مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد تراسی ہزار چار سو چھیانوے تک پہنچ گئی

شہر قائد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران سات سو چودہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے

کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد تراسی ہزار چار سو چھیانوے تک پہنچ گئی۔

شہر قائد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران سات سو چودہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تین سو دو ضلع وسطی، دوسو شرقی، چورانوے جنوبی، ستاسی کورنگی،

انتالیس ملیر اور اکتیس ضلع غربی سے سامنے آئے۔

سندھ میں کورونا کے ایک ہزار ایک سو نو نئے کیسز سامنے آگئے۔

انیس مریض زندگی کی بازی ہارگئے

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں اب تک کورونا کے ایک لاکھ پندر ہ ہزار دوسو تیرہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد دوہزار ساٹھ تک پہنچ گئی ہے۔

اس وقت چارسو پچانوے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ باہتر وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

%d bloggers like this: