دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ کابینہ کا گاڑیوں کی ڈیجیٹل نمبر پلیٹس اور ایجوکیشن سٹی ایکٹ کی منظوری

گرین لائن منصوبے کے لئے اکیانوے کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے کی برج فنانسنگ بھی منظور کرلی گئی۔

سندھ کابینہ نے گاڑیوں کی ڈیجیٹل نمبر پلیٹس اور ایجوکیشن سٹی ایکٹ کی منظوری دے دی۔

گرین لائن منصوبے کے لئے اکیانوے کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے کی برج فنانسنگ بھی منظور کرلی گئی۔

تعمیراتی صنعت کے لئے ٹیکس چار سے دو فیصد کرنے کا بھی منظور کرلیا گیا۔دہشت گردی اور قدرتی آفات میں جاں بحق افراد کا معاوضہ بھی بڑھا دیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ نجی گاڑیوں پر سفید اور سرکاری گاڑیوں پر سبز رنگ کی ڈیجیٹل نمبر پلیٹس لگیں گی۔ ملیر میں نو ہزار ایکڑ کے قریب زمین پر قائم ایجوکیشن سٹی میں ایجوکیشن اور ہیلتھ انسٹی ٹیوشن قائم کئے جائیں گے۔

کابینہ نے گرین لائن منصوبے کے لئے اکیانوے کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے کی برج فنانسنگ کی بھی منظوری دی۔ مالی امور کے لئے صوبائی وزیر امتیاز شیخ کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی۔

ایکسپو فیلڈ سینٹر اور ڈیڑھ سو بیڈیڈ ہائی ڈپینڈینسی یونٹ کے اخراجات کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ضیاالدین یونیورسٹی کو پاکستان سے باہر کیمپس قائم کرنے کی اجازت،

بغیر امتحان کے ڈپلومہ اور دیگر سرٹیفکیٹس کے اجرا کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ہدیہ کو اسٹمپ ڈیوٹی سے مستثنی قرار دے دیا۔

تعمیراتی صنعت کے لئے ٹیکسز چار فیصد سے کم کر کے دو فیصد کرنے کی بھی منظوری دی گی۔کابینہ نے دہشت گرد ی میں جانی نقصان کا معاوضہ پانچ سے دس لاکھ کرنے کی منظوری دی۔

واقعہ میں معمولی زخمی کا معاوضہ ایک لاکھ بڑھانے اور شدید زخمیوںکو دو لاکھ معاوضہ دینے کی منظوری دی گئی۔ کراس فائر میں عام شہریوں کی اموات پردو لاکھ کی جگہ اب پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔

قدرتی آفا ت میں مرنے والے برسرروزگار شخص کے ورثا کو اب ایک کی جگہ دو لاکھ روپے ملیں گے۔ نقصانات کی مختلف اقسام کا معاوضہ دو لاکھ سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔

سیکریٹری خوراک نے کابینہ ارکان کو بتایا کہ صوبے میں چھبیس ملین میٹرک ٹن گنڈم کا ذخیرہ موجود ہے۔

سندھ میں گندم کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ دیگر صوبوں کو منتقلی ہے۔

About The Author