سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے کا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر ایک سو سڑسٹھ روپے تریسٹھ پیسہ پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس سینتیس ہزار آٹھ سو چار پر پہنچ گیا۔
سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ فی تولہ سونا ڈیڑھ ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
دس گرام سونا ایک ہزار دو سو چھیاسی روپے اضافے کے بعد اٹھانوے ہزار پانچ سو چورانوے کا ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ستائیس پیسے مہنگا ہوکر ایک سو سڑسٹھ روپے تریسٹھ پیسے پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری دن کا اختتام ایک سو چار پوائنٹس اضافے سے سینتیس ہزار آٹھ سو چار پر پہنچ گیا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،