لاہور ہائیکورٹ نے امپورٹڈ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام کو جواب کیلئے مہلت دے دی
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں امپورٹڈ گاڑیوں کی درآمد پر حکومتی پابندی کو چیلنج کیا گیا،
درخواست گزار وکیل کے مطابق حکومتی پابندی سے مقامی طور پر ہونے والی گاڑیوں کی قیمیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور عام آدمی گاڑی نہیں خرید سکتا ہے.
درخواستگزار وکیل کی جانب سے تجویز دی کہ امپورٹڈ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کرکے درآمدی گاڑیوں کیلئے ایک زون بنایا جائے
جہاں ان گاڑیوں کے نقص ٹھیک ہو سکیں. وکیل کے مطابق اس طرح نہ صرف زورگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ لوگوں سستی گاڑیاں بھی مل سکیں. سماعت کے دوران گاڑیاں بنانے والی
کمپنیوں کے وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا.
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،