں یہ دیکھ کر نہ صرف حیرت

بلکہ خوشی بھی ہوتی ہے کہ ڈیرہ کے نوجوانوں میں اپنے قربانی کے جانوروں کو سجانے اور سنوارنے کی جو دھن اور لگن ہے وہ قابل دید ہے اور انھیں اس بات سے بھی کوئی سروکار نہیں کہ وہ جانوروں کی سجاوٹ پر

کتنے پیسے خرچ کر رہے ہیں۔ آرائشی سامان میں سب سے زیادہ فروخت پائل کی ہوتی ہے جس کی مخصوص آواز سے قربانی کے جانور کے آنے کا پتہ چلتا ہے اور ایک ، ایک پاﺅں پر منچلے نوجوان تین سے چار پائل

پہناتے ہیں اور اس کی آواز دور سے ہی سنائی دیتی ہے، جانوروں کی سجاوٹ میں مختلف شوخ رنگوں کے مہروں کا بھی استعمال بڑھ گیا ہے اور انھیں پہنا کر جانوروں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ، قربانی

کے جانوروں کو سنوارنے کے لیے ان پر مہندی لگانے کا بھی رجحان بڑھ رہا ہے اور خصوصاً دنبے، بھیڑ اور بکروں پر منچلوں نوجوانوں کی جانب سے انھیں مہندی لگا کر خوبصورت بنایا جاتا ہے۔

٭٭٭

 تاجروں سمیت شہریوں کی جانب سے ایس او پیز نظر انداز

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) شہر میں لاک ڈاﺅن کی کھلے عام خلاف وزریاں جاری ، تاجروں سمیت شہریوں کی جانب سے ایس او پیز نظر انداز ، کرونا وباءپھیلنے کا خدشہ ، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر ، ایس او

پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے جا نے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات اور حکومت کی جانب سے کاروبار کی مشروط اجازت دینے کے بعد صوبے کے

دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ میں بھی لاک ڈاﺅن نرمی کے بعد ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے کاروباری زندگی شروع ہو گئی تاہم ایس او پیز کے تحت دکانیں کھلی رکھنے کے سخت احکامات کے باوجود ڈیرہ کے

تاجر وں نے بھی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کومکمل نظر انداز کردیا گیا ہے ،شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مرکز سمیت شاپنگ سینٹروں اور فٹ پاتھوں پر لگی ہوئی ریڑھیوں پر بھی رش لگ گیا ہے

سماجی فاصلہ کا بھی کوئی خیال نہیں رکھا جارہا ہے دکانوں پر ایک نہیں کئی کئی لوگ موجود ہیں اور ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی تو نا کوئی احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں دوسری جانب سڑکوں پر بھی

ٹریفک بھی معمول سے زیادہ دکھائی دے رہا ہے شہری حلقوں کی جانب سے ایس او پیز پر عملدر آمد نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے 

٭٭٭

ڈیرہ میں مویشی منڈیاں سج گئیں لیکن خریدار غائب

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میں مویشی منڈیاں سج گئیں ،خریدار غائب ، مویشیوں کی قیمتیں سن کر سنت ابراہیمی کا جذبہ رکھنے والوں کی چیخیں نکل گئیں ، شہری شہر سے دور گاو¿ں دیہات سے جانوروں کی

خریداری پر مجبور، پرائیوٹ سیکٹر کے لوگوں نے بھی زائد منافع کے لئے نرخوں میں اضافہ کرلیا ، تفصیلات کے مطابق عید الالضحیٰ کے قریب آتے ہی دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ کے مختلف علاقوں میں بھی مویشی

منڈیاں سج گئیں ہیں مگر خریدار منڈیوں سے غائب ہیں مویشی منڈیوں اور پرائیوٹ سیکٹر کے مویشی مالکان نے اپنے اپنے جانوروں کو دلہنوں کی طرح سجا کران کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے خریداروں

کی آمد اور مویشیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث سنت ابراہیمی کا جذبہ رکھنے والوں کی چیخیں نکل پڑی ہیں ، شہر یوں کی جانب سے عید قربان پر زائد منافع کمانے کیلئے مختلف علاقوں میں فروخت

کیلئے کھڑے جانوروں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ڈیرہ کی مویشی منڈیوں میں دنبہ15 ہزار سے لیکر27ہزار ، بکرا26 ہزار سے 45 ہزار ،گائے ایک لاکھ سے لیکر8لاکھ ، بیل 2 لاکھ سے 15

