سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ۔ دہشت گردی میں جاں بحق افراد کے ورثا کواب پانچ لاکھ کی جگہ دس لاکھ معاوضہ ملے گا۔
سندھ کابینہ نے دہشت گردی میں زخمی ہونے والوں کو د و لاکھ روپے معاوضہ دینے کی بھی منظوری دے۔
اس سے پہلے تک متاثرہ شخص کو کوئی معاوضہ نہیں ملتا تھا۔
دہشت گرد واقعہ میں مستقل معذور ہونے والوں کا معاوضہ دو لاکھ سے بڑھا کر چار لاکھ روپے کردیا گیا۔
ایسے کسی واقعہ میں معمولی زخمی کا معاوضہ ایک لاکھ سے بڑھانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔
کابینہ ارکان نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والوں کا معاوضہ دو لاکھ سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپے کردیا۔
کراس فائر میں عام شہریوں کی اموات پر دولاکھ کی جگہ اب پانچ لاکھ روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،