مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چیئرمین نیب میں شرم ہے تو استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ نیب جو فیس نہیں کیس کی بات کرتا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب کو بند کردینا چاہیئے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں‌کہ نیب حکومتی میگا اسکیمز پر ایکشن نہیں‌ لے رہا، اسے صرف اپوزیشن کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے، نیب کے رہنے کا اب کوئی جواز نہیں، چیئرمین نیب استعفی دیں اور گھر جائیں۔

بلاول بھٹو نے لاہور میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عدالتی فیصلے سے واضح ہے نیب سیاسی انجنیئرنگ کیلئے استعمال ہوتا ہے، نیب کے رہنے کا اب کوئی جواز نہیں، اس ادارے کو تالے لگا دینے چاہئیں۔ بلا تفریق احتساب کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اکٹھا ہونا ہو گا اور نئی قانون سازی کرنی ہو گی، نیب کی قید میں قید سید خورشید احمد شاہ اور دیگر سیاسی قیدیوں کو فوراََ رہا کیا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ نیب جو فیس نہیں کیس کی بات کرتا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب کو بند کردینا چاہیئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عید کے بعد ہونے والی اے پی سی پر کام شروع کر دیا گیا ہے، شہباز شریف کی صحت یابی کے بعد اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آن ٹریننگ وزیراعلی کو نہیں رکھا جا سکتا، ملک کے سب سے بڑے صوبے کی ٹیم ناہل، نالائق اور اب ناکام ہو چکی ہے، صوبے کی زراعت ختم ہو چکی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ یہ کرپٹ ترین حکومت ہے۔

%d bloggers like this: