نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کسانوں کو سولر سسٹم کی تنصیب پر 50 فیصد سبسڈی کا اعلان

پانی اور بجلی کی بچت ہوگی جس سے پیداواری اخراجات میں کمی اورفی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

پنجاب حکومت کا کسانوں کو سولر سسٹم کی تنصیب پر 50 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان

لاہور

منصوبے سے ڈیزل، پانی اور بجلی کی بچت ہوگی جس سے پیداواری اخراجات میں کمی اورفی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا

پنجاب حکومت نے کسانوں کو سولر سسٹم کی تنصیب پر 50 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان کردیا۔

پنجاب کے وزیرزراعت ملک نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ منصوبے سے ڈیزل،

پانی اور بجلی کی بچت ہوگی جس سے پیداواری اخراجات میں کمی اورفی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرپ سسٹم کا کپاس کی کاشت کے بارانی علاقوں میں تجربہ کر رہے ہیں،

غیر ہموار زمینوں کے لیے یہ موزوں ترین ٹیکنالوجی ہے

جس سے آئندہ ہزاروں ایکڑ پر کپاس کی کاشت کرنے کے قابل ہوں گے۔

About The Author