اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹویٹر پر "کپتان کا اعتماد بزدار” ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا

ہزاروں صارفین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے ٹویٹر پرشروع کیے جانے والا ہیش ٹیگ تین گھنٹے میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک دفعہ پھر وزیر اعلیٰ پنجاب کی دھوم،،ٹویٹر پر "کپتان کا اعتماد بزدار” ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا،،

ہزاروں صارفین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی حمایت میں اپنے خیالات کا اظہار کیا،،

وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان کا کہناہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو وزیرِ اعظم عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے،

سردارعثمان بزدار "نرم دمِ گفتگو، گرم دمِ جستجو” کے مصداق اپنی سیاسی و انتظامی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں،

غیر متحدہ اپوزیشن اے پی سی سے دل پشوری کرتی رہے گی

جبکہ سردار عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ رہیں گے

%d bloggers like this: