دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ میں کورونا وائرس نے مزید چونتیس جانیں لے لیں

اب تک ایک لاکھ دس ہزار اڑسٹھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے

سندھ میں کورونا وائرس نے مزید چونتیس جانیں لے لیں۔

گیارہ سو پچپن نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار نو سو بائیس تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک ایک لاکھ دس ہزار اڑسٹھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

تین سو پچھتر مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک سو پانچ وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

About The Author