ایم ایس پی ایچ ڈگری پروگرام 2020 کے تحت داخلوں کے لئےامیدواروں سے لاکھوں روپے بٹورنے کے بعد ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے معیار تبدیل کر دیا۔
ایک ہی پروگرام میں داخلے کے ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے دوسرا اشتہار جاری کر دیا،
فی فارم 2 ہزار روپے ادا کرنے والے امیدوار ادارے سے جواب کے منتظر ہیں۔
جب رجسٹرار ایچ ایس اے سے رابطہ کرکے پوچھا گیا کہ داخلوں کے لیے معیار کیوں تبدیل کیا اور داخلوں کی مد میں کتنی رقم اکٹھی کی گئی؟ اس پر رجسٹرار ایچ ایس اے نے موقف دینے سے انکار کردیا۔
رجسٹرار نے جواب دیا کہ ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے جا کر دیکھ لیں داخلے کے لیے کیا معیار ہے؟
خیال رہے کہ اس ضمن میں جاری کیے گئے پہلے اشتہار میں ایم ایس پی ایچ ڈگری کے لیے ایف اے، ایف ایس سی کے ساتھ ماسٹر ڈگری حاصل کرنے والے داخلے کے اہل قرار دیے گئے۔
جولائی 5 کے اشتہار میں گریڈ 12 کے یا اس کے مساوی اہلیت کے امیدوار بھی داخلے کے اہل تھے،
پہلے اشتہار میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے آخری تاریخ 19 جولائی مقرر کی گئی،
نئے اشتہار میں امیدوار کے لیے معیاد پی ایم ڈی سی سے رجسٹرز ایم بی بی ایس قرار دیدیا گیا،
بی ڈی ایس،ایم ڈی، ڈی ڈبلیو ایم،بی ایس سی فارماڈکس کو داخلے کے لیے اہل قرار دے دیا گیا،
نئے جاری کیے گئے اشتہار میں داخلہ فارم جمع کرانے کی حتمی تاریخ بھی بڑھا دی گئی،داخلہ فارمز کے لیے نئے امیدواروں کے لیے حتمی تاریخ 27 جولائی مقرر کی گئی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب