مئی 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محترمہ روحی رئیس خان سوئی ناردرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹرزکی چیئرپرسن منتخب

ہ 03جولائی کو منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات میں گیارہ ڈائریکٹرز منتخب ہوئے تھے

محترمہ روحی رئیس خان سوئی ناردرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹرزکی چیئرپرسن منتخب

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 13جولائی 2020ء کو کمپنی ہیڈ آفس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں محترمہ روحی رئیس خان کو سوئی ناردرن گیس بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرپرسن منتخب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ 03جولائی کو منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات میں گیارہ ڈائریکٹرز منتخب ہوئے تھے۔ نومنتخب ڈائریکٹرز نے آج منعقدہ اجلاس میں

محترمہ روحی رئیس خان کو تین سال کی مدت کے لیے چیئرپرسن منتخب کرلیا۔ اس سے قبل محترمہ روحی رئیس نومبر2019ء میں سیددلاور عباس کے انتقال کے بعد سوئی ناردرن گیس کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیرپرسن منتخب ہوئی تھیں۔

محترمہ روحی رئیس خان کو سوئی ناردرن بورڈ کی پہلی خاتون چیئرپرسن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اس سے پہلے وہ پکک اور لاہور اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی بھی پہلی خاتون ڈائریکٹر رہنے کے علاوہ چند مالیاتی اداروں کی پہلی خاتون سربراہ رہ چکی ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی سے ایم بی اے اور پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات اور ریاضی میں گریجویشن ڈگری کی حامل محترمہ روحی رئیس خان کو مختلف مالیاتی اداروں کے

بورڈز میں ڈائریکٹرشپ کے علاوہ بحیثیت چیف ایگزیکٹو،چیف آپریٹنگ آفیسر،مختلف سینیئر انتظامی عہدوں پر پندرہ برس سے زائد عرصے کا تجربہ حاصل ہے۔

اس کے علاوہ انہیں مالیاتی شعبے میں 35برس سے زائد کا تجربہ ہے جس کی وجہ سے مختلف صنعتی شعبوں کے ساتھ ان کا گہرا تعلق رہا ہے۔

محترمہ روحی رئیس خان لیزنگ، ہاؤسنگ اور بینکنگ کے شعبوں میں مختلف بورڈ زکی بھی نمائندگی کرچکی ہیں۔

وہ گروپ ہیڈ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کی حیثیت سے مختلف اداروں میں سینیئر انتظامی پوزیشنز پر بھی ذمہ داریاں اداکرچکی ہیں۔

محترمہ روحی خان 2011-2012 کے دوران زرعی ترقیاتی بینک کی قائم مقام صدر بھی رہی ہیں۔ پیشہ وارانہ اعتبار سے محترمہ روحی رئیس خان انتظامی اور بورڈ معاملات کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

%d bloggers like this: