تیل اور گیس کی تلاش کے دوران پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، ماڑی پٹرولیم نے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے ذخائر دریافت کرلئے، ذخائرسے 11 ملین مکعب فٹ روزانہ گیس دستیاب ہوسکے گی۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی پٹرولیم نےہلال1میں ذخائرکی تلاش کےلئے 1202 میٹرگہرائی تک ڈرلنگ کی، ڈرلنگ سے ملنے والے ہائیڈرو کاربن نمونوں کے مطابق وافر ذخائرموجودہیں، ذخائرسے 11 ملین مکعب فٹ روزانہ گیس دستیاب ہوسکے گی۔
ماڑی پٹرولیم کی اس علاقے میں یہ مسلسل پانچویں کامیابی ہے، منصوبے پر 60 ملین ڈالرسےزائدکی سرمایہ کاری کی گئی تھی، ماڑی پٹرولیم کی طرف سےانرجی منسٹری کودریافت کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ او جی ڈی سی ایل نے ایک ماہ میں 5 مختلف مقامات سے نئے ذخائر دریافت کئے تھے، نئے ذخائر کوہاٹ، شکردرہ اور سکھر کے قریبی علاقوں سے دریافت ہوئے تھے۔
نئے ذخائر سے 1040 بیرل خام تیل، 47 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل کی گئی اور دریافت ہونے والے نئے ذخائر کو قومی سپلائی نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کو مختلف علاقوں سے مزید تیل اور گیس کے ذخائرکی ممکنہ دریافت کے آثارمل گئے، جس کے بعد او جی ڈی سی ایل نے سروے مکمل کر کے ڈرلنگ کا کام تیز کر دیا ہے۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کےنئے ذخائردریافت ہوئے تھے ، نئی دریافت سے 16.12ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار اور بیرل 3240یومیہ کنڈنسیٹ تیل حاصل ہوگا۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں او جی ڈی سی ایل کا کہنا تھا کہ تھل ایسٹ ویل نمبر1 اور بھمبرا کنواں نمبر1 سے دریافت گیس کی کمرشل پیداوارکا آغاز کردیا گیا ہے، جس سے ملک میں گیس پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،