مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

آل پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کا دوسرا کنونشن ڈیرہ غازی خان میں مرکزی ایپکا آفس نزد ڈپٹی کمشنر آفس ضلع کچہری کے گراؤنڈ میں ہوا جس میں پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کی تمام تنظیموں کے قائدین نے بھر پور شرکت کی

کنونشن کے شرکا سے قائدین نذر حسین کورائی،حافظ عبد الناصر،چوہدری خالد جاویدسنگھیڑا،ڈاکٹر طارق کلیم،مختار احمد راٹھور،ملک منوراقبال،مہر محمد یاسین،ظفر علی خان،محمد عمران کمبوہ،امان اللہ خان منہیسں،رائے محمد عارف،میڈم رخسانہ انور،اعجاز ارشد،محمد علی،عدنان علی گردیزی،

ملک رستم علی،عتیق الرحمن کھوکھر،وزیر احمد دستی،محمد اسلم چانڈیہ،ملک محمد فاضل شاکر،منور علی بھٹی،چوہدری مسعود احمد،منصور علی بھٹی،عبدالروف بھٹی،خرم شہزاد چوہدری،سید محمد عون مرتضی کرمانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے ایک ملک میں ایک نظام کے منشور کو آج تک عملی جامہ نہیں پہنایا گیا خاص طبقے کے لئے نوازشات کی بارش کا سلسلہ جاری و ساری ہے جبکہ عام طبقے کے لئے خزانے خالی کا ڈھونگ رچایا جا رہا ہے

اور میڈیا کے ذریعے کبھی پنشن ختم کبھی گریجویٹی ختم اور کبھی سالانہ ترقی نہ دینے کے شوشے چھوڑ کر سرکاری ملازمین کے جذبات کے ساتھ کھیلا جارہا ہے لیکن ہم حکومت کو واضح طور پر بتا دینا چاہتے ہیں کہ ان مراعات میں اگر کسی قسم کی کوئی کمی بیشی کرنے کی کوشش کی گئی

تو پاکستان کے تمام اضلاع میں بھرپور احتجاجی جلسے جلوس ریلیاں اور بھوک ہڑتالی کیمپ تمام صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے سامنے بھرپور احتجاجی دھرنے دینے پر مجبور ہوں گے

اور آج کے کنونشن کے بعد 25جولائی کو راولپنڈی،08اگست کو بہاولپور،15اگست کو گوجرانولہ،22اگست کو فیصل آباد،29اگست ساہیوال میں تمام تنظمیوں کے قائدین کی قیادت میں مشترکہ آل پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز الائنس پنجاب کا بھرپور احتجاجی ورکرز کنونشن ہوں گے

اگر 31اگست تک مراعات کی منظوری کے نوٹیفکیشن جاری نہ کئے گئے تو 02ستمبر کو آل پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز الائنس پنجاب کا اجلاس لاہور میں ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل سول سیکرٹریٹ وزیر اعلی ہاؤس پنجاب اسمبلی پنجاب کے سامنے مشترکہ احتجاجی جلسہ جلوس ریلیاں دھرنے دینے کا

حتمی لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوں گے ہم وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے منشور اور انتخاب کی کمپین کے دوران کئے گئے

اعلانات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کرنے کا اعلانات کرتے ہوئے ہمارے جائز اور حقیقت پر مبنی مراعات جب تک تمام سرکاری ملازمین کو بلاتفریق ایک جیسے ہے

سکیل اور الاونسسز اور دوسری مراعات نہیں دی جائیں گی احتجاج کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا ہم اپنے حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


ڈیرہ غازی خان

مسلم لیگ ن پنجاب نے سات ڈویژنوں کے 29 اضلاع اور 8 کارپوریٹ شہروں کے نئے عہدیداران کا اعلان کردیا جبکہ ملتان ڈویژن کے اضلاع اور سٹی کے لئے مشاورت کا عمل آخری مرحلہ میں ھے

ان عہدیداران کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ اور جنرل سیکرٹری سردار اویس احمد خاں لغاری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے نئے

عہدیداران کا اعلان کیا جس کے مطابق ڈیرہ غازی خاں ڈویژن کے ضلع ڈی جی خاں کے صدر میر مرزا تالپور سینئر نائب صدر حفیظ خاں میرانی جنرل سیکرٹری ملک مصطفیٰ کھنڈوا نائب صدور ملک غلام یاسین اور چوہدری فاروق میٹرو پولیٹن سٹی ڈی جی خاں کے

صدر سید عبدالعلیم شاہ سابق ایم پی اے سینئر نائب صدر خلیل لغاری اور جنرل سیکرٹری ظفر مستوئ۔ضلع راجن پور کے صدر منور شاہ سینئر نائب صدور سردار حسام گورچانی اور عظمت دریشک جنرل سیکرٹری کنور کمال اختر ضلع لیہ کے صدر مہر اسلم سمرا سینئر نائب صدر ملک فاروق جنرل سیکرٹری ظفر اقبال ایڈووکیٹ ضلع مظفرگڑھ کے

صدر ملک احمد یار ہنجرا سابق ایم پی اے جنرل سیکرٹری فیاض موہانہ اسی طرح بہاولپور ڈویژن کے ضلع بہاولپور کے صدر خالد محمود ججہ سابق ایم پی اے سینئر نائب صدر قاضی عدنان فرید سابق ایم پی اے جنرل سیکرٹری ملک خالد محمود ایم پی اے

میٹرو پولیٹن سٹی بہاولپور کے صدر حماد میرانی سینئر نائب صدر رانا ساجد اقبال ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری رانا محمد راشد ضلع بہاولنگر کے صدر رانا عبدالروف ایم پی اے سینئر نائب صدور محمد جمیل ایم پی اے چوہدری نذیر احمد جنرل سیکرٹری زاہد اکرم ایم پی اے ضلع رحیم یار خاں کے

صدر سردار اظہر خاں لغاری سابق چیئرمین ضلع کونسل سینئر نائب صدر چوہدری محمودالحسن سابق ایم پی اے جنرل سیکرٹری میاں امتیاز احمد سابق ایم این اے شامل ہیں جبکہ صوبہ بھر کی طرح ان دونوں ڈویژنوں میں بھی ڈویژنل تنظیم کے باقی ماندہ متعدد عہدیداران کا اعلان بھی کیا گیا ھے

جن میں ڈی جی خاں ڈویژن کے نائب صدور طارق علی خاں کاکڑ میاں سلطان ڈاہا اور ذیشان خاں لغاری جبکہ خالد شاہین کو بہاولپور ڈویژن کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے صوبائی تنظیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تنظیم سازی کے مشکل کام میں جنرل سیکرٹری پنجاب اویس لغاری کے فعال کردار کی تعریف کی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے رات گئے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کادورہ کیااور ہسپتال میں مریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

مشیر صحت نیورو سرجری وارڈ، ٹراما سنٹراورآئی سی یو میں گئے اور مریضوں او رلواحقین سے فراہم سہولیات بارے استفسار کیا.

انہوں نے کہاکہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کاعزم رکھتے ہیں۔

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے تمام طبی سہولیات دستیاب ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے مویشی منڈیوں کا دورہ کیا۔جانوروں کی خرید و فروخت کرنے والوں کو فراہم سہولیات اور کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا

گیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے مویشی منڈی کا دورہ کیا۔ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران اور دیگر افسران موجود تھے

۔مویشی منڈی میں شکایات سیل کے ساتھ لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کے کیمپس بھی فعال کردئیے گئے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے بتایا کہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر مویشی منڈیوں میں جانوروں کے حمل ٹیسٹ کی بھی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے بتایا کہ مویشی منڈیوں میں ریسکیو 1122 کے کیمپس قائم کرکے موٹر سائیکل ایمبولینس اور انسانوں کی صحت و علاج معالجہ کیلئے

ضروری ادویات فراہم کردی گئی ہیں


ڈیرہ غازیخاں

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرڈیرہ غازی خان ڈویژن کی شہری حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

ڈیرہ غازی خان،راجنپور،مظفر گڑھ،لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ٹیمیں تشکیل دیکر کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ

شہر کی حدود میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہر میں غیر قانونی طور پر مویشیوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

انتظامیہ اور پولیس شہری حدود میں مویشیوں کی خرید و فروخت ہر صورت بند کرائے۔کورونا کے باعث عیدالاضحی کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

کسی کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کے افسران خود فیلڈ میں نکل کر صورتحال کا جائزہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد شہریوں کے مفاد میں ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ڈی جی خان کلب کو جلد فعال کردیا جائیگا۔بحالی اور تزئین و آرائش آخری مراحل میں داخل ہے۔

