مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے سرکٹ ہاؤس ڈی جی خان میں اراکین اسمبلی،عمائدین،کارکنوں اورشہریوں نے ملاقات کی.وزیر اعلیٰ نے بلوچی زبان میں حال احوال پوچھاانہوں نے لوگوں کے مسائل سنے، درخواستیں وصول کیں اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے منتخب نمائندوں،

عمائدین اورکارکنوں کی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے افسروں کی تعیناتی پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد. سردار عثمان بزدار نے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر شہر جاؤں گاکیونکہ وزٹ کرنے سے ہی

زمینی حقائق سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم محنت اوراخلاق کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکام رہے اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے۔ان عناصر کے ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

میں عوام سے ہوں اورعوام کی خدمت کیلئے جان بھی حاضر ہے۔وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے کہاکہ سابق دور میں نمائشی منصوبوں کے فیتے کاٹے گئے-ہماری حکومت نے اس غلط روایت کا خاتمہ کیاہے-جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کیلئے ا ستعمال نہیں ہوں گے-

ہماری حکومت جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کے عوام پرخرچ کرے گی-جنوبی پنجاب کی ترقی کو سابق دور میں بری طرح نظر انداز کیا گیا-

تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار جنوبی پنجاب کو اس کا حق دیاہے-جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے۔

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری ترجیح ہے-ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں -پانی چوری کے واقعات پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی-ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے

ہر طرح کے وسائل فراہم کریں گے – کسی کرپٹ اہلکار کو برداشت نہیں کروں گا-پولیس اورانتظامی افسران کو فری ہینڈ دیا ہے۔

پنجاب میں میرٹ کویقینی بنایا ہے۔فلاح عامہ کے منصوبوں میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شجرکاری مہم کے تحت سرکٹ ہاؤس میں پودا لگایا

شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا کی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شجرکاری آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے ضروری ہے۔عوام میں شجرکاری کی اہمیت کا شعور بیدار کرنا ہےپودے کی دیکھ بھال

اور حفاظت بھی خصوصی توجہ چاہتی ہے اس موقع پر مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد اختر زمان ،

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال ،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق ،آر پی او ڈیرہ غازی خان عمران احمر، ڈی پی او اختر فاروق اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے سیل پوائنٹ قائم کیے جائیں گے

جس کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کومناسب جگہ کی نشاندہی سمیت ضروری انتظامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ز نے ڈیرہ غازیخان تونسہ اور کوٹ چھٹہ میں سیل پوائنٹ کی مجوزہ جگہوں کا معائنہ کیا

اور انتظامات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں. علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد یوسف نے تونسہ میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں


.

ڈیرہ غازیخان

کسی کے اندھے اور جاہل ہونے کے لیے یہ کافی ہے کہ اس نے آپ ؐ کی ذات کونہ پہچانا آج بھی معاشرے میں خود کو دانشور،عقلمند اور دانا کہلوانے والے بہت سے لوگ موجود ہیں

لیکن اگر وہ بعثت عالیؐ کے مقصد کو ہی نہ پا سکے اور وہ احکامات جو آپؐ قیامت تک کے لیے لائے ان پر عمل پیرا نہ ہوسکے تو قرآن کریم ایسے لوگوں کو اندھا اور جاہل فرماتا ہے ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبار ک کے موقع پر

خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی بد بختی ہے کہ بندہ حق کے ہوتے ہوئے حق کو پہچان نہ سکے۔ان کا نہ پہچاننا ان کو اس حد تک لے جاتا ہے کہ

پھر اللہ کریم ان کی نگاہوں اور دلوں کو پھیر کر رکھ دیتے ہیں۔اور ان کے قلوب پر مہر ثبت کر دیتے ہیں توبہ کی توفیق ہی سلب ہو جاتی ہے۔یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے ہر عمل کو دیکھیں کہ اس میں کتنا خشوع و خضوع ہے کیا

ہمارے سینے میں بھی وہ کیفیات ہیں جو قلب اطہر محمد الرسول اللہؐسے آ رہی ہیں اگر ایسا ہے تو اس کی بصیرت کام کر رہی ہے

اور اس کی سمت درست ہے کیونکہ یہ روشنی اسے صراط مستقیم پر قائم رکھے گی قلوب کی حیات اور اسے کیفیات قلبی سے منور کرنے کے لیے ذکر اللہ اختیار کرنا ہوگا۔

ہم محتاج ہیں وہ بے نیاز ہے یہ ضرورت ہماری ہے کہ ہم ان برکات کے حصول کے لیے محنت کریں اور قرب الٰہی کے لیے سعی کریں۔تاکہ بندگی کے معنوں سے آشنائی حاصل کر سکیں۔

پھر بندہ مومن کو وہ فراست نصیب ہوگی جس کے بارے ارشاد ہے کہ مومن کی فراست سے بچوکہ وہ اللہ کے نور سے دیکھ رہا ہوتا ہے۔

آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا فرمائی۔


ڈیرہ غازیخان

کرپٹ اور رشوت خور عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا جا ئے ملک و قوم کی بقاء کے لئے کرپٹ عناصر کی سرکوبی ناگزیر ہے اختیارات سے تجاوز کر نے والے عناصر کان کھول کر سن لیں کہ

وہ قانون سے بچ نہیں پائیں گے ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن حافظ احمد طارق نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا

اس موقع پر اینٹی کرپشن افسران مجاہد اقبال برمانی ڈپٹی ڈائریکٹر،عثمان تجمل اے ڈی،محمد آصف نور اے ڈی،اے ڈی میاں محمد بلال،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل امیر تیمور،امجد بھٹی اے ڈی،

سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر ملک عبد المجید آرائیں،سرکل آفیسر ارشد خان رند،سید عارف بخاری،شمشیر احمد گورمانی،

ملازم حسین،محمد ناصر عباس کے علاوہ دیگر موجود تھے اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حافظ احمد طارق نے کہا کہ کرپٹ عناصر کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں

وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے کرپٹ عناصر سے رشوت کے ذریعے لوٹی گئی تمام دولت واپس لے کر سرکاری خزانے میں جمع کرائی جا ئے گی انہوں نے کہا کہ

کرپشن کا خاتمہ عوام کو انصاف فراہم کر نے،حقداروں کو حق دلوانے کے لئے ضروری ہے کیو نکہ کرپٹ عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں انہوں نے مزید کہا کہ

کرپٹ عناصر کی نشاندہی کی جا ئے تاکہ انکو کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے انہوں نے اینٹی کرپشن افسران پر زور دیا کہ انکوائریاں جلد مکمل کی جا ئیں

اور کرپٹ عناصر کو کسی قسم کی کوئی بھی رعایت نہ دی جائے اور بے گناہ لوگوں پر ہرگز کو ئی کیس نہ بنایا جا ئے انہوں نے آخر میں کہا ک

ہ ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے کہ کرپشن کا جڑ سے خاتمہ کر کے اچھا ماحول فراہم کریں اس سلسلہ میں عملی طور پر اقدامات کرتے ہو ئے ہدایات جاری کیں ہیں کہ

کرپٹ عناصر کو انجام تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن حکمت عملی اپنائی جا ئے۔


ڈیرہ غازیخان

کرونا وائرس سے صرف احتیاط کر نے سے بچا جا سکتا ہے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کر کے ہی کرونا کو شکست دی جا سکتی ہے اعلیٰ حکمت عملی کی وجہ سے کرونا کا گراف دن بدن نیچے آ رہا ہے

ان خیالات کا اظہار دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے سینئر ایریا منیجر خانیوال کرنل سعد نے یہاں ٹیچنگ ہسپتا ل میں کرونا سے بچاؤ کے لئے ہسپتال عملہ میں حفاظتی سامان تقسیم کر تے ہو ئے کیا

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹردی سٹیزن فاؤنڈیشن غلام عباس، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اور ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر ظفر بھی موجود تھے اس موقع پر سٹیزن فاؤنڈیشن کے کرنل سعد نے کہا کہ

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کو اپنایا جا ئے کرونا کو شکست دینے کے لئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کر تے ہو ئے حفاظتی تدابیر پر عمل کر نا ہو گا

اور حفاظتی سامان دینے کا مقصد کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کر نے والے ڈاکٹر ز پیرا میڈیکل سٹاف و دیگر عملہ کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ا نہوں نے ہسپتال عملہ میں حفاظتی کٹس،

گلوز،این 95ماسک و دیگر سامان ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کئے انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کا گراف اب بہت گر چکا ہے کیو نکہ

شہریوں نے حفاظتی تدابیر پر عمل کیا ہے جبکہ زندگی اور موت تو صرف اللہ کے اختیار قدرت میں ہے مگر حفاظتی تدابیر پر عمل کر نا

