مظفرگڑھ
( علی جان سے)
ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس کی ہدایت پر پولیس تھانہ خان گڑھ کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کاروائی، کارروائی کرتے ہوے ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے
850000 روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے ملزمان کو حوالات بند کر دیا تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ خانگڑھ انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کی نگرانی میں تھانہ خانگڑھ پولیس نے ڈکیت گینگ کے
خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ بتفصیل چار لاکھ تیس ہزار روپے نقدی ایک عدد موبائل مالیت ستر ہزار اڑھائی تولہ تلائی زیورات دو عدد موٹر سائیکل مالیت 200000 روپے اور قیمتی کپڑوں کے سوٹ برآمد کر لیے
گزشتہ ماہ تھانہ خانگڑھ کی حدود موضع عنایت پور میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کا مقدمہ نمبر 310/20 تھانہ خانگڑھ میں درج تھا
جبکہ دوسری واردات تھانہ خانگڑھ کی حدود موضع بیلی جنوبی میں ہوئی جس کا مقدمہ نمبر 278/20 تھانہ میں درج تھا
اور موٹر سائکل چوری کے دو الگ الگ مقدمات درج تھے خانگڑھ پولیس نے چاروں مقدمات کے ملزمان و ندیم بلوچ اور عمران لوہار ڈکیت گینگ ملتانی گینگ اور اوڈھ گینگ کے ارکان کو گرفتار کرتے ہوئے
ان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کر کے مدعی مقدمان کے حوالے کر دیا اور ملزمان کو حوالات بند کر دیا اس موقع پر ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ
تھانہ خانگڑھ کی حدود کو جرائم سے پاک کر ہی دم لوں گا مجرم چاہے جتنا بھاگ لے قانون کی گرفت سے نہیں بھاگ سکتا
شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہمارا فرض ہے اور اپنے فرض کی ادائیگی میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
: مظفرگڑھ
( علی جان سے)
جتوئی شہر کے سماجی نوجوان رانا زبیر ایڈوکیٹ،کو پنجاب بارکونسل کا لائیسنس حاصل
کرنے پر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دوست احباب نے مبارکباد دی۔اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تفصیل کے مطابق جتوئی شہر کی نوجوان سماجی شخصیت رانا زبیر ایڈوکیٹ،کو پنجاب بار کونسل کی طرف سے لائنسس ملنے پر سابق وفاقی وزیر مملکت سردار معظم علی خان جتوئی،
رانا اکرم ایڈوکیٹ،سابق کونسلر جتوئی سٹی سیٹھ رانا جمشید علی،سابق کونسلر جتوئی میاں فرخ توفیق جوئیہ،
ضلعی ممبر امن کمیٹی جتوئی شیخ فرحان ایوب،سینئر صحافی ڈاکٹر مشتاق حسین ۔ رانا ساجد حنیف،سینئر صحافی،
مرزا اورنگزیب، رانا احسن ذولفقار،رانا مدثر جمشید،رانا ارسلان سرور ،عامر خان ،اللہ وسایاصدیقی سمیت دیگر دوست احباب نے مبارکباد دی ۔
اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر رانا زبیر ایڈوکیٹ نے کہا مظلوم اور بے بس طبقے کو انصاف دلانے میں بھرپور کردار ادا کرونگا۔
: مظفرگڑھ
(علی جان سے)
تحصیل جتوئی کی مویشی منڈی میں بیوپاریوں اور خریداروں نے ایس او پیز کی دھجیاں
بکھیر دی ماسک اور دستانوں کا استعمال نہ ہونے سے کو رونا پھیلاو کا خدشہ تفصیلات کے مطابق
جتوئی شہر کے شہری محمد آصف محمد جاوید محمد اختر الطاف حسین محمد ندیم محمد بلال حسین محمد اسحاق ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
ضلعی و جتوئی انتظامیہ نے مویشی منڈی اس بنیاد پر قائم کرائی کہ وہاں آنے والے بیوپاری اور خریداروں سے مقامی انتظامیہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرائے گی
لیکن مویشی منڈی آنے والے بیوپاری اور خریداروں کی جانب ماسک اور دستانوں کا استعمال نہیں دیکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ
سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا ہے مویشی منڈی میں آنے والے لوگوں نے ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرتے رہے ہیں
شہریوں یہ بھی کہا کہ اسٹنٹ کمشز جتوئی کی جانب سے ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی
اور نہ ہی کسی دیگر محکمہ کے آفیسر نے وزٹ کرکے انہیں پھر سے ہدایات دینے یا انہیں وارننگ دینے کی کوشش کی ہے
شہریوں نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کمشز ڈیرہ غازی خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
: مظفرگڑھ
(علی جان سے )
جتوئی شہر اور گردونواح میں اعلی آفسران کی عدم دلچسپی اور پرائس کنٹرول اتھارٹی کی نااہلی کی وجہ سے کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز بروکرز کی
بدمعاشی مہنگائی کا اڑدھا عوام کو نگلنے کے درپے ہےپرائس کنٹرول آفسران کی نا اہلی ونا تجربہ کاری کے باعث اشیائے صرف عوام کی دسترس سے دور ہوتی جا رہی ہیں
شہریوں کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق تبدیلی کے دعویداروں نے غریب عوام کو منافع خوروں کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا گیاہے
جو دو وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے ہیں جتوئی شہر اور گردونواح میں جنگل کا قانون رائج ہے اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا تحصیل جتوئی میں نام و نشان تک نہیں ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے عفریت نے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں ہوشربا مہنگائی اور روز مرہ اشیائ کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے
کرونا وائریس کے پیش نظر جو دوکانیں کھلی ہیں ان دوکانداروں نے مصنوعی مہنگائی کردی ہے چینی آٹا گھی دالیں مشروبات اور دیگر گھریلو اشیائ میں بیس سے تیس روپے خود ساختہ ریٹ بڑھا دیا ہے
اسکی وجہ شہر میں پرائس کنٹرول آفسران کی عدم دلچسپی ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ
قیمتوں کے کنٹرول سے متعلق قوانین پر موثر عمل درآمد کے لئے فوری طور پر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے جب کہ فیلڈ افسران کو ہول سیل مارکیٹوں کا دورہ کرنے اور نیلامی کے دوران قیمتوں کے مناسب تعین کو یقینی بنایا جائے،
تمام صوبائی سیکرٹریز متعلقہ اضلاع میں خود اچانک دورے کرکے قیمتوں کی جانچ پڑتال کریں اور عمل درآمد رپورٹ متعلقہ وزیرِ اعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو پیش کریں وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی تھی کہ
قیمتوں میں اضافہ کرنے والے غیر ذمہ دار عناصر کے خلاف موثر حکمت عملی اختیار کی جائے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،
پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی جانب سے باقاعدگی سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی فہرستیں جاری کی جائیں اور ان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے
لیکن وزیر اعظم کی تمام ہدایات پر ایک فیصد بھی پورے ضلع میں عمل ہوتے نظر نہیں آرہا ہے شہریوں میں اقبال حسین محمد ندیم محمد نوید الطاف اللہ بچایا محمد عقیل غلام عباس و دیگر شہریوں نے
کمشز ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشز مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ
تحصیل جتوئی بھر میں ان دوکانداروں کے خلاف فوری کارروائی کریں جن دوکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی کر رکھی ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے
: مظفرگڑھ
(علی جان سے)
ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا ایک عظیم انسان تھے طب کے لیے ان خدمات ہمشیہ یاد رکھی جائیں گئی
تفصیلات کے مطابق کنسلٹنٹ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد علیم بھابھہ نے جتوئی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کی وفات پر گہرے غم درکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم انسان بھی تھے
انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا (مرحوم) انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار تھے آج ہم ایک اچھے انسان اور ڈاکٹر سے مرحوم ہو گئے ہیں
انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں
اس موقع پر تنویر بھابھہ مہر غلام حسین ملک شاہد رضا بھابھہ ودیگر لوگوں موجود تھے آخر میں مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا مانگی گئی
مظفر گڑھ
مرحوم ظفر لنڈ ایک عظیم انقلابی کردار تها شاعر مظفر مگسی
چودہ جولائی ظفر لنڈ کی چوتهی برسی کے حوالے سے سرائیکی ادبی شاعر سائیں مظفر مگسی نے ظفر لنڈ کے کردار پر کہا کہ
دوستو ظفر لنڈ نے انقلابی وتنظیمی شعبے میں بے مثال کردار ادا کیا ہے اور آدی واسیوں و مچهیروں کی تنظیم سندھو بچاؤ ترلا تحریک کے 6 لاکھ مرد خواتین کا تعلق دریاؤں کے پسماندہ منتشر اور نام نہاد زندگی سے ہے
ظفر خان لنڈ کیلیے ان تک رسائی اور انہیں ان دیکھی جدید زندگی اور انسانی حقوق سے روشناس کرانا انتہائی مشکل کام تھا
لیکن ظفر خان لنڈ اور ان کے ساتھیوں نے ان ممبران ملک کے سے بڑے بڑے شہروں میں پر امن ریکارڈ مظاہرے کروائے اور حقوق حاصل کیے
بڑی بڑی جماعتوں کی آبادی والے شہروں میں بنائی گئی آرگنائزیشنز فیل ہوئیں ظفر خان لنڈ نے وسوں سے دور دراز جنگل اور دریا میں کامیاب آرگنائزیشن بنائی جو پرامن سرگرمیوں سے پورے ملک میں
متعارف ہوئی سندھ میں سندھیوں اور بلوچستان میں بلوچوں نے تحریکیں چلائیں اور پنجاب میں ظفر خان لنڈ کی کامیاب تحریک سندھو بچاؤ ترلا نے نام پیدا کیا
سرائیکی وسیب کے اس سپوت نے سرائیکی تحریک کیلیے مثالی کردار ادا کیا میں ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں
اور ان کے مخالفین کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہر شام دریاؤں کے کناروں پر ظفر خان لنڈ کا تذکرہ ہوتا رہے گا .
سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیرِ سماعت سردار کوڑا خان جتوئی کیس کے دوران میں نے ظفر خان لنڈ کا نام کوڑا خان جتوئی ٹرسٹ منیجمنٹ کمیٹی میں بطور عوامی ممبر دیاتها
اور چیف جسٹس آف پاکستان کو ظفر خان لنڈ کے قاتلوں کی گرفتاری کے متعلق درخواست بھی دی تهی
سورج جب بھی گرہن سے نکلے گا
مظفر مگسی
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