کلر سکیم فائنل کی جارہی ہے انہوں نے یہ بات سول کلب ڈی جی خان کے دورہ کے موقع پر کہی انہوں نے کہا کہ

ڈی جی خان کے شہریوں کو یوم آزادی کے موقع پر تحفہ دیں گے۔سول کلب فعال ہونے سے سپورٹس،سماجی اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ

وہ دن رات کام کرکے ایک ماہ سے قبل کام مکمل کرکے عمارت انتظامیہ کے حوالے کریں۔


ڈیرہ غازیخان

سخی سرور بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور کا کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،

بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور کے ایس ایچ او در محمد لغاری نے ایڈیشنل ایس ایچ او باقر خان لغاری سوار ملک غلام عباس محمد عاصم اور پرویز کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے

2 سال سے مفرور اشتہاری ملزم ممتاز حسین ولد قلندر سکنہ سخی سرور سینغ کھوڑ قوم سمیعلانی بلوچ کو گرفتار کرلیا

بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور کے ایس ایچ او در محمد لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک رسالدار سردار اعجاز احمد خان لغاری

اور جمعدار حاجی محمد زمان تمن لغاری کی ہدایت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی

بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور کی حدود میں جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کر کے ہی دم لیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

ملاوٹ مافیا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی پکڑ میں ڈائریکٹر آپریشنز عطاء الحق کھوکھر کی زیرنگرانی ڈی جی خان، بہاولپور شہر اور اضلاع میں کاروائیاں فوڈ یونٹس،

ملک کولیکشن سنٹرز، سوئٹس اور دیگر اشیاء خوردونوش کی چیکنگ،08 فوڈ پوائنٹس سیل3 ہزار لیٹر لاجواب مینگو ڈرنک، ہزار لیٹر جان ایپل ڈرنک برآمد، 270 لیٹر مضر صحت جوس تلف کاروائی کے

دوران 210 پیکٹ سلانٹی، 155 لیٹر ملاوٹی دودھ، 140 لیٹر ربڑی دودھ، 40 کلو سنیکس اور 10 کلو سرخ مرچ تلف کر دیئے گئے

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع مظفرگڑھ میں ندیم سنیکس فوڈز مس برانڈڈ ریپر،

کھلے تیل کے استعمال پر سربمہر،لیہ میں آدم فوڈز ملک کولیکشن سنٹر ملاوٹی، کم چکنائی والا دودھ فروخت کرنے پر سیل،

مظفرگڑھ میں الحبیب چیمہ ملک کولیکشن سنٹر کو غیر معیاری دودھ کی فروخت کرنے پر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا

مظفر گڑھ میں رمضان کریانہ سابقہ ہدایت پر عمل نہ کرنے پر سیل جبکہ بہاولپورمیں ایس ایس ٹی فوڈز اینڈ کیمیکلز جوس کی تیاری میں چینی کا استعمال نہ کرنے،

بہاولنگرمیں امجد سوئٹس اور اعجاز سوئٹس کھلے رنگ کے استعمال، صفائی کی ابتر صورتحال پر سیل اوررحیم یار خان میں مجاہد کریانہ سٹور اور بہاولپور میں

پپو پان شاپ زائدالمیعاد مضر صحت مشروبات فروخت کرنے پر سربمہر کر دیئے گئے ڈائریکٹر آپریشنز عطاء الحق کھوکھرنے کہا کہ

مضر صحت خوراک کا استعمال قوت مدافعت کو کمزور کرتا ہے معیاری خوراک کی ترسیل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اہم فریضہ ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ریجنل پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر صفدر حسین نے قائداعظم اکیڈمی فارایجوکیشنل ڈوپلمنٹ اینڈ ٹیچرز ٹریننگ مردانہ کا دورہ کیا

جہاں انہوں نے پرنسپل و قائد سٹاف اور آن لائن ٹریننگ کے ماسٹر ٹرینرز کے ساتھمیٹنگ کی پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی فارایجوکیشنل ڈوپلمنٹ اینڈ ٹیچرز ٹریننگ مردانہ نے ان کا استقبال کیا

میٹنگ کے دوران ریجنل پروگرام ڈائریکٹر نے شجر کاری مہم پر زور دیا

اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن برائے شجرکاری مہم کو اجاگر کیا

انہوں نے بوٹینکل گارڈن بنانے اور پودے لگانے کی ہدایت کی آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گی ۔

%d bloggers like this: