راجن پور
(آفتاب نواز مستوئی سے )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ شجرکاری آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے ضروری ہے۔
عوام میں شجرکاری کا شعور بیدار کرنا ہوگا۔ ضلع کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لئے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ مٹھن میں محکمہ جنگلات کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔
سیمینار سے مقامی ایم پی اے سردار اویس خان دریشک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ویثرن کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو ہر صورت کامیاب کیا جائے گا۔
ٹائیگر فورس کو چاہئے کہ وہ شجرکاری مہم کی آگاہی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر درخت لگانا بہت ضروری ہیں۔
قبل ازیںڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی اور ایم پی اے سردار اویس خان دریشک نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگایا اور دعا کی کہ اللہ تعالی ہمارے ملک پاکستان کو سرسبز و شاداب بنائے۔
اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم، اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو،
چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم و صحت، کلیم خان دریشک کے علاوہ محکمہ جنگلات کے افسران اور دیگر سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
راجن پور
(آفتاب نواز مستوئی)
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے مقامی ایم پی اے سردار اویس خان دریشک کے
ہمراہ کوٹ مٹھن کے نزدیک موضع ونگ میں قادر کینال میں اچانک پڑنے والے شگاف کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ
شگاف کی خبر ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئی تھیں تاکہ شگاف کو پرُ اور نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قادر کینال کے پشتوں کی مضبوطی کے لیے محکمہ انہار کے افسران کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔
مقامی ایم پی اے سردار اویس خان دریشک کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔
ڈپٹی کمشنر راجن پور نے وہاں پر موجود مقامی لوگوں سے گفتگو کی اور خیریت دریافت کرتے رہے۔
ڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں شگاف کو پرُ کر ایا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو، ایس پی انوسٹی گیشن محمد اکرم کے علاوہ
محکمہ انہار، ریسکیو1122 اورسول ڈیفنس کے افسران و عملہ موجود تھے۔
جام پور
( وقائع نگار )
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ بچے ملک و قوم کا مستقبل ہیں ان کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔
بچوں کو تمام حفاظتی ٹیکہ جات بر وقت مکمل کریں ۔جو ویکسی نیٹر کام نہ کرے اسے فارغ کر دیا جائے۔
یہ باتیں انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران خانہ بدوشوں کے بچوں پر فوکس کیا جائے۔
پولیو مہم قومی فریضہ سمجھ کر فرض ادا کریں۔اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
جام پور
(آفتاب نواز مستوئی )
مویشی منڈیوں میں کویڈ 19 سے بچاوکی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔
ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنایا جائے۔
یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے اجلاس کے دوران
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک راجن پور ڈاکٹر حسن مجتبیٰ کو ہدایات کرتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی طریقوں پر عمل کر کے اس وبا سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
ہمارا مقصد لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو اس حوالے سے بار بار آگاہی دیتے رہیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ یعقوب شیروانی بھی موجود تھے۔
۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