نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

محمد پور دیوان

(آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ عوامی سہولت کے پیش نظر عید الاضحی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مویشی منڈیاں و سیل پوائنٹس قائم کیئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ مویشی سیل پوائنٹس کے علاوہ کھلے عام مویشی فروخت کرنے کی اجاز ت نہیں ہو گی۔

یہ باتیں انہوں نے جانوروں کی خرید وفروخت کے لئے بنائے گئے سیل پوائنٹ محمد پور دیوان کا دورہ کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جام پور سیف الرحمان کو ہدایت کی کہ مویشی منڈیاں گزشتہ سالوں کی نسبت وسیع جگہوں پر قائم کی جائیں تاکہ

سماجی فاصلے کے بنیادی اصول پر عمل درآمد میں کسی طور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہاکہ مقررہ سیل پوائنٹس پر جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے آنے والے افرا دکورونا وائرس کے

حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے خود کو اور دوسروں کو اس وبائی مرض سے محفوظ رکھیں

۔انہوں نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں میں آنے والے تمام افراد کی سکریننگ بھی کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ شہر کے اندر جانوروں کی کھلے عام فروخت کی اجازت ہر گزنہیں ہو گی ۔

انہوں نے کہاکہ پچاس سال سے زائد عمر کے افراد اور پندرہ سال سے کم عمر کے بچوں کو مویشی منڈی میں آنے کی اجاز ت نہیں ہو گی۔


جام پور

(آفتاب نواز مستوئی سے )

حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ لیزر لینڈ لیولنگ مشینوں کی تقسیم سے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا

بلکہ پانی اور وقت کی بھی بچت ہو گی۔ یہ باتیں چیئرمین ا سٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ و ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کسانوں میں ایک کروڑ روپے کی

سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولنگ مشینیں تقسیم کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت آن فارم واٹر مینجمنٹ راجن پور ملک اشفاق احمد،

اسسٹنٹ انجینئر زراعت حافظ خالد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت آن فارم واٹر مینجمنٹ سید ایاز حسین بخاری، زرعی انجینئر وقاص احمد کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت آن فارم واٹر مینجمنٹ ملک اشفاق احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

لیزر سیٹ کے لئے80 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

جن میں سے بذریعہ قرعہ اندازی 40 خوش نصیب کسانوں کو 2لاکھ50 ہزار روپے فی لیزر سیٹ سبسڈی پر تقسیم کیے جا رہے ھیں ۔

About The Author