لاکھ روپے تک جا پہنچا ہے جو عام خریدار کی قوت سے باہر ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ روز بہ روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب امسال سال قربانی کے جانوروں کی قیمتیں گزشتہ سال سے بھی زیادہ ہیں خریداروں کا کہنا

تھا کہ سنت ابراہیمی کو پورا کرنے کا جذبہ تو رکھتے ہیں مگر مویشیوں کے ریٹ آسمان تک جا پہنچے ہیں لگتا ہے مہنگائی کا طوفان جانوروں پربھی آگرا ہے ،بچوں کی ضد اور سنت ابراہیمی کے لئے مہنگا جانور خریدنے پر

مجبور ہیں۔

٭٭٭

 ڈسٹرکٹ سیشن ججزاور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن ججز دوہفتے کی چھٹیاں کرسکیں گے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ سیشن ججزاور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن ججز دوہفتے کی چھٹیاں کرسکیں گے پشاورہائیکورٹ کے رجسٹرارخواجہ وجیہہ الدین کی جانب سے صوبے کے تمام

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز، ایڈیشنل سیشن ججز کو جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ہرمتعلقہ جج موجودہ سال کے دوران دوہفتے کی چھٹیاں کرسکیں گے مراسلے کیمطابق ججز تین اگست سے چارستمبر تک دوہفتے تک مسلسل

چھٹیاں کرسکتے ہیں تا ہم سرد اضلاع چترال، شانگلہ،دیراپر،بٹگرام، کرم،تحصیل خوازہ خیل اوربحرین میں سیشن کورٹس کے ججز 2جنوری 2021سے 17فروری 2021کے درمیان چھٹیاں کرسکیں گے تاہم ان

ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ چھٹی پر جانے سے قبل وہ ضرورت پڑنے پر عدالتی معاملات نمٹانے کیلئے ڈیوٹیاں حوالے کریں گے ڈسٹرکٹ سیشن ججزکوضلع قاضی،سینئرسول ججز اورسول ججز کے ہمراہ ججز کی چھٹیوں سے

متعلق پلان مرتب دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ورک لوڈ کے پیش نظر ہرضلع میں جوڈیشل افسران موجود رہیں اور فوری نوعیت کے سول اور کریمینل معاملات کونمٹایاجاسکے تعطیلات کے دوران

عدالتوںمیں موجود عملے کو کورونا ایس اوپیز پر بھی سختی سے عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

٭٭٭

 پشاور ہائیکورٹ سمیت صوبہ بھر کی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خیبرپختونخوا بارایسوسی ایشن کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ سمیت صوبہ بھر کی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا تعطیلات یکم اگست سے 31اگست تک دی

گئی ہیں پشاورہائیکورٹ نے کورونا لاک ڈاﺅن کے باعث عدالتوں کی بندش اورسائلین کی مشکلات کے پیش نظر چھٹیاں نہ دینے کااعلان کررکھا تھا تاہم ذرائع کے مطابق بارکونسل سمیت بارایسوسی ایشنز کی

جانب سے ہائیکورٹ کو مسلسل درخواستیں کی جارہی تھیں کہ ماہ اگست میں دوبارہ چھٹیوں کا اعلان کیا جائے لہذا ہائیکورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا جسکے تحت ہائیکورٹ اور اسکے تمام بنچز یکم اگست سے 30اگست

تک بند رہیں گے اس دوران صرف فوجداری نوعیت کے کیسزہی نمٹائے جائیں گے اعلامیہ کے مطابق ہائیکورٹ کا ہر جج ماہ اگست میں 10دن تک مزید چھٹی کرسکے گا جبکہ پرنسپل سیٹ اورہائیکورٹ کے تمام

بنچزکا منسٹریل سٹاف دوعلیحدہ علیحدہ بیجزمیں14روز تک چھٹیاں کرسکیں گے ایک دوسرے اعلامیہ کے مطابق سینئر سول ججز اور سول ججز کی عدالتوں میں یکم اگست سی31 اگست تک تعطیلات ہونگی تاہم سرداضلاع

چترال، شانگلہ،دیراپر،بٹگرام، کرم،تحصیل خوازہ خیل اوربحرین میں سول کورٹس یکم جنوری 2021سے 31جنوری 2021تک بند رہیں گے تعطیلات کے دوران متعلقہ اضلاع میں ڈیوٹی پرمامورسینئرسول

