آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے مطالبات کے حق میں ہڑتال کردی۔ ملک بھر میں تیل کی ترسیل روک دی گئی۔
کے الیکٹرک کو فرنس آئل کی سپلائی معطل ہونے سے لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے ہڑتال کی حمایت کردی۔
کراچی میں کیماڑی ٹرمینل گیٹ کو بند کر کے ڈرائیوروں اور مزدوروں نے مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ آج کسی بھی ٹینکرکو تیل کی ترسیل نہیں کی جائی گی۔ جنرل سیکریٹری آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن شعیب اشرف کا کہنا تھا کہ
مطالبات کی منظوری تک احتجاج اور ہڑتال جاری رہی گی۔ ہڑتال کے باعث کے الیکڑک کو فرنس آئل کی ترسیل بھی بند ہوگئی،،
جس سے لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو ایک لاکھ تیس ہزار ٹن فرنس آئل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی حمایت کردی۔
ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت آئل ٹینکرز پر انکم ٹیکس اور ٹول ٹیکس ختم کرے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،