بھی اللہ پاک کا حکم ہے اس کے پیش نظر ماسک ضرور پہنیں گلوز استعما ل کریں اور ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ رکھیں اور ہاتھ ملانے گلے ملنے سے گریز کریں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے

جبکہ پل ڈاٹ کی کشادگی سمیت جنرل بس اسٹینڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبوں پر بھی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ

وزیر اعلیٰ پنجا ب کی ہدایت پر تحصیل تونسہ میں بھی کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ

محکمہ پی ایچ اے کی بھر پور کارکردگی سے شہر میں روشنیوں کے ساتھ خوبصورتی میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے جسے عوام کی طرف سے بے حد سراہا جا رہا ہے

اسی طرح آئندہ چند دنوں میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو فعال کر دیا جا ئے گا جس سے شہر میں صحت و صفائی اور سیوریج کے مسائل بہتر طریقے سے حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ

میری ہر ممکن کوشش ہے کہ ضلع ڈیرہ غازیخان سے پسماندگی کا خاتمہ کر کے اسے ترقی یافتہ شہر وں کی صف میں لاکھڑ اکیا جا ئے اور عوام کے بنیادی مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا ئے

اس ضمن میں موثر اور ٹھوس اقدا مات عمل میں لائے جا رہے ہیں اور آئندہ چند دنوں میں عوام شہر کے مسائل اور خوبصورتی کے حوالے سے خوشگوارتبدیلی محسوس کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان سرائیکی پارٹی ڈیرہ غازی خان کی طرف سے گیارہویں روز بھی سب سول جنوبی سیکٹریٹ کے خلاف اور صوبہ سرائیکستان کے حق میں احتجاجی کیمپ کا اہتمام کیا گیا

کیمپ میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس، مرکزی نائب صدراللہ وسایا خان لنگاہ،

مرکزی سیکریٹری اطلاعات ملک جاوید چنڑ ایڈوکیٹ،ڈویژنل صدر ڈاکٹر احسان چنگوانی، ضلعی صدر جعفر خان، ضلعی جنرل سیکریٹری عبدالمجید خان لنگاہ،

طاہر طیب ایڈوکیٹ، فداحسین خان لنگاہ فیصل خان لنگاہ،غلام فرید سراجانی کے علاوہ کثیر تعداد میں سرائیکی پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی

اس موقع پر پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر اللہ نواز وینس نے کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم سرائیکی عوام کے حقوق کی جنگ تین دہائیوں سے لڑ رہے ہیں

23اضلاع پر صوبہ سرائیکستان کا قیام بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ کا فلسفہ حیات ہے دو حصوں میں تقسیم سب سول سیکٹریٹ سرائیکی عوام کے معاشی قتل کے برابر ہے

جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے ملک جاوید چنڑ ایڈوکیٹ نے کہا سرائیکی خطے کے ارکان اسمبلی ایوان میں ں سرائیکی خطے کے حقوق کی بات کرتے ہوئے گھبراتے ہیں

جب تک عوام سرائیکی پارٹی کے اراکیں ن کو منتخب کر کے اسمبلیوں میں نہیں پہنچائیں گے

تب تک صوبہ سرائیکستان کا قیام ممکن نہیں اس موقع پر اللہ وسایا خان لنگاہ،ڈاکٹر احسن چنگوانی،شریف خان لشاری، فیصل خان لنگاہ نے بھی خطاب کیا کیمپ کے شرکاء نے صوبہ کے حق میں اور سول سب سیکٹریٹ کے قیام کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔


ڈیرہ غازیخان

جعلساز،ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم،ملک شاپس سمیت 06 فوڈ پوائنٹس سربمہر،600لیٹر مشروبات تلف،42کلو حشرات زدہ مٹھائی،650کلو دودھ برآمد،

صفائی کی ابتر صورتحال پر8فوڈپوائنٹس کو80ہزار سے زائد کے جرمانے عائد ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے54فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی

جبکہ صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر36فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔اس کے ملک شاپس،سوئیٹس شاپس سمیت 06 فوڈ پوائنٹس سیل کیے گئے

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر81 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔دوران چیکنگ 600لیٹر مضر صحت جوس تلف,650کلو غیر معیاری دودھ,40کلو مٹھائی برآمدکی گئی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے گزشتہ طور پر 2 بار کیا گیا جرمانہ ادا نہ کرنے

پر لیہ میں انصاف سوئیٹس،دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور لائسنس فیس ادا نہ کرنے پر راجن پور میں عامر بیکری اور غازی ٹک شاپ کو سیل کیا گیا۔

اسی طرح غیر معیاری،ملاوٹی دودھ کی فروخت، چلرز میں مردہ حشرات موجود ہونے,دودھ میں غذائی کمی،ایل آر ویلیو کم ہونے پر ڈی جی خان میں الحسن ملک شاپ،

حافظ ملک شاپ،القادر ملک شاپ کو سربمہر کیا گیااسی طرح ڈی جی خان ڈویژن میں 54یونٹس کو چیک کیاگیااور36کوبہتری نوٹسزجاری کیے گئے

جبکہ08فوڈپوائنٹس کو81ہزارروپے کے جرمانے عائدکیے گئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران ماسک، حفاظتی لباس پہن رکھے تھے،

سینٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا گیا۔عوام سے گزارش ہے فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کرتے وقت حکومت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں جامع مسجد مدنی 50 سالہ قدیمی مسجد ہے مسجد کی حفاظت مسجد کی تعمیر مسجد کی آبادی مسلمانوں کی ذمہ داری ہے تونسہ وہوا شادن لنڈ کوٹ چھٹہ ڈیرہ غازیخان سٹی میں مساجد کے

جمعہ کےاجتماعات میں مدنی مسجد پرانالاری اڈاکی مسجد گرانے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی حکومت مسجد گرانے کا نوٹس فوری طور پر

واپس لے جمعہ کےاجتماعات میں مذمتی قرارداد یں پیش کی گیئں تحفظ مساجد ایکشن کمیٹی ضلع ڈیرہ غازیخان جامع مسجد مدنی کیلئےتحفظ مساجد ایکشن کمیٹی کی اپیل پرضلع بھر کےعلماء کرام نے

اجتماعات پرعوام سےخطاب کرتے ہوئے مدنی مسجد کے تحفظ پر ہرقسم کی قربانی کیلئے تیار ہونے کی دعوت دی عوام نےہاتھ کھڑے کرکے مسجد کے تحفظ کاعزم کیا

متحدہ مجلس عمل جمیعت علمائےاسلام کے راہنما چئیرمین تحفظ مساجد ومدارس ایکشن کمیٹی مولانا قاری جمال عبد الناصر وفاق المدارس کے مسؤل مولانا مفتی خالد محمود مولانا مفتی محمد یوسف شہزاد مولانا مفتی محمد ارشاد مولانا مفتی سیف اللہ مولانا مفتی محمد عارف مولانا انیس اللہ مولانا محمد ابراہیم قاسمی

مولانا محمد علی مولانا محمد یونس سعید مولانا محمد رفیق مولانا ایاز الحق تونسہ سےعلامہ مولانا عبداللطیف تونسوی علامہ ڈاکٹرصاحبزادہ محمدجمیل تونسوی مولانا محمد رمضان ریتڑہ مولاناحکیم ارشاد اجمد منگروٹھہ صاحبزادہ مولانامحمدجمال قاسمی سوکڑ قاری اللہ وسایا رحیمی قاری سمیع اللہ قریشی قاری

محمد طاہر جلبانی کوٹ چھٹہ مولانا محمد طیب چوٹی زیرین جمعیت اہل حدیث کے راھنماحافظ احمدحسن ورک ایڈوکیٹ مخدوم محمد زاھدقریشی کے علاوہ ضلع بھر کے تمام مذھبی جماعتوں کے

علماء خطباء آئمہ مساجد کی ایک کثیر تعداد نے مسجد گرانے کے نوٹس پراحتجاج کرتے ہوئے مقررین نے کہا جامع مسجد مدنی 50 سال قدیمی مسجد ہے

اس کا انتظام و انصراف سالہا سال سے جماعت کے سپرد ہے یہاں بیرون و اندرون ملک سے ہزاروں جماعتیں آتی جاتی رہی ہیں

سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آ ف کارڈیالوجی میں مسجد کسی طور بھی رکاوٹ نہیں ہے یہ مسجد ہسپتال کے بالکل ایک سائیڈ پر ہے

اور پھر حیرت کی بات تو یہ ہے کہ حکومت مسجد کو گرا کر اس جگہ پر پارکنگ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ

مسجد ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کے ایک ایک انچ کا تحفظ کیا جائے گا کسی کوبھی مسجد گرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

مسجدخالص اللہ تعالی کا گھر ہے اس سے کوئی بھی مسلمان کسی قسم کا دنیاوی مفاد نہیں رکھتا لھذا جس نے بھی مسجد کی توھین یاگرانے کی

بات کی تو ہم غیور مسلمان عوام کے جم غفیر کیساتھ سڑکوں پر آئیں گے جب تک ہمارے جائزمطالبات پورے نہیں ہونگے ہمارا احتجاج جاری رہے


ڈیرہ غازیخان

پلانٹ فار پاکستان ڈے کے تحت ڈی جی خان ڈویژن میں مون سون شجر کاری کا آغاز کر دیا گیا۔

مشیر صحت حنیف خان پتافی،کمشنر ساجد ظفر ڈال،ایم پی اے شاہینہ نجیب کھوسہ، اے ڈی سی آر سمیع اللہ فاروق،ٹائیگر فورس کے جوان اور دیگر نے پودے لگائے۔

مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی،کمشنر ساجد ظفر ڈال،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا

درخت انسانی زندگی کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں اور صدقہ جاریہ بھی ہیں۔

اپنی آنے والی نسلوں کو ماحول کوالودگی سے بچانے کیلئے ایک ہی ذریعہ درختوں کی بڑھانا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

کھوسہ برادری اور سید برادری کے درمیان امام بارگاہ حیدریہ کا تنازعہ حل،ڈی پی او اختر فاروق کی امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ ڈی پی او نے امام بارگاہ تنازعہ کے حل میں

امن کمیٹی کے ممبران کی کارکردگی کو سراہا،کھوسہ برادری اور سید برادری کے درمیان کافی عرصہ سے امام بارگاہ حیدریہ کا تنازعہ چل رہا تھا اب اس کے حل پر ڈی پی او اختر فاروق کی

امن کمیٹی کے ممبران سے پولیس لائن کے شہداء ہال میں میٹنگ کی گئی میٹنگ میں مشیر صحت حنیف خان پتافی، AC صدراسد چانڈیہ،

ڈی ایس پی سٹی سرکل عمران رشید و امن کمیٹی ممبران نے شرکت کی ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان کو مزید امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اور دہشت گردی فرقہ وارایت اور

مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے امن کمیٹی کے تمام عہدیداران پنجاب پولیس سے ملکر اپنی اپنی خدمات سرانجام دیں اس موقع پرڈی پی او نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ٹیمپریری ریذیڈنس ایکٹ، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ اور وال چاکنگ جیسے قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ تمام لوگوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ

آپ خود بھی ان پر عمل پیرا ہوں اور باقی لوگوں کو بھی ان کے متعلق آگاہی دیں انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی ممبران اور عہدیداران اپنی اپنی ذمہ داریوں کو مزید بہتر کرتے ہوئے

مقامی پولیس کے ساتھ مل کر تمام جرائم اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا مثالی کردار ادا کرتے ہوئے یہ عہد کریں کہ

ڈسٹرکٹ ڈی جی خان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ہر گلی ہر گھر میں امن کا قیام پہنچے گا میٹنگ میں امن کمیٹی ممبران و نمائندگان نے شرکت کی میٹنگ کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلی ہاوس کے سامنے پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر جاں بحق ہونے والے زریاب کھکھل کے لواحقین کااحتجاج ،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ ،

آر پی او اور ڈی پی او کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن منتشر۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے زریاب کھکھل کی والدہ سمیت ورثاء نے وزیراعلی ہاوس

ڈیرہ دریشک ٹاؤن کے سامنے پرامن احتجاج مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرین نے بڑے بڑے پینافلیکس اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر مقتول زریاب کھکھل کی

والدہ نے زاروقطار روتے ہوئے کہا کہ اس کے بیٹے کا ماروائے عدالتی قتل کیا گیا ہے سی آئی اے انچارج رؤف اور پولیس اہلکاروں نے میرے بیٹے پر مبینہ تشدد کرکے اسےناحق قتل کیا ہے

اس کا بیٹا بالکل بے قصور تھا اس نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور دیگر قیادت انہیں انصاف دلائیں قاتل آزاد پھر رہے ہیں

انہیں ابھی تک گرفتار نہ کیا گیا ہے پیٹی بھائی انہیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں بعد ازاں آر پی او عمران احمر اور ڈی پی اواختر فاروق نے احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کئے

اور انہیں ہر ممکن انصاف فراہمی کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

%d bloggers like this: