کورونا کی پریشانی کے ساتھ مزاحتمی ٹائیفائیڈ کا خطرہ منڈلانے لگا ۔
قومی ادارہ صحت نے صوبوں کو مزاحتمی ٹائیفائیڈ بارے ہدایت نامہ جاری کر دیا ۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام ٹائیفائیڈ کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بروقت تیاری کریں ۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں دو ہزار سولہ سے مزاحتمی ٹائیفائیڈ کے کیس آ رہے ہیں ۔
مون سون میں ٹائیفائیڈ کا پھیلائو ذیادہ ہوتا ہے ۔ مزاحمتی ٹائیفائیڈ پر تھرڈ جنریشن اینٹی بائیوٹک بے اثر ہیں ۔
محکمہ صحت کے ہدایت نامے میں کہا گیا کہ ملک میں تین اقسام کے ٹائیفائیڈ بخار رپورٹ ہو رہے ہیں ۔
ٹائیفائیڈ کے مریض سے دیگر افراد کو مرض لاحق ہو سکتا ہے ۔
اسکول جانے والے بچے ٹائیفائیڈ کا آسان ترین ہدف ہو سکتے ہیں ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب