نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میٹرک امتحان کی پالیسی میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

امتحان میں 40 فیصد مضامین میں فیل ہونے والے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج سے متعلق پالیسی میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے

امتحان میں 40 فیصد مضامین میں فیل ہونے والے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن نے میٹرک امتحان کی پالیسی میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ امیدوار بھی اس پالیسی سے مستفید ہو سکیں گے،

سپلی امتحان دینے والے طلبہ و طالبات بھی اس پالیسی سے فائدہ حاصل کر سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیویٹ امیدوار جو 40 فیصد مضامین میں فیل تھے انہیں پاس کر دیا جائے گا،

ایسے امیدواروں کے نتائج کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ نے

سابق اور پرائیویٹ امیدواروں کو سالانہ نتائج میں پاس نہیں کیا تھا۔

About The Author