ججزاورسول ججز صرف ایمرجنسی نوعیت کے کیسز ہی وصول کرسکیں گے واضح رہے کہ پشاورہائیکورٹ نے کورونالاک ڈاﺅن کیوجہ سے دوماہ تک ضلعی عدالتیں بند ہونے اورسائلین سمیت وکلاکوہونے والے نقصان

کے ازالے کیلئے چھٹیاں ختم کردی تھیں اورقراردیا تھا کہ عدالتیں خصوصا سول کورٹس کھلی رہیں گی تاکہ مقدمات کو نمٹایاجاسکے۔

٭٭٭

 بچوں کی مفت پیدائشی اندراج کی مہم میںپہلے دس روز میں سات لاکھ سے زائد بچوں کا اندراج مکمل کر لیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا نے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے صوبہ بھر میں بچوں کی مفت پیدائشی اندراج کی مہم کے پہلے دس روز میں سات لاکھ سے زائد بچوں کا اندراج مکمل

کر لیا ہے۔محکمہ بلدیات کے مطابق بچوں کی رجسٹریشن کا عمل 17 جولائی سے شروع ہوا۔ اس سلسلے میں گاو¿ں اور محلہ کی سطح پر ہر سیکرٹری کو روزانہ پچیس بچوں کی اندراج کا پابند بنایا گیا ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا

کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے کامیاب اندراجی مہم پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے پیدائش کے اندراج سے صوبے کے ترقیاتی پروگراموں اور منصوبہ بندی میں

مدد ملے گی جبکہ اس عمل سے بہترین اور بروقت منصوبہ بندی سمیت قلیل، درمیانے اور طویل المدتی اہداف کا تعین ہوسکے گا۔معاون خصوصی کامران بنگش نے مزید کہا کہ ابادی کیلئے ضروریات کا اندازہ لگانے

اور سہولیات کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی۔اس سے پہلے عمومی طور پر فیس یا کوئی اور وجہ سے رجسٹریشن نہیں ہو پاتی۔

٭٭٭

تین دن پورے ملک میں بلا تعطل بجلی فراہمی کی ہدایات جاری کر دی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)عیدالاضحی پر جمعہ کی شام سے تین دن پورے ملک میں بلا تعطل بجلی فراہمی کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مون سون کے

پیش نظر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ضروری ایمرجنسی ٹیمیں تشکیل دینے، ضروری اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگانے، ضروری سامان کی فراہمی اور اپنے کنٹرول رومز فعال بنانے کی بھی ہدایات دے دی گئیں ہیں جبکہ عید کے

تینوں دنوں میں ملک بھر میں کوئی لوڈ مینجمنٹ نہیں ہو گی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو ہدایات کی گئی ہے کہ کسی بھی فنی خرابی کو فوری دور کرنے کے لئے خصوصی اقدامات

کئے جائیں۔

٭٭٭

 موسمیات نے گرمی سے تنگ شہریوں کو عید پر بارش ہونے کی خوشخبری بھی سنا دی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ سمیت خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت تاحال برقرار ہے تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے چند مقامات میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔دوسری طرف محکمہ

موسمیات نے گرمی سے تنگ شہریوں کو عید پر بارش ہونے کی خوشخبری بھی سنا دی ہے۔واضح رہے کہ ملک کے دیگر صوبوں میں آج کل بارشوں کا زور ہے لیکن خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں بدستور گرم اور

خشک ہے جس کے نتیجے میں حبس میں اضافہ ہو اہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی بڑھنے کے بعد صوبے کے ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویڑن سمیت میدانی علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ چند

ایک علاقوں میں ہوائیں بھی چلیں گی جس سے گرمی کی شدت کم ہو جائیگی محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزڈیرہ میں کم از کم درجہ حرارت30 اور زیادہ سے زیادہ 40 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح ہوا

میں نمی کا تناسب 54 فیصد رہا محکمہ موسمیات اہلکاروں نے بتایا کہ بارشوں کا نیا سلسلہ 30 جولائی سے شروع ہوگا اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں چار دن تک وقفے وقفے سے بارشیں ہونگی۔ صوبے میں بارشوں

کی پیش گوئی کے بعد ریسکیو سمیت تمام متعلقہ محکمے الرٹ ہو چکے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔

٭٭٭٭٭

%d bloggers like this: