مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جہاں دنیا سماجی فاصلے اپنانے لگی،وہیں کئی ستاروں نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی چن لیا

پاکستانی ستاروں نے سادگی کے ساتھ شادی کے بندن میں بندھ کر اپنے پرستاروں کو سرپرائز دے دیا

کورونا وائرس کے دوران جہاں دنیا سماجی فاصلے اپنانے لگی۔۔ وہیں پاکستانی ستاروں نے سادگی کے ساتھ شادی کے بندن میں بندھ کر اپنے پرستاروں کو سرپرائز دے دیا۔۔

لاک ڈاون کے دوران کئی ستاروں نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی چن لیا

سب سے پہلے پاکستانی سٹار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے ہمیشہ ایک ساتھ رہنے کے لیے ایک دوسرے کو اپنایا

اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی نے 70 سال کی عمر

میں شادی کرکے چاہنے والوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔۔

 چلبلی اداکارہ فریال محمود اور سیمی راحیل کے بیٹے دانیال راحیل بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستانی اداکارہ و ماڈل نمرہ خان نے اپریل کے آخری ہفتے میں سادگی کے ساتھ شادی کر لی تو  دوسری طرف

 ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی آغا علی اور حنا الطاف نے بھی نکاح کرکے اپنے مداحوں کو سادگی کا پیغام دیا

۔اکتیس مئی کو نامور ماڈل صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری کا نکاح سوشل میڈیا پر خوب چرچے میں رہا

اور اب سارہ خان نے بھی گلوگار فلک شبیر کے نام کی مہندی ہاتھوں پر سجا لی

%d bloggers like